آئندہ جب بھی سوڈا کین کھولیں تو یہ کام ہرگز مت بھولیں

Posted by

آئندہ جب بھی سوڈا کین کھولیں تو یہ کام ہرگز مت بھولیں

کہانیاں انسان کو سبق سیکھاتی ہیں اور آپ نے انٹرنیٹ وغیرہ پر یہ کہانی اکثر بڑھی ہوگی کے سوڈا کین سے ڈائریکٹ سوڈا پینے کی وجہ سے لیپٹوسپائروسس (بیکٹریا سے پیدا ہونے والی ایک بیماری جو جانوروں سے انسانوں کو لگتی ہے اور جان لیوا ہے) میں مبتلا ہونے کے بعد کوئی جان سے گیا۔

اس آرٹیکل میں ہم آپکو اُن تمام خدشات سے آگاہ کریں گے جو سوڈا کین سے ڈائریکٹ سوڈا پینے سے آپکو لاحق ہو سکتے ہیں تاکہ کہانیوں کی حقیقت سے آگاہ ہو سکیں۔

File:12-ounce Aluminum Soda Can (32569592188).jpg
Tony Webster from Minneapolis, Minnesota, United States, CC BY 2.0, via Wikimedia Commons

عام طور پر لوگ سوڈا کین سے ڈائریکٹ سوڈا پینا پسند کرتے ہیں اور بہت کم لوگ ایسے ہیں جو کین کو پینے سے پہلے ٹشو وغیرہ سے صاف کرنا پسند کرتے ہیں لیکن کیا ٹشو سے کین کے اوپر والے حصے کو صاف کر لینا کافی ہے یا مزید احتیاط کی بھی ضرورت ہے؟ آئیے جانتے ہیں۔

ڈرنکس کو کین میں پیک کرنے والی کمپنیاں اسے کین کے میں ڈالنے کے بعد پلاسٹک وغیرہ میں ریپ کر دیتی ہیں تاکہ کین کے اوپر مٹی اور دھول وغیرہ نہ پڑے اور کین اس پیکینگ میں بازار میں دُوکاندار کو فروخت کیے جاتے ہیں۔

بازار میں بکنے والے یہ کین کُچھ عرصہ تک شیلف وغیرہ میں پڑے رہتے ہیں جس سے ان کے اوپر مٹی وغیرہ پڑتی ہے اور انہیں پینے سے پہلے صاف کرنا ایک اچھی عادت ہے مگر آپ خود جانتے ہیں کہ اگرچہ ڈسٹ وغیرہ ٹشو سے صاٖف ہو جاتی ہے لیکن دوکاندار جہاں ان کینوں کو سٹور کرتا ہے وہاں صرف ڈسٹ ہی نہیں ہوتی بلکہ حشرات، چوہے اور کوئی اور جانور بھی انہیں گندا کر سکتا ہے اور ایسی صُورت میں کین کو پینے سے پہلے ڈیٹرجنٹ سے دھونا ضروری ہو جاتا ہے۔

کین کھولنے سے پہلے ضروری ہدایات

نمبر 1 کین کو اچھی طرح صاف کریں کیونکہ آپ نہیں جانتے کہ اسے کس جگہ پر سٹور کیا گیا ہے۔

نمبر 2 کین کو ٹشو سے صاف کرنے سے پہلے یہ بات یاد رکھیں کہ ٹشو کین کی اوپر والی سطح کو بظاہر صاف کردے گا مگر اس پر موجود جراثیموں کو ختم نہیں کرے گا۔

نمبر 3 کین کھولنے سے پہلے اچھی طرح مشاہدہ کر لیں کے کین کے اوپر کہیں رسٹ وغیرہ تو نہیں لگی یہ کین کہیں سے ڈیمج تو نہیں ہے بصورت دیگر ایسے کین آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوں گے۔

نمبر 4 اگر کین کہیں سے پھولا ہُوا ہے تو اسے مت خریدیں کیونکہ یہ نشانی ہے کہ سٹور کے دوران کین میں کوئی باریک سوراخ ہو گیا ہے یا کین کو بھرنے سے پہلے اچھی طرح سٹرلائز نہیں کیا گیا۔

نمبر4 اگر کین کی بیرونی سطح ڈیمج ہے تو کین کے اندر موجود کوٹینگ جو ڈرنک کو کین کیساتھ لگنے سے روکتی ہے وہ بھی ڈیمج ہوجاتی ہے اور اس صورت میں کین کا میٹل آکسیڈائز ہوجاتا ہے اور ایسا کین ہرگز مت خریدیں۔

نمبر 5 کین کے اوپر درج ایکسپائری کی تاریخ لازمی پڑھیں کیونکہ اکثر لالچی دُوکاندار ایکسپائری کے قریب ڈرنکس سستے داموں خرید لیتے ہیں اور انہیں شیلف پر پڑا رہنے دیتے ہیں چاہے وہ ایکسپائر ہو جائیں اور عام طور پر سردیوں میں آپکو ایسے بہت سے دُوکاندار ملیں گے جو ایکسپائر ڈرنکس بیچ رہے ہوتے ہیں اور اگر آپ ایکسپائری چیک کر کے اُسے کمپلین کریں گے تو کہیں گے کہ یہ غلطی سے رہ گیا۔

نوٹ: انٹرنیٹ پر پھیلائی جانے والی کہانیاں ضروری نہیں ہے کہ حقیقت پر مبنی ہوں لیکن حفظان صحت کے اصول اختیار کرنا اور ان کی حقیقت پر یقین رکھنا بہت زیادہ ضروری ہے تاکہ آپ اپنی اور اپنے پیاروں کی صحت کا خیال رکھ سکیں۔