فوک قصے اور کہانیاں زُبان در زُبان جب آگے بڑھتی ہیں تو حقیقت کو اپنے اندر دفن کر دیتی ہیں اور لوگ اُن پر اندھا یقین کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں انسانی جسم کے متعلق مشہور ایسی ہی چند کہانیوں کو شامل کر رہے ہیں جن پر نہ صرف ہم خود یقین رکھتے ہیں بلکہ دُوسروں کو بھی سمجھاتے ہیں مگر ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
ہم صرف 10 فیصد دماغ استعمال کرتے ہیں
یہ کہانی تو عام سُنائی جاتی ہے کہ عام انسان اپنے دماغ کا صرف 10 فیصد استعمال کرتا ہے اور آئن سٹائن وہ واحد آدمی تھا جس نے اپنا دماغ 20 فیصد سے زیادہ استعمال کیا تھا لیکن سائنس اس بات کو نہیں مانتی اور اُسکا کہنا ہے کہ دماغ کا زیادہ تر حصہ ہر وقت 100 فیصد کام کرتا رہتا ہے اور چاہے ہم جاگ رہے ہوں یا سو رہے ہوں۔
دماغ کے خُلیے جوانی میں بڑھنا بند کر دیتے ہیں
عام طور پر مانا جاتا ہے کہ انسانی دماغ میں موجود سیلز بچپن میں ہی نشوونما پاتے ہیں اور جب انسان بالغ ہوجاتا ہے تو یہ سیلز بڑھنا بند کر دیتے ہیں حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے کیونکہ دماغ میں موجود نیورانز ساری زندگی ہی بدلتے رہتے ہیں اور پرورش پاتے ہیں۔
کمپیوٹر اور موبائل سے آنکھیں خراب ہو جاتی ہیں
کسی بھی چیز کا حد سے زیادہ استعمال نقصان دہ ہوتا ہے اور اس بات کو سمجھانے کے لیے نصحیت کرنے والے آپ کو کمپیوٹر اور موبائل کی سکرین زیادہ دیر تک دیکھنے سے آنکھیں خراب ہوجاتی ہیں جیسی وارننگ دیتے ہیں یا اندھیرے میں پڑھنے سے منع کرتے ہیں، اندھیرے میں پڑھنے سے یا کمپیوٹر وغیرہ دیر تک استعمال کرنے سے آنکھیں تھکاؤٹ کا شکار ضرور ہو جاتی ہیں مگر کُچھ دیر آرام کے بعد دوبارہ ٹھیک ہوجاتی ہیں۔
شیمپو 2 شاخے بال ٹھیک کردیتا ہے
شیمپو بنانے والی بہت سی کمپنیاں یہ دعوی کرتی ہیں کہ اُن کے شیمپو اور کنڈیشنر دوشاخہ بالوں کو ٹھیک کردیتے ہیں مگر یاد رکھیں 2 شاخے بال صرف کاٹنے سے ٹھیک ہوتے ہیں کیونکہ شیمپو سے ملائم ہو کر وہ کُچھ دیر کے لیے محسوس نہیں ہوں گے لیکن ختم نہیں ہوں گے۔
قوت حس صرف 5 ہیں
انسان کے پاس قوت حس 5 ہیں دیکھنا، سُننا، سونگھنا، محسوس کرنا اور ذائقہ اور کُچھ مانتے ہیں کہ چھٹی حس بھی ہوتی ہے جو آنے والے کسی وقت کی آگاہی دیتی ہے مگر انسان کے پاس 21 سے زائد حواس ہیں جن میں گرمی سردی کا محسوس ہونا، توازن کو برقرار رکھنے کی حواس شامل ہیں۔
سردی صرف سردیوں میں لگتی ہے
کولڈ ایک وائرل بیماری ہے جو جراثیم کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے اور جسم کے درجہ حرارت کو کم کردیتی ہے جس سے سردی لگنا شروع ہو جاتی ہے اور اسکا باہر کے موسم سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔
جلے پر فوراً تیل لگانا چاہیے
جلد اگر جل جائے تو اس پر فوری طور پر کوئی ٹھنڈی چیز لگانی چاہیے کیونکہ تیل لگانے سے جلد کے مسام بند ہوجاتے ہیں اور زخم کی حدت اندر ہی رہ جاتی ہے اور زیادہ تکلیف دیتی ہے۔
ہاتھوں کی لکیریں شخصیت کے راز بتاتی ہیں
ہاتھوں کی لکیریں ہاتھ کی جلد کے مُڑنے کیساتھ قُدرتی طور پر ہاتھ کی بناؤٹ کے حساب سے وجود میں آتی ہیں اور کبھی غائب بھی ہو جاتی ہیں اور ان کا آپ کی صحت، مستقبل اور شخصیت سے کوئی تعلق نہیں ہے مگر پھر بھی یہ بات جانتے ہُوئے بھی بہت سارے لوگ اس کو نہیں مانیں گے اور کہانی دل کے بہلانے سے شروع کریں گے اور اندھے یقین پر ختم کردیں گے۔
پسینہ زہلریلے مادے خارج کرتا ہے
بہت سے عطائی ماہرین پسینے سے جسم کے زہریلے مادے خارج کر دیتے ہیں جبکہ سائنس کے مطابق پسینے کا مقصد جسم کے بڑھے ہُوئے درجہ حرات کو کم کرنا ہے اور زہریلے مادے خارج کرنے کے لیے جسم کے دیگر اعضا جیسے جگر وغیرہ ہر وقت پسینہ نا آنے کی صُورت میں بھی کام کرتے رہتے ہیں۔
گاجر کھانے سے عینک اُتر جاتی ہے
یہ نصیحت تو اُن بچوں کو عام کی جاتی ہے جن کی نظر کمزور ہونے کے سبب اُنہیں عینک لگی ہو مگر گاجر کھانا مسلز ڈیجنریشن کے عمل کو روکتا ہے اور کمزور نظر کو ٹھیک نہیں کرتا۔