اس آرٹیکل میں انسانی جسم کے 12 دلچسپ حقائق کو شامل کیا جارہا ہے جسے بڑھ پر کر آپکو جہاں حیرت ہوگی وہیں آپ کی معلومات میں بھی اضافہ ہوگا۔
1۔ آپ کو حیرت ہوگی یہ جان کر کہ دماغ دن کی نسبت رات کو زیادہ متحرک ہوتا ہے، سونے کے دوران ہمارا جسم سو رہا ہوتا ہے مگر دماغ متحرک ہوتا ہے اور ہمیں اچھے یا بُرئے خواب دیکھانے کے علاوہ وہ ہماری یاداشت کو اور قابلیتوں کو بھی مضبوط کر رہا ہوتا ہے۔
2۔ دماغ کا 80 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے اور جیساہمیں تصویر میں دیکھایا جاتا ہے ویسا بلکل نہیں ہوتا، درحقیقت ہمارا دماغ زیادہ تر پانی پر ہی مشتمل ہوتا ہے، دماغ کے خُلیوں کو جسم کے باقی خُلیوں سے ڈبل انرجی چاہیے ہوتی ہے اور یہ انرجی پانی مہیا کرتا ہے۔
جب آپ کا جسم پانی کی کمی کا شکار نہیں ہوتا اُس وقت دماغ کے خُلیے بہترین کام کرتے ہیں اورآپ پانی پینے کے بعد چاک و چوبند اور توانا محسوس کرتے ہیں۔
3.آپ کا دل خون کو 30 فُٹ تک پمپ کر کے پھینکنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ پریشر خون کو آپ کے سارے جسم میں دوڑاتا ہے۔
4. آپ کو پیشاب کی حاجت اُس وقت ہوتی ہے جب آپکا مثانہ تقریباً 300سی سی ایس یا 1.25 کپ کے برابر لیکوئیڈ جتنا بھر جاتا ہے ، اور ایک صحت مند مثانہ تقریباً 800سی سی ایس یا 800 ملی لیٹر جتنا لیکوئیڈ سٹور کر سکتا ہے (پھر اُس کے اوپر چراغوں کی روشنی گُل ہوجاتی ہے)
5.ایک عام انسان روزانہ 14 دفعہ گیس خارج کرتا ہے اور یہ کام وہ سوتے ہُوئے بھی کرتا ہے سائنس کے مُطابق کھانا ہضم ہونے کے دوران گیس پیدا ہوتی ہے اور آخر اُسے خارج ہونا ہوتا ہے، لیکن وہ لوگ جو ڈٹ کر کھانا کھاتے ہیں اُن کے آس پاس رہنے والے جانتے ہوں گے کہ وہ 14 کا ہندسہ تو دن کے پہلے 12 گھنٹے میں ہی پُورا کر لیتے ہیں۔
۔ماں کے پیٹ میں زیادہ تر بچوں کی آنکھوں کا رنگ نیلا ہوتا ہے اور وقت کیساتھ ساتھ پیدائش کے پہلے چند ہفتوں میں اپنے ڈی این کی آنکھوں کے رنگ سے ملنا شروع کر دیتا ہے۔
8۔ صبح کے وقت ہمارا قد ایک سینٹی میٹر بڑھا ہوتا ہے جب کے رات کو سونے سے پہلے یہ ایک سینٹی میٹر کم ہوجاتا ہے، اور ایسا اس لیے ہوتا کے کہ سارے دن کی تھکاؤٹ کے بعد آپ کی سپائن کمپریس ہوجاتی ہے لہذا دن میں جب بیٹھیں تو سیدھے بیٹھنے کی کوشیش کیا کریں۔
9۔آپ کی جلد کے ایک سکوئر انچ میں 32 ملین بیکٹریا دینگا مُشتی کرتے ہیں جنہیں آپ خوردبین سے دیکھ بھی سکتے ہیں مگر ان میں سے زیادہ تر بیکٹریا آپکی جلد کے لیے مُفید ہوتے ہیں۔
10۔ انگلیوں اور انگوٹھوں کی طرح ہر زُبان کا بھی اپنا علیحدہ پرنٹ ہوتا ہے اور مُجرم اگر جُرم کرتے وقت زُبان کا استعمال کرے یعنی کسی چیز کو چاٹ لے تو اُس کی Tongue Print سے مُجرم کی شناخت ہو سکتی ہے ۔
11۔ آپکا کمرہ جتنا زیادہ ٹھنڈا ہوگا بُرا خواب آنے کے چانسس اُتنے ہی زیادہ بڑھ جائیں گے۔
12۔ دائیں ہاتھ سے کام کرنے والے بائیں ہاتھ سے کام کرنے والوں کی نسبت 9 سال زیادہ زندہ رہتے ہیں اور ایک سروے کی رپورٹ کے مطابق بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے دائیں ہاتھ سے کام کرنے والوں کی نسبت روڈ ایکسیڈینٹ کا زیادہ شکار ہوتے ہیں کیونکہ وہ سیدھے ہاتھ کے سسٹم میں مشکل محسوس کر رہے ہوتے ہیں۔