ہمارے روزمرہ کے کُچھ کھانے ایسے ہیں جن کا زیادہ کھانا اپنی ذات پر تشدد کرنے سے کم نہیں ہے اور آج کے اس دور میں جہاں غذائی ماہرین ہمیں Healthy Foods کھانے اور روزانہ ورزش کرنے کی تاکید کرتے ہیں وہاں یہ 10 کھانے غذائی ماہرین کے نزدیک ہماری صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہیں۔
نمبر 1 میٹھا دہی
دہی پروبائیوٹیک حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے مگر ہم عام طور پر دہی میں بہت ساری چینی ڈال کر اسے میٹھا کر کے کھانا پسند کرتے ہیں جس سے دہی ایک ہائی کلوریز فوڈ میں بدل جاتا ہے، غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ دہی کو چینی کے بغیر استعمال کریں یا دہی میں تازہ فروٹس ڈال کر کھائیں تاکہ یہ آپ کی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہو۔
نمبر 2 سفید چاؤل
سفید چاؤل جیسے باسمتی رائس کا زیادہ استعمال ہمیں موٹا کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے کیونکہ سفید چاول کاربوہائیڈریٹس سے بھرے ہُوئے ہوتے ہیں اور یہ کاربوہائیڈریٹس ہمارے جسم میں چربی پیدا کرتے ہیں جس سے ہمارا وزن بڑھ جاتا ہے اور بہت سی بیماریوں کے لاحق ہونے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔
نمبر 3 بازاری چٹنی اور ساسز
نمبر 4 غلط طریقے سے پکائی ہُوئی مچھلی
ماہرین کا کہنا کے مچھلی کا گوشت نقصان دہ فیٹس سے پاک ہوتا ہے مگر جب ہم اس کو بہت سارے مصالحے اور بیسن لگا کر بناسپتی گھی یا آئل میں فرائی کرتے ہیں تو جہاں مچھلی کے اندر موجود غذائی نیوٹریشنز گھی اور تیل میں جل جاتے ہیں وہاں یہ ہماری صحت پر اچھے اثرات ڈالنے کی بجائے صحت کو نقصان پہنچاتی ہے اس لیے مچھلی کو فرائی کرنے کی بجائے گرل کر کے یا گھر میں سالن بنا کر کھانا زیادہ مفید ہے۔
نمبر 5 گندم کی روٹی
گندم کی روٹی ہماری غذا کا بنیادی حصہ ہے مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک روٹی ہمارے جسم کو 297 کیلوریز مہیا کرتی ہے اوراگر ایک گھنٹہ متواتر پیدل چلا جائے تو ہم 250 سے 350 کیلوریز استعمال کرتے ہیں، اس لحاظ سے اگر دیکھا جائے تو روٹی ہمارے جسم کو موٹا کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے اس لیے ہمیں روزانہ ایک یا دو روٹی سے زیادہ روٹی نہیں کھانی چاہیے اور ریفائن آٹا جسے سفید آٹا بھی کہا جاتا ہے وہ تو بلکل نہیں کھانا چاہیے۔
نمبر 6 بناسپتی گھی اور کوکنگ آئل
ہمارے تمام سالن گھی اور آئل میں فرائی ہُوئے بغیر نہیں پکتے اور گھی اور آئل ہماری صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ چیزیں ہیں اس لیے غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ دل اور کولیسٹرال جیسی خطرناک بیماریوں سے بچنے کے لیے ہمیں اس طرح کی چکنائی اپنے کھانوں سے فوراً نکال دینی چاہیے اور ان کی جگہ ایسی چکنائی جو صحت کے لیے مفید ہو کھانی چاہیے جیسے زیتون کا تیل۔
نمبر 7 انگور
انگور عام طور پر صحت کے لیے انتہائی مُفید سمجھے جاتے ہیں اور ہم انہیں کھانے بیٹھتے ہیں تو پُورے کا پُورا گچھا کھا جاتے ہیں، غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ انگور کے اندر شوگر کی ایک بڑی مقدار شامل ہوتی ہے اور انہیں زیادہ تعداد میں کھانا صحت کے لیے نقصان دہ ہے اور یہ جسم کو موٹا کرنے کا باعث بنتے ہیں، غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ انگور کو دورسرے پھلوں کی چاٹ وغیرہ کے ساتھ کم تعداد میں شامل کرکے کھانا ہمارے لیے اکیلے انگور کھانے سے زیادہ مفید ہے۔
نمبر 8 سوڈا بوتلیں
ہمارے مُلک میں پچھلے کُچھ سالوں سے سوڈا بوتلوں کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہُوا ہے مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ سوڈے کی 250ایم ایل کی ایک بوتل میں چینی کے 8 چمچ ڈالے جاتے ہیں جو ہمارے جسم کے لیے انتہائی نقصان دہ چیز ہے۔
نمبر 9 چپس اور سنیکس
فرائی کی ہوئی آلو کی چپس اور دورے فرائی کیے ہُوئے سنیکس جہاں کاربوہائیڈریٹس سے بھر پور ہوتے ہیں وہاں انہیں چکنائی والے تیل میں فرائی کیا جاتا ہے اور صحت کے لیے نقصان دہ مصالحے ان پر چھڑکے جاتے ہیں جو ہمارے جسم کو نا صرف موٹا کرتے ہیں بلکہ ہمارے ایمون سسٹم کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں، اسی لیے عام طور پر انہیں کھانے سے گلا خراب اور کھانسی وغیرہ جیسی بیماریاں لاحق ہوتی ہیں۔
نمبر 10 چینی
چینی کا استعمال جس بھی کھانے میں ہو وہ ہماری صحت کے لیے مفید نہیں ہے غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہچینی کو ترک کرناصحت مند رہنے کے لیے بہت زیادہ ضروری ہے اور میٹھا کھانے کے لیے تازہ پھل سب سے زیادہ مُفید ہیں۔