آنکھیں انسان کے جسم کا انتہائی اہم حصہ ہیں جن کے بغیر زندگی اندھیری ہو جاتی ہے، سائنسدانوں کا کہنا ہے کے انسان کا دماغ جو کام کرتا ہے وہ 50 فیصد آنکھوں کی وجہ سے کرتا ہے۔ ہمارے جسم کے دیگر اعضا کی طرح عُمر کے بڑھنے سے آنکھیں بھی متاثر ہوتی ہیں اور کمزور ہوتی جاتی ہیں۔
یہ زیادہ کام کرنے سے خاص طور پر زیادہ دیر کمپیوٹر یا موبائل فون وغیرہ استعمال کرنے سے اور ڈرائیوینگ کرنے سے یا ٹی وی دیکھنے سے تھکاؤٹ کا شکار ہوجاتی ہیں اور آنکھوں کی یہ تھکاؤٹ آنکھوں کے پھٹوں کو کمزور کر سکتی ہے۔
اس آرٹیکل میں ہم آنکھوں کی چند ایسی ورزشوں کو شامل کر رہے ہیں جو آنکھوں کی تھکاؤٹ کی صورت میں آنکھوں کو دوبارہ فعال کرتی ہیں اور آنکھوں کے پٹھوں کے لیے سکون کا باعث بنتی ہیں۔
نمبر 1 قریب اور دور کی چیزوں کو غور سے دیکھنا
اپنے ہاتھ کے انگوٹھے کو آنکھوں سے دس انچ کی دوری پر رکھ کر 10 سے 15 سیکنڈ اُسے غور سے دیکھیں اور پھر اپنی آنکھوں کا فوکس کسی ایسی چیز پر مرکوز کریں جو آپ سے 10 سے 15 فٹ کے فاصلے پر ہو اور اُسے بھی 10 سے پندراں سیکنڈ غور سے دیکھیں پھر اسی طرح آنکھوں کا فوکس کسی ایسی چیز پر جو آپ سے کافی فاصلے پر ہو (کوئی درخت وغیرہ) پر مرکوز کریں اور اُسے بھی 10 سے پندراں سیکنڈ دیکھیں۔
نمبر 2 آنکھوں کی پتلی دائیں بائیں گھمائیں
سیدھے کھڑے ہو کر یا بیٹھ کرسر کو سیدھا رکھتے ہُوئے آنکھوں کی پتلی دائیں طرف گھمائیں اور پانچ سیکنڈ وہاں موجود کسی چیز کو فوکس کریں پھر اسی طرح آنکھوں کی پتلی بائیں جانب گُھما کر پانچ سیکنڈ کسی چیز کو فوکس کریں اور اس عمل کو کم از کم 3 سے 5 دفعہ کریں۔
نمبر 3 آنکھوں کی پُتلی اوپر اور نیچے گھمائیں
سیدھے کھڑے ہو کر یا بیٹھ کر آنکھوں کی پتلی کو پہلے اوپر کسی چیز پر فوکس کریں اور پانچ سیکنڈ کے بعد کھلی آنکھوں کے ساتھ پتلی کو نیچے کی طرف کسی چیز پر 5 سیکنڈ فوکس کریں اور اس عمل کو کم از کم تین سے پانچ دفعہ کریں۔
نمبر 4 آنکھوں کی پتلی قطر میں اوپر نیچے کریں
آنکھوں کی پتلی کو پہلے دائیں طرف لے جائیں اور دائیں طرف لیجاکر پہلے اوپر دیکھنے کی کوشش کریں اور پھر نیچے اور اسی طرح یہ عمل بائیں طرف بھی کریں اور اس کو کم از کم پانچ دفعہ کریں۔
نمبر 5 آنکھوں کی پتلی کو دائرے میں گھمائیں
آنکھوں کو پُوری طرح کھول کر دائرے میں پہلے دائیں سے بائیں اور پھر بائیں سے دائیں پانچ پانچ دفعہ گھمائیں اور اس عمل کو کم از کم تین دفعہ دونوں سائیڈز پر کریں۔
نمبر 6 آنکھیں جھپکائیں
آنکھیں میچ کر ایک دم کھولیں اور اس عمل کو ایک منٹ میں کم از کم 15 سے 20 دفعہ کریں اور یہ ورزش تقریباً 2 منٹ تک جاری رکھیں۔
نمبر 7 آنکھوں پر ہاتھوں کی گرم تلیاں رکھیں
کسی اندھیری جگہ پر بیٹھ کر ہاتھوں کی تلیوں کو آپس میں رگڑ کر گرم کر لیں اور پھر ان کو آنکھوں کے اوپر اس طرح رکھ لیں کے کسی قسم کی روشنی آنکھوں تک نہ پہنچ سے اور جب آنکھوں کے آگے اندھیرا چھا جائے تو گہری سانس لیں اور اندھیرے کو دیکھنے کی کوشش کریں اور اس ورزش کو کم از کم 5 بار کریں۔
نمبر 8 20 سیکنڈ کی ورزش
اگر آپ کمپیوٹر پر زیادہ کام کرتے ہیں تو ہر بیس منٹ کے بعد اپنے سے بیس فٹ دُور کسی چیز کو بغور 20 سیکنڈ تک دیکھیں اور پھر دوبارہ کام شروع کردیں اس سے آپ کی آنکھوں کی تھکاؤٹ دُور ہو گی۔
آنکھوں کو چاق و چوبند رکھنے کے لیے
اپنی آنکھوں پر کھیرا، گاجر یا ایلوویرا پیس کر لیپ کریں اور ایس لیپ کو کُچھ دیر تک آنکھوں پر لگا رہنے دیں اور اس کی ٹھنڈک کو محسوس کریں اس سے بھی آنکھیں توانا اور چاک وچوبند ہو جاتی ہیں۔