اب آپ ٹوئٹر پر ٹویٹ کر کے پیسہ کما سکتے ہیں ٹوئٹر کا نیا فیچر لانچ ہو گیا

Posted by

مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے یکم ستمبر کو ایک نیافیچر لانچ کیا ہے اور اس فیچر کو سپر فالوز کا نام دیا گیا ہے اور ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ اُن کا یہ نیا فیچر صارفین کو اپنے مواد کو اپنے فالورز کے ساتھ شیئر کر کے ماہانہ آمدنی حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔

فی الحال یہ فیچر آئی او ایس صارفین یعنی ایپل آئی فون استعمال کرنے والوں کے لیے دستیاب ہے اور ابھی صرف امریکہ اور کینڈا کے صارفین اس فیچر سے فائدہ حاصل کر پائیں گے لیکن بہت جلد ٹوئٹر اسے ساری دُنیا کے صارفین کے لیے لانچ کرنے والا ہے۔ سُپر فالوز ٹوئٹر کی منی ٹائزیشن کا حصہ ہے جو صارف کو فیس بُک اور یُوٹیوب کی طرح اُس کے کونٹینٹ سے آمدن کمانے کا موقع دے گا۔

ٹوئٹر کمپنی کا کہنا ہے کہ چند ہفتوں میں سپر فالوز کی خصوصیت آئی او ایس صارفین کو عالمی سطح پر بھی دستیاب کر دی جائیں گی اس فیچر کے ذریعے صارفین کے اکاؤنٹ پروفائل پر ایک سپر فالو بٹن ہوگاجس پر کلک کرنے کے بعد انہیں ادائیگی کرنے کا آپشن نظر آئے گا اور جو صارفین اس میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ اسے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔

اس فیچر کے ساتھ مشہور میک اپ آرٹسٹ اور سپوڑٹس ایکسپرٹس سٹیج کے پیچھے کی معلومات اپنے سبسکرائبرز کے ساتھ 2.99 ڈالر کے عوض شئیر کر سکیں گے اور اس فیچر کو سبسکرائب کرنے والے سٹیج کے پیچھے کی معلومات کے علاوہ سپیشل کونٹینٹ اور نیوز لیٹر بھی وصول کریں گے اور اگر کوئی سبسکرائبر اس فیچر کو ان سبسکرائب کرنا چاہے گا تو وہ آئی او ایس یا ٹوئٹر کی ایپ سے کسی بھی وقت اس فیچر کو ان سبسکراب کر سکتا ہے۔

ٹوئٹر کی پالیسی کے مطابق اگر آپ ٹوئٹر کے اس فیچر سے پیسے کمانا چاہتے ہیں تو آپ کے پاس کم از کم 10 ہزار فالورز ہونے ضروری ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ آپ کی عُمر 18 سال سے زیادہ ہونی چاہیے اور پچھلے ایک مہینے میں آپ نے کم از کم 25 ٹویٹس کر رکھی ہوں۔

ٹوئٹر کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نئے فیچر کا مقصد صارفین کی ماہانہ آمدن میں اضافہ کرنا ہے اور اگر کسی صارف کے پاس ملین فالورز سے اوپر ہیں تو وہ اپنے سپیشل کونٹینٹ پر فیس آئد کر سکتا ہے اور اس سے پیسے کما سکتا ہے۔

ٹوئٹر کے اس نئے فیچر سے بلاگ لکھنے والے بھی فائدہ حاصل کر پائیں گے اور ٹوئٹر پر پڑھے جانے والے اچھے مواد میں کئی گُنا اضافہ ہوگا اور ٹوئٹر دوسرے سوشل نیٹ ورکس کی طرح اپنے صارف کو آمدن میں حصہ دے گا۔