طب کی دُنیا میں آملہ صدیوں سے استعمال ہو رہا ہے خاص طور پر طب آیوردیک میں اسے جسم کے لیے 3 طریقے سے انتہائی مفید مانا جاتا ہے اور ایوردیک ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ وتا یعنی جسم میں حرکت پیدا کرنے والی طاقت کو بڑھاتا ہے اور پتا یعنی نظام انہظام اور میٹابولیزم کو تقویت دیتا ہے اور کھپا یعنی وہ توانائی جو جسم کو پروان چڑھاتی ہے پیدا کرتا ہے۔
اس آرٹیکل میں آملے کے 5 ایسے جادوئی فائدے ذکر کیے جائیں گے جو آپ کی صحت کو چار چاند لگا دیں گے اور اگر آپ اسے اپنی خوراک میں روزانہ کی بُنیاد پر شامل کر لیں گے تو یہ آپ کو کئی دائمی بیماریوں سے نجات دلانے کا باعث بنے گا۔
نمبر 1 کولیسٹرال، شوگر، بلڈ پریشر
میڈیکل سائنس کی آملہ پر ہونے والی ایک تحقیق کے مُطابق آملہ میں ایک خاص کمپاونڈ جسے کرومیم کہا جاتا ہے بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے یہ کمپاونڈ خون میں بُرے کولیسٹرال کو کم کرنے کے لیے انتہائی مُفید چیز ہے اور ساتھ ہی آملہ جسم میں انسولین کی پیداوار کو نارمل رکھنے میں کسی اکسیر سے کم نہیں اور آملہ کی یہ خوبی اسے ذیابطیس کے مریضوں کے لیے ایک مُفید غذا بنا دیتی ہے اور یہی نہیں اگر آپ آملہ کا جُوس روزانہ صُبح کو استعمال کرنا شروع کر دیں تو یہ آپ کے بلڈ پریشر کو حیرت انگیز طور پر نارمل رکھے گا اور خون میں شوگر کے لیول کو تیزی سے برھنے سے روکے گا اور یہ تینوں بیماریاں دل کی بیماریاں پیدا کرنے کا باعث بنتی ہیں اور اگر ان تینوں پر قابو رکھا جائے تو دل طاقتور اور توانا رہتا ہے۔
نمبر 2 جسم پر عُمر کے اثرات جلدی ظاہر نہیں ہونے دیتا
بڑھتی عُمر کے ساتھ چہرے پر اور جلد پڑنے والی جھریاں دل کو اُداس کرنے کا سبب بنتی ہیں لیکن اگر آپ اپنی خوراک میں آملہ روزانہ کی بنیاد پر شامل کر لیں تو یہ آپ کی اس اُداسی کو دُور کر دے گا کیونکہ اس کے اندر اینٹی آکسائیدینٹ، اسٹرینجینٹ، اور اینٹی بیکٹریل خوبیاں پائی جاتی ہیں جو ہمارے ایمیون سسٹم کو مضبوط بناتی ہیں اور جسم میں فری ریڈیکلز کو پروان نہیں چڑھنے دیتی اور یہ فری ریڈیکلز جلد پر جھریاں پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں اور یہ سیلز کو خراب کر کے کینسر جیسا مرض بھی پیدا کر سکتے ہیں لیکن آملہ انہیں جسم میں اپنا توازن کھونے نہیں دیتا اور آپ کو بوڑھا ہونے سے بچاتا ہے۔
نمبر 3 نظر کا محافظ
فری ریڈیکلز صرف جلدی بُوڑھا ہی نہیں کرتے بلکہ یہ نظر کو کمزور بناتے ہیں اور میڈیکل سائنس کے مطابق آملہ میں وٹامن اے اور بیٹاکیروٹین جیسے عناصر آنکھ کے محافظ بن جاتے ہیں یہ سورج کی تیز روشنی کو آنکھ کا رتینا متاثر نہیں کرنے دیتے اور آنکھ کے پریشر کو کم کر کے دیکھنے کی قوت میں اضافہ کرتے ہیں اور ایسے افراد جنہیں رات کے وقت دیکھائی نہیں دیتا آملہ اُن کی نظر پر حیرت انگیز طور پر اچھے اثرات مرتب کرتا ہے۔
نمبر 4 موسمی بیماریاں
سردی ہو یا گرمی موسم کی شدت انسان کو جراثیموں کے حملے سے بچنے کے لیے کمزور بنا دیتی ہے اور آملہ میں وٹامن سی بڑی مقدار میں موجود ہوتا ہے یہ ایک ایسا وٹامن ہے جو جسم میں جذب ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اگر آپ نزلہ، زکام، کھانسی اور گلا خراب جیسی شکایت محسوس کرتے ہیں تو آملہ کو باریک پیس لیں اور اس کے 2 چمچ پاوڈر میں 2 چمچ شہد شامل کر کے دن میں 3 سے 4 دفعہ استعمال کریں آپ کو اس کی ادویاتی خوبیوں کا خُود مشاہدہ ہو جائے گا۔
نمبر 5 بال گھنے اور تندرست
آملہ کا استعمال بیشمار کاسمیٹک پروڈکٹس میں ہوتا ہے خاص طور پر اس شیمپو بنائے جاتے ہیں کیونکہ یہ بالوں کے لیے ایک حیرت انگیز ٹانک ہے جو بالوں کو جلدی سفید نہیں ہونے دیتا یہ بالوں کے فولی سیلز کو مضبوط بناتا ہے اور سر میں خون کی گردش کو بہتر بناتا ہے جس سے سر کے بالوں کو پُوری خوراک حاصل ہوتی ہے اور وہ گرنا بند کر دیتے ہیں اور انہیں لمبا ہونے کے لیے توانائی حاصل ہوتی ہے اور اگر آپ آملہ کے جادوئی اثرات بالوں پر دیکھنا چاہتے ہیں تو آملہ کے پاؤڈر کو میتھی دانہ کے پاؤڈر اور سکاکائی پاوڈر اور کیٹیچو پاوڈر میں شامل کر کے رات بھر پانی میں بھیگا رہنے دیں اور پھر اس کی پیسٹ بنا لیں اور اسے بالوں میں ہفتے میں ایک دفعہ لگائیں آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ آملہ کتنا طاقتور ہے۔