آپکا فون ہیک ہوچُکا ہے 6 واضح نشانیاں

Posted by

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپکا فون انتہائی محفوظ ہے اور آپ نے اُس پر سخت قسم کی سیکورٹی لگا رکھی ہے اور کوئی آپکے فون کے ڈیٹا تک رسائی حاصل نہیں کر سکتا تو یہ آپ کی غلط فہمی ہے کیونکہ اس وقت دُنیا میں کوئی سمارٹ فون اور کمپیوٹر ایسا نہیں ہے جسے ہیک نہ کیا جاسکے۔

فون کیسے ہیک ہو سکتا ہے

سب سے آسان طریقہ فون ہیک کرنے یہ ہے کے آپ کسی کو اپنا فون تھوڑی دیر کے لیے استعمال کرنے دیں اور وہ اس وقت میں آپکے فون میں کوئی Spy ایپ انسٹال کردے جیسے Spyzie App, Spyera, Spy Phone App وغیرہ۔
پبلک وائی فائی یا فری وائی فائی جس کے ذریعے آپ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں عام طور پر ہوٹلز میں کیفے وغیرہ میں ، ایسے وائی فائی کے ذریعے آپکا فون آسانی سے ہیک ہوسکتا ہے کیونکہ آپکا ڈیٹا پبلک وائی فائی سے ٹرانسفر ہو رہا ہوتا ہے۔

فون کو اوریجنل یوایس بی کیبل سے نہ چارج کرنے پر بھی آپکا ڈیٹا ہیک ہوسکتا ہے، ایس ایم ایس phishing کے ذریعے ہیکر آپکو میسج بھیج سکتا ہے جس میں لنک ہوتا ہے جس پر آپ کلک کرتے ہیں اور ساتھ ہی آپکا فون ہیکرز کے قابو میں آجاتا ہے۔
سگنلگ سسٹم ایس ایس 7 جو عام طور پر زیادہ تر ٹیلیفون سٹیشن استعمال کرتے ہیں کے ذریعے آپکے ایس ایم ایس میسج اور آپکی وائس فون کالز ہیکرز کے ہتھے چڑ سکتی ہیں۔

آپکو کیسے پتہ چلے گا کہ فون ہیک ہو چُکا ہے

آپکا فون اچانک ساری بیٹری ختم کردے گا، ایسا اُس وقت ہوتا ہے جب فون میں کوئی ایپ بیک گراونڈ میں استعمال ہو رہی ہو اور آپکو اُسکا پتہ نہ ہو۔
آپ فون استعمال نہیں کر رہے اور نہ ہی کوئی کال کر رہیے ہیں مگر آپکا فون گرم ہوگیا ہے، یہ نشانی فون کے بیک گراونڈ میں کسی ایپ کے چلنے کی ہے اور ہو سکتا ہے وہ ایپ ہیکرز کنٹرول کر رہے ہوں۔

آپ کا فون خُود کار طریقے سے بند ہو کر دوبارہ آن ہو گیا ہے اور ایسا ہونے کی کوئی وجہ آپ کے سامنے نہ ہوتو یہ واضح نشانی ہے کہ ہیکرز آپ کے فون کو استعمال کر رہے ہیں۔
آپ فون کو سوئچ آف نہیں کر پارہے اور فون میں کُچھ ایپز خود ہی چلنا شروع ہوگئی ہیں یا سکرین کی لائٹ خُود ہی کم اور زیادہ ہو رہی ہے۔
آپکو کال کے دوران شور اور ایکو سُنائی دے رہی ہے تو یہ نشانی ہو سکتی ہے فون ہیک ہونے کی۔

فون کوہیک ہونے سے کیسے بچایا جاسکتا ہے

اگر آپکو میسج میں کوئی لنک ملا ہے اور اُس لنک کی یوارایل نظر نہیں آرہی تو ایسے لنک کو مت کھولیں۔
اگر آپ کسی پبلک کمپیوٹر پر یو ایس بی کے ذریعے فون چارج کر رہے ہیں تو فون کو صرف چارچنگ مُوڈ پر رکھیں اور ڈیٹا ترانسفر ریکویسٹ کینسل کر دیں۔

پاسورڈ کو محفوظ رکھنے والے فنگشن استعمال نہ کریں اور فون کو پبلک وائی فائی سے Connect مت کریں اور ایسے نیٹ ورک استعال مت کریں جن کی وائی فائی پر کوئی پاسورڈ نہیں ہوتا خاص طور پر پبلک وائی فائی پر آن لائن خریداری بلکل مت کریں۔

اگر آپ کے فون میں Android آپریٹینگ سسٹم ہے تو فون میں اینٹی وائرس پروگرام انسٹال کریں اور اپنے فون کو پاسورڈ کیساتھ لاک کریں تاکہ ہیکرز آپکی غیر موجودگی میں فون میں داخل نہ ہوسکیں۔