فاسٹ فُوڈ کسے پسند نہیں؟ مزیدار کریمی برگر، چیزی پیزا، فرائی چکن، اور بیکری کے بنے ڈونٹس وغیرہ جب سامنے آجاتے ہیں تو جی للچانا شروع ہو جاتا ہے اور عقل کے منع کرنے کے باوجود دل کہتا ہے کھالو اور ہم کھا لیتے ہیں، اس آرٹیکل میں ہمارے ان صحت کے دُشمن مگر من پسند کھانوں کو کھانے کے بعد ان کے اندر موجود کیلوریز کو برن کرنے کے لیے کتنی دیرورزش کرنی پڑتی ہے تاکہ کیلوریز چربی بننے نا پائیں اور ہم موٹاپے سے بچ سکیں کا ذکر کریں گے تاکہ ہمیں پتہ چلے کے ماٹاپے سےکیسے بچنا ہے۔
نمبر 1 برگر

نام سُنتے ہی منہ میں پانی بھر آتا ہے اور ساتھ ہی زنگر، پیٹی، بگ میک وغیرہ ذہن میں گھومنے لگتے ہیں مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک بگ میک برگر میں تقریباً 540 کیلوریز ہوتی ہیں اور ایک عام آدمی اگر 1 گھنٹہ پیدل چلے تو وہ عام طور پر 210 سے لیکر 360 کیلوریز جلاتا ہے اور اس حساب سے اگر دیکھا جائے تو بگ میک کھانے کے بعد تقریباً 2 گھنٹے کی واک یا 45 منٹ تقریباً ورزش کریں تو ہم اس مزیدار خوراک کو چربی میں بدلنے سے روک پائیں گے۔
نمبر 2 کیک

چاکلیٹ کیک، کریم کیک، فروٹ کیک سب ہی مزیدار ہیں پر ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک عام 100 گرام کا کیک 250 سے 300 کیلوریز کا حامل ہوتا ہے اور اگر صرف 100 گرام کیک کھایا جائے تو ایک گھنٹہ واک یا آدھا گھنٹہ ورزش کرنا ضروری ہوتا ہے تاکہ موٹاپے سے بچا جا سکے۔
نمبر 3 فرنچ فرائز

آلو کی اس مزیدار چپس کو جب بندہ کھانا شروع کرتا ہے تو ہاتھ نہیں رُکتا مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ فرنچ فرائز کے 100 گرام میں تقریباً 312 کیلوریز ہو سکتی ہیں اور انہیں جلانے کے لیے بھی کم از کم ایک گھنٹے کی واک کی ضرورت ہے اور اگر ان کے ساتھ آپ سوڈے کی بوتل پی لیتے ہیں تو معاملہ کہیں کا کہیں جا پڑتا ہے۔
نمبر 4 پیزا

بچوں اور بڑوں سب کی پسندیدہ خوراک پیزا جسے آرڈر کرنے کے بعد ہم کھانے کے لیے بے چین ہو رہے ہوتے ہیں اپنے ہر 100 گرام میں تقریباً 260 سے لیکر 300 کیلوریز رکھتا ہے اور اگر ہم پیزے کے 2 پیس یا 200 گرام پیزا کھا لیں تو 2 سے ڈھائی گھنٹے پیدل چلنے کے بعد یا تقریباً 60 منٹ کی ورزش کرنے کے بعد ہم ان کیلوریز کو جسم سے خارج کر پاتے ہیں وگرنہ یہ پیٹ کو موٹا کرنا شروع کر دیتی ہیں۔
نمبر 5 فرائیڈ چکن

کرنچی چکن جو فرائی ہونے کے بعد انتہائی لذیز ہو جاتا ہے اپنے ہر پیس میں تقریباً 320 کیلوریز رکھتا ہے اور یہ کیلوریز 1 سے سوا گھنٹے کی واک ہی برن کر پاتی ہے اور آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اسے کھانے کے بعد آپ کتنی دیر واک کرتے ہیں۔
نمبر 6 سوڈا
ایک ڈھائی سو ایم ایل کی کوک میں تقریباً 104 کیلوریز موجود ہوتی ہیں اور اسے پینے کے بعد پیدل چل کر اگر انہیں جلایا جائے تو تقریباً 25 منٹ کی واک ضروری ہے۔
نمبر 7چاکلیٹ
ایک 25 گرام کیڈ بری کی چھوٹی چاکلیٹ میں 134 کیلوریز ہوتی ہیں اور ورزش سے اگر انہیں جلایا جائے تو ہمیں تقریباً 15 سے 20 منٹ ورزش کرنے کی ضرورت ہے۔
نمبر 8 شوارما
ہر گلی میں بکنے والی اس مزیدار خوراک کی صرف بریڈ ہی تقریباً 350 سے لیکر 400 کیلوریز کی حامل ہوتی ہے اور اگر اس کا زنگر شوراما بنوایا جائے اور ساتھ میں کوک بھی پی جائے تو 3 سے 4 گھنٹے پیدل چلنے سے شورامے میں موجود کیلوریز کو برن کیا جا سکتا ہے۔
نمبر 9 روٹی

روٹی اگرچہ جنک فوڈ میں شامل نہیں ہے مگر یہاں اسے ا س لیے شامل کیا جارہا ہے کہ یہ بھی پاکستان میں موٹاپا پیدا کرنے کی ایک بڑی وجہ ہے کیونکہ ایک سو گرام گندم کے آٹے میں تقریباً 300 کیلوریز ہوتی ہیں اور اگر آپ پچاس پچاس گرام کے دو پیڑوں کی 2 روٹیاں ایک وقت میں کھا لیتے ہیں تو سالن کے علاوہ صرف 2 روٹیاں کی ہی کیلوریز برن کرنے کے لیے کم از کم ایک گھنٹہ پیدا چلنا چاہیے جو ہم عام طور پر نہیں چلتے اور اگر روزانہ 4 روٹیاں ہی صرف کھا لیں تو بات کہاں سے کہاں نکل جائے گی۔
نوٹ: ہر آدمی مرد اور عورت میں ورزش یا واک کے ساتھ کیلوریز برن کرنے کی مختلف صلاحیت ہوتی ہے اور اس آرٹیکل میں ہم نے ہر آدمی کی ایوریج کیلوریز برن آوٹ کو مد نظر رکھتے ہُوئے واک اور ورزش کا ٹائم شامل کیا ہے۔