جن لوگوں نے بچپن میں انکرت کی ہُوئی مونگ دال اور سفید چنے کھائے ہیں اُن کے مُنہ میں یقیناً پانی آیا ہوگا اور اُنہیں یاد آیا ہوگا کہ جب مائیں دال کو پکانے سے پہلے انکرت کرتی تھیں تو اُسے دیکھنا کتنا دلچسپ اور حیرتوں سے بھرا ہوتا تھا۔
انکرت یعنی Sprout ایک قدرتی طریقہ ہے جس میں بہت سے اناج، دالیں، چنے، لوبیا وغیرہ پکانے سے پہلے انکرت کیا جاتا ہے اور جب دال وغیرہ کے بیج میں سے ننھا پودا سر نکال لیتا ہے تو پھر اس دال کو یا اناج کو پکایا جاتا ہے اور غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے دال کی غذائی صلاحیت میں بے پناہ اضافہ ہوجاتا ہے۔
انکرت کیسے کرتے ہیں

اناج یا دال وغیرہ کو کسی مٹی کے برتن جیسے ہانڈی وغیرہ یا شیشے کے ایسے جار میں جسکے ڈھکن میں باریک سوراخ ہوں ڈال کر اوپر سے پانی ڈال دیں اور اگر مٹی کی ہانڈی استعمال کر رہے ہیں تو دال سے دو سے تین گُنا زیادہ پانی استعمال کریں اور پھر ہانڈی کو کسی ململ کے کپڑے کیساتھ اچھی طرح ڈھک کر باندھ دیں اور پھر ململ کے کپڑے پر گیلے ہاتھ سے پانی مل دیں۔
پھر اس ہانڈی یا جار کو کسی گرم جگہ پر رکھیں جگہ جتنی زیادہ گرم اور نمی والی ہو گی اناج اُتنی جلدی ہی سپراوٹ کرے گا، عام طور پر مونگ کی دال 3 سے 4 دل میں سپراوٹ کر جاتی ہے اور اسی طرح سفید چنا بھی 3 تین دن میں انکرت ہو جاتا ہے۔
انکرت کرنا صحت مند ہے
ماہرین کا کہنا ہے کے انکرت کرنے سے دال اور لوبیا وغیرہ کی غذائی صلاحیت بدل جاتی ہے اور اس کی افادیت میں غیر معمولی اضافہ ہوجاتا ہے اور اس میں اینٹی نیوٹرینٹس خاص طور پر فائیٹک ایسڈ پیدا ہوتا ہے اور جسم کو انتہائی اہم منرلز ملتے ہیں۔
انکرت کرنے کے فائدے
انکرت کرنے سے دالیں، اناج وغیرہ میں منرلز، وٹامنز خاص طور پر وٹامن ڈی کا اضافہ ہوتا ہے، کھانے میں موجود پروٹین میں اضافہ ہوتا ہے اور دال کو پکانے کے لیے کم وقت اُسے آگ پر پکانا پڑتا ہے اور اس وجہ سے بھی دال کے اندر موجود کئی غذائی صلاحیتیں کم عرصہ آگ پر پکنے کی وجہ سے ضائع نہیں ہوتیں اور یہ درجہ ذیل فائدے صحت کو دیتا ہے۔
نمبر 1 ہاضمہ

سپراوٹ کرنے سے دال میں ایسے ائنزائمز کی تعداد بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے جو ہمارے میٹابولک پراسس کو بہتر بنانے اور جسم میں کیمیکل ری ایکشن کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
یہ ائنزائمز خوراک کو معدے میں باریک کرنے اورخوراک سے توانائی حاصل کرنے میں بھی معاؤن ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ سپراوٹ کرنے سے دال کی فائبر میں اضافہ ہوتا ہے اور فائبر والے کھانے نظام ہضم کو انتہائی فعال کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔
نمبر 2 خون کی ترسیل

سپراوٹ سے اناج وغیرہ میں آئرن اور کاپر کی مقدار بھی بڑھتی ہے اور یہ دونوں خون کے سُرخ خلیوں کوبڑھاتے ہیں، خُون کے سُرخ خلیے سارے جسم کو آکیسجن مہیا کرتے ہیں اور جب ان کی مقدار زیادہ ہو تو جسم کو زیادہ آکسیجن ملتی ہے جس سے جسم کے تمام اعضا کو تقویت ملتی ہے۔
نمبر 3 وزن کم کرنے کے لیے
غذائیت میں اوپر اور کیلوریز میں نیچے انکرت دالیں وزن کم کرنے میں انتہائی مددگار خوراک ہیں یہ جہاں پیٹ کو بھرا رکھتی ہیں وہاں کم کیلوریز ہونے کے باعث جسم کی فاضل چربی کو پگھلنے میں مدد کرتی ہیں۔
نمبر 4 مقوی قوت مدافعت

سپراوٹ میں شامل وٹامن سی ہماری قوت مدافعت کے لیے انتہائی اہم وٹامن ہے اور سپراوٹ میں شامل وٹامن اے اپنی اینٹی آکسائیڈینٹ خوبیوں کی وجہ سے ہماری قوت مدافعت کو بیماریوں کے خلاف مضبوط بناتے ہیں۔
نمبر 5 آنکھوں کے لیے
سپراوٹ میں شامل وٹامن اے بینائی کو مضبوط بنانے میں انتہائی اہم مانا جاتا ہے اور وٹامن اے کی اینٹی آکسائیڈینٹ خوبیاں آنکھوں کے خلیوں کو خراب ہونے سے بچاتی ہیں۔
نمبر 6 تیزابیت ختم کرتا ہے
انکرت دالیں الکالائن سے بھرپور ہونے کی وجہ سے تیزابیت کو ختم کرتی ہیں اور ہمارے جسم کا پی ایچ لیول نارمل کرنے میں انتہائی مدد گار ثابت ہوتی ہیں۔
نمبر 7 دل کی دوست
سپراوٹ میں شامل اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کولیسٹرال لیول کو نارمل کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے اور پودوں سے حاصل ہونے والا یہ فیٹی ایسڈ دل کی صحت کے لیے بھی انتہائی مُفید مانا جاتا ہے، اومیگا تھری میں شامل اینٹی اینفلامیٹری خوبیاں اعضا کی سوزش کو کم کرتی ہیں اور اعضا کی کاکردگی کو بہتر بناتی ہیں۔
نمبر 8 جلدی بُوڑھا نہیں ہونے دیتا
ماہرین کا ماننا ہے کے سپراوٹ کرنے سے اناج میں ایسی اینٹی آکسائیڈینٹ خوبیاں پیدا ہوتی ہیں جو جلد کو جوان رکھتی ہیں اور وقت سے پہلے بُڑھاپے کے آثار پیدا ہونے سے روکتی ہیں۔
نمبر 9 بالوں کے لیے انتہائی مُفید
انکرت میں موجود وٹامن اے بالوں کے فولک سیلز کو تقویت دیتا ہے اور بالوں کی جڑوں کو مضبوط اور بہتر بال اُگانے میں توانائی مہیا کرتا ہے۔
سپراوٹ زنک سے بھی بھرپور ہوتی اور یہ منرل بالوں سمیت بالوں کی جڑوں کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے جس سے بال ٹُوٹنا بند ہوتے ہیں اور زندگی سے بھرپور دیکھائی دیتے ہیں اور بالوں میں خُشکی سکری وغیرہ پیدا نہیں ہونے دیتے۔
نمبر 10 جلد کے لیے
اس طریقہ میں شامل وٹامن سی، اے، اومیگا تھری جیسی غذائی خوبیاں ہماری جلد کو توانا رکھنے کے لیے بہترین ٹانک ہیں اور اس طریقہ سے اناج میں شامل سلکا جو کے ایک نیوٹرنٹ ہے جو سکن کے ٹشوز کو ری جنریٹ کرتا ہے اور جلد سے فاضل مادوں کو خارج کرکے جلد کو چمکدار اور خوبصورت بناتا ہے۔
سپراوٹ یا انکرت کیا ہُوا اناج،دالیں اور لوبیا وغیرہ کئی طریقے سے پکایا جاتا ہے اسکا سالن اور سلاد سب ہی کھانے میں انتہائی مزیدار بنتے ہیں اور ہمیں چاہیے کہ اس سُپر فوڈ اپنی روزانہ کی خوراک میں شامل کریں اور اسکی خوبیوں سے فائدے حاصل کریں۔