وقت کے پہیے کو روکا نہیں جا سکتا اور یہ پہیا جیسے جیسے آگے بڑھتا ہے ہمارے جسم کو بُوڑھا بناتا چلا جاتا ہے اور یہ قُدرت کا قانون ہے جسے بدلا نہیں جا سکتا لیکن جسم کے بُوڑھا ہونے کی رفتار کو سُست کیا جا سکتا ہے تاکہ صحت اور تندرستی کے ساتھ جوانی دیر تک قائم رہے۔
اس آرٹیکل میں 10 ایسے کھانوں کا ذکر کیا جائے گا جو ہمارے جسم کے بُوڑھا ہونے کی رفتار کو سُست کر دیتے ہیں اور اگر ان کھانوں کو ہم اپنی روزانہ کی خوراک کا حصہ بنائیں تو یہ بڑھتی عُمر کے ساتھ جسم پر پڑنے والے اثرات کو چُھپا کر ہمیں تندرست و توانا رکھیں گے۔
نمبر 1 سیٹرس فروٹس
سیٹرس فروٹس وٹامن سی اور فولک ایسڈ سے بھرپُور پھل ہیں جو ہمارے جسم میں کولیسٹرال اور یوریک ایسڈ کو کم کرتے ہیں اور اگر انہیں روزانہ کی خوراک کا حصہ بنایا جائے تو یہ بہت سی دائمی بیماریوں کو پیدا ہونے سے روکتے ہیں جن میں دل کی بیماریاں، جوڑوں کا درد وغیرہ سر فہرست ہیں۔
لیموں بھی سیٹرس فروٹس میں شامل ہوتا ہے اور اگر نہار مُنہ لیموں پانی کا استعمال کیا جائے تو یہ ہمارے پیٹ کو صاف کرتا ہے اور جسم سے تیزابی مادوں کو خارج کرتا ہے اور جسم خوراک سے توانائی کو بہتر طور پر جذب کرنا شروع کر دیتا ہے اور نتیجتاً جسم توانا اور صحت مند ہوتا ہے اور اس پر پڑنے والے عُمر کے اثرات سُست ہو جاتے ہیں۔
نمبر 2 لہسن
بیشمار خُوبیوں کا حامل لہسن اینٹی ایج پراپرٹیز کا بھی حامل ہے اور اسکا باقاعدہ استعمال جہاں کئی خطرناک بیماریوں کو سر نہیں اُٹھانے دیتا وہاں ہمیں جوان رہنے میں بھی مدد کرتا ہے۔
نمبر 3 زیتون کا تیل
زیتون ایک بہترین غذا ہے خاص طور پر یہ ہماری جلد کو توانا رکھتا ہے اور عُمر کے ساتھ اس پر پڑنے والی جھریوں کے عمل کو سُست کر دیتا ہے اور اگر آپ زیتون کے تیل کو رات کو سونے سے پہلے آنکھوں کے اردگرد مل لیں تو یہ آنکھوں کے گرد پڑنے والے حلقوں کو ختم کرتا ہے اور جلد کا موسچرائزر قائم رکھتا ہے۔
نمبر4 ٹماٹر
ٹماٹر ایک مزیدار سبزی بھی ہے اور پھل بھی جو وٹامن اے، سی اور فولک ایسڈ سے بھرپُور ہے اور لائیکوپین جس کی وجہ سے ٹماٹر کا رنگ سُرخ ہوتا ہے ایک بہترین اینٹی آکسائیڈینٹ ہے جو جلد کو سُورج کی خطرناک یُووی شعاؤں سے متاثر نہیں ہونے دیتا اور جلد کے بُوڑھا ہونے کے عمل کو سُست کرتا ہے۔
نمبر 5 چربی والی مچھلی
چربی والی مچھلی اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بھرپور کھانا ہے اور یہ فیٹی ایسڈ سیلز کی ری جنریشن میں انتہائی مدد گار ثابت ہوتےہیں اور کولیسٹرال کو کم کرتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ ہماری جلد کو آکسی ڈیٹیو ڈیمج سے بچاتے ہیں اور ہمارے بُوڑھا ہونے کے عمل کو سُست کر دیتےہیں۔
نمبر 6 ہلدی
میڈیکل سائنس اس پودے پر ہر روز نئی تحقیقات کرتی ہے اور روز اس کے نئے فائدے دریافت کرتی ہے، اینٹی کینسر، اینٹی اینفلامیٹری، اینٹی آکسائیڈینٹ خوبیوں سے بھرپور ہلدی ہمارے نظام ہضم کو بھی درست رکھتی ہے اور سٹریس کی صورت میں ہمارے مُوڈ کو بہتر بناتی ہے اور ہماری جلد کو توانا اور تندرست رکھنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی۔
نمبر 7 گاجر
آنکھ کی حفاظت کرنے والی یہ سبزی دیگر وٹامنز اور منرلز کے ساتھ ساتھ بیٹا کیروٹین سے بھرپُور سبزی ہے جو آنکھوں پر عُمر بڑھنے کے ساتھ بڑنے والے اثرات کو روکتی ہے اور بُوڑھاپے میں بھی نظر کو کمزور نہیں ہونے دیتی اور اس میں شامل وٹامنز اور منرلز ہمارے ایمیون سسٹم کو طاقتور بناتے ہیں اور ہمیں بیماریوں سے بچا کر تندرست اور توانا رکھتے ہیں۔
نمبر 7 سٹابری، بیلو بیری، گریپس
یہ پھل اینٹی آکسائیڈینٹ خوبیوں سے بھرپور کھانے ہیں جو جسم میں سوزش کو ختم کرتے ہیں اور ہمیں کئی بیماریوں سے بچاتے ہیں اور ہم سب جانتے ہیں کہ بیماری جسم کو وقت سے پہلے بُوڑھا بنا دیتی ہے۔
نمبر 8 بادام اور اخروٹ
یہ دونوں خُشک میوے بیشمار وٹامنز اور منرلز کیساتھ ساتھ اومیگا فیٹی ایسڈ سے بھرپُور کھانے ہیں جو دل و دماغ کیساتھ جسم کے تمام اعضا کو تقویت پہنچاتے ہیں اور عُمر کے ساتھ یاداشت کو کمزور نہیں ہونے دیتے اور ہمارے جلد کو تندرست اور توانا رکھتے ہیں۔
نمبر 9 ڈارک چاکلیٹ
کھانے میں میٹھا شامل نہ ہو تو کھانے کا مزہ ادھورا رہ جاتا ہے اور ڈارک چاکلیٹ صرف میٹھی ہی نہیں ہوتی بلکہ اپنی اینٹی آکسائیڈینٹ خوبیوں کی وجہ سے ہمارے پُورے جسم کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتی ہے خاص طور پر یہ ہماری جلد کو بیرونی اثرات سے بچاتی ہے اور چہرے پر پڑنے والی جھریوں کو روکتی ہے۔
نمبر 10 ایواکاڈو
یہ پھل ہمارے مُلک میں مہنگا ہے مگر اگر اس کے فائدوں کو نظر میں رکھا جائے تو اس کی قیمت زیادہ دیکھائی نہیں دیتی، ایک ایواکاڈو روزانہ کھانے سے جہاں ہمارا کولیسٹرال قابو میں رہتا ہے وہاں جلد کی ری جنریشن کو مدد ملتی ہے اور ہماری جلد ہمارے جسم کا وہ لباس ہے جس پر عُمر کے اثرات سب سے پہلے ظاہر ہوتے ہیں۔