آلو کے چھلکے کے صحت اور خوبصورتی کے لیے 8 ایسے فائدے جنہیں جانکر آپ انہیں پھینکنے پر کبھی آمادہ نہ ہوں

Posted by

آلو جڑ والی سبزیوں میں سب سے زیادہ مشہور سبزی ہے جو سارا سال کاشت ہوتی ہے اور ساری دُنیا میں ہی شوق سے کھائی جاتی ہے کیونکہ اسے کاشت کرنا سستا ہے اور یہ نیوٹریشن سے بھرپور غذا ہے مگر زیادہ تر لوگ اسے کھانے سے پہلے اس کا چھلکا اُتار دیتے ہیں جس سے اس کی بہت سی غذائی صلاحیت ضائع ہو جاتی ہے۔

C:\Users\Zubair\Downloads\apple-plant-dish-food-produce-vegetable-967588-pxhere.com.jpg

اس آرٹیکل میں ہم آلو چھلکے کے صحت کے لیے 8 ایسے فائدوں کو شامل کر رہے ہیں جنہیں جانکر آپ آئندہ آلو چھلکوں سمیت کھانا پسند کریں گے۔

آلو کے چھلکے کی غذائی صلاحیت

آلو کا چھلکا پوٹاشیم سے بھرپور غذا ہے اور اگر آپ کسی نامیاتی آلو کے چھلکے کو کھانا شروع کر دیں تو یہ آپ کے جسم میں ہونے والی کیمیکل ری ایکشن کو کنٹرول کرنے کے لیے کافی ہے یہ آپ کے میٹابولیزم کو تیز کرے گا اور اس میں آئرن کی موجودگی آپ کے خون میں سرخ خلیوں کو پیدا کرنے میں مدد دے گا۔

آلو کا چھلکا وٹامن بی 3 سے بھی بھرپور ہوتا ہے جو غذا میں شامل نیوٹرینٹس کو توڑنے میں سلیز کی مدد کرتا ہے تاکہ وہ اسے بطور انرجی استعمال کر سکیں اسکے علاوہ یہ وٹامن سیلز کو فیزیولوجیکل تناؤ سے ٹھیک کرتا ہے۔ آلو کے چھلکے میں غذائی فائبر کی ایک بڑی مقدار شامل ہوتی ہے اور یہ غذائی فائبر جہاں نظام انہظام کو بہتر بناتی ہے وہاں کئی دائمی بیماریوں جیسے ذیابطیس اور دل کی بیماریاں وغیرہ کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد دیتی ہے۔

قوت مدافعت اور اینٹی الرجی

آلو کے چھلکے قدرتی فلیونائیڈ شامل ہوتے ہیں اور یہ فلیونائیڈز اینٹی انفلامیٹری اور اینٹی آکسائیڈینٹ خوبیوں کے حامل ہوتے ہیں جو جسم میں اعضا کی سوزش کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں اور جسم سے الرجی کا خاتمہ کرنے میں معاؤن ہیں۔

بلڈ پریشر کو کنٹرول کر سکتا ہے

بلڈ پریشر ایک دائمی اور خطرناک بیماری ہے جو دل کی بیماریوں کا باعث بھی بنتی ہے اور آلو کا چھلکا دل کے افعال کو بہتر بناتا ہے اور اگر آپ نامیاتی آلو کے چھلکے کا استعمال شروع کر دیں تو اس میں موجود منرلز خاص طور پر پوٹاشیم، میگنیشیم اور کیلشیم وغیرہ آپ کے بلڈ پریشر کو قدرتی طور پر نارمل رکھنے میں مدد دیں گے۔

جلد کے لیے بہترین ٹانک ہے

جلد کے مسائل کے لیے آلو کا چھلکا بہترین ٹانک ہے خاص طور پر ڈارک سرکلز سے نجات کے لیے، جلد کو سفید اور چمکدار بنانے کے لیے، کیل مہاسوں کے لیے، بلیک ہیڈ اور وائٹ ہیڈ ختم کرنے کے لیے اور اگر جلد میں آئل کی مقدار زیادہ ہے تو یہ چھلکا جادوئی اثرات رکھتا ہے۔ آلو کے چھلکے کو چھیلنے کے بعد اسے جلد کے متاثر حصے پر ملیں یا اس کا جُوس نکال کر کاٹن سے چہرے پر اچھی طرح مل لیں اور 15 سے 20 منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر پانی سے دھو دیں۔

سر کے بالوں کی حفاظت

آلو کے چھلکے کا جُوس نکال کر سر میں 10 سے 15 منٹ اسکا مساج کریں اور بعد میں شیمپو کرلیں اس سے آپ کے بالوں میں چمک پیدا ہو گی اور بال لمبے ہونے کرنے میں مدد ملے گی۔

ہڈیوں کے لیے مفید

آلو کے چھلکے میں کُچھ ایسے خاص منرلز پائے جاتے ہیں جو ہڈیوں کی ساخت کو قائم رکھنے میں انتہائی مددگار ہیں خاص طور پر آلو میں شامل آئرن، پوٹاشیم، میگنیشیم، فاسفورس، کیلشیم، کاپر اور زنک جیسے منرلز پائے جاتے ہیں جو ہڈیوں سمیت سارے جسم کی صحت پر اچھے اثرات مرتب کرتے ہیں۔

سکرب اور پالش

یہ چھلکے آپ گھر میں سٹیل وغیرہ کے برتنوں کو چمکانے کے لیے اور ان پر سے میل وغیرہ کے خاتمے کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں کیونکہ آلو کے چھلکے صرف داغ ہی ختم نہیں کرتے بلکہ ان میں شامل ایسڈیک خوبیاں رسٹ وغیرہ کو بھی ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

پودوں کی غذا

آلو کے چھلکے آپ بطور کھاد پودوں کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں اس کام کے لیے اس کے چھلکوں کو باریک پیس کر گھر کے گملوں کی مٹی میں شامل کر دیں یہ بہترین کھاد کا کام کریں گے۔