آپکے شوہر نے دوسری شادی کی ہے یا نہیں نادرا کے اس نمبر پر میسج کر کے چیک کر لیں

Posted by

خالق کائنات نے مرد اور عورت دونوں کو جوڑوں میں پیدا کیا اور حضرت آدم علیہ السلام کے نکاح میں اماں حوا کو دیا اور انہیں زمین پر آزمائش کے لیے بھیجا جہاں حضرت آدم نے ساری زندگی دُوسری شادی نہیں کی لیکن اُس رب کائنات نے اپنے آخری نبی جناب مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اُمت کو اجازت دی کے اُس کا مرد 4 شادیاں کر سکتا ہے۔

مُسلمان مرد کو یہ بات اچھی طرح پتہ ہے کہ اُسے 4 شادیوں کی اجازت اللہ سے ملی ہے لیکن ساتھ ہی اُسے یہ بھی پتہ ہے کہ یہ اجازت اُسے بیوی سے کبھی نہیں ملے گی چنانچہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ وہ دُوسری شادی کی خبر پہلی بیوی کو کانوں کان نہیں ہونے دیتا اورجب زندگی کی کسی سٹیج پر اُس بیچاری کو اس بات کا پتہ چلتا ہے تو عام طور پر شوہر اُس وقت دارفانی سے گُزر چُکا ہوتا ہے اور اگر سلامت بھی ہو تب بھی ہر نفس نے موت کا مزہ چکھنا ہے۔

دوستو انسان وہی اچھا ہوتا ہے جس کا اخلاق اچھا ہو اور شوہر بھی وہی اچھا ہوتا ہے جسکا اخلاق اچھا ہو اور پہلی بیوی کو بتائے بغیر دُوسری شادی کر لینا بداخلاقی بھی ہے اور رشتے سے نا انصافی بھی اس لیے ایسے آدمی کی خبر بیوی کو دے دینا یقیناً نیک کاموں میں سے ایک کام ہوگا اس لیے اس آرٹیکل میں ہم پاکستان کی تمام خواتین کو شوہر کا فیملی ریکارڈ موبائل ایس ایم ایس کے ساتھ چیک کرنے کا ایک انتہائی آسان طریقہ بتائیں گے جس سے اُنہیں اپنے شوہر کے اُن کرتوتوں کا پتہ چل سکتا ہے جس پر اُنہیں شک ہے۔

یہ طریقہ اگرچہ نادرہ نے فیملی میں کوئی اجنبی تو داخل نہیں اور کیا فیملی میں تمام ارکان کا اندراج ہو چُکا ہے چیک کرنے کے لیے بنایا ہے تاکہ عوام کو سہولت رہے اور فوری معلومات تک رسائی ہو لیکن یہ طریقہ ہر موبائل صارف بشمول بیوی کو یہ دیکھنے کی بھی اجازت دیتا ہے کہ کیا اُس کے شوہر نے کہیں اور تو گُل نہیں کھلا رکھے۔

ناردرا سے فیملی ریکارڈ چیک کرنے کے لیے اپنے شوہر کا شناختی کارڈ نمبر 8009 پر شناختی کارڈ کی اجرا کی تاریخ کیساتھ میسج کریں اور میسج لکھنے کے لیے سب سے پہلے 13 ہندسوں کا قومی شناختی کارڈ نمبر درج کریں اور پھر سپیس دیں اور سپیس کے بعد تاریخ اجرا dd-mm-yyyy درج کریں اور میسج کو 8009 پر سینڈ کر دیں۔

نوٹ: یہ طریقہ صرف اُنہیں شوہروں پر کام کرے گا جنہوں نے اپنی شادی کا اندراج نادرا کے ساتھ کروا رکھا ہے اور اگر کسی کی خفیہ دُوسری شادی نادرا کے ساتھ رجسٹر نہیں ہے تو اُس کو جاننے کا طریقہ بھی نوٹ فرما لیں۔

ایسے شوہر جو خُفیہ طور پر دُوسری شادی سر انجام دے چُکے ہوتے ہیں سب سے پہلے اُن کا چال چلن تبدیل ہو جاتا ہے اس لیے بیوی کو چاہیے کہ شوہر کے چال چلن پر گہری نظر رکھے اور اگر اُسے کسی بھی قسم کا کوئی شک ہو تو فوری طور پر ہرگز ظاہر نہ کرے اور اپنے اندر کے جاسوس کو ثبوت کی تلاش پر لگا دے یہ ثبوت اُسے شوہر کی تھوڑی سی جاسوسی کسی بھائی وغیرہ سے کروا کر بھی مل سکتے ہیں اور خُود ایک ماہر جاسوس کی طرح اُس کا کبھی کبھار پیچھا کر کے بھی مل سکتے ہیں چنانچہ ثبوت ہاتھ آنے تک صبر کا دامن ہرگز نہ چھوڑے کیونکہ عین ممکن ہے کہ بیچارہ شوہر معصوم ہو۔