ریڑھ کی ہڈی کی خمیدگی کی بیماری ساری دُنیا میں عام ہے اور پاکستان میں ہزاروں افراد اس بیماری کا شکار ہیں، دُکھ کی بات یہ ہے کہ اُن میں سے بیشمار یہ بھی نہیں جانتے کہ وہ کسی بیماری کا شکار ہیں، یہ بیماری آپ کی جسمانی ساخت کو متاثر کرتی ہے اور آپ جب بیٹھتے ہیں یا کھڑے ہوتے ہیں تو آپ کی کمر سیدھی نہیں ہوتی اور اُسکا ایک نقصان یہ بھی ہے کہ آپ کے جسم کی وضع خوبصورت دیکھائی نہیں دیتی۔
اس بیماری کا علاج کوئی مشکل کام نہیں ہے اور صرف چند ورزشوں کے کرنے سے آپ کی ریڑھ کی ہڈی کی خمیدگی ختم ہو سکتی ہے جس سے نہ صرف آپکا قد لمبا لگے گا بلکے اُٹھنے بیٹھنے چلنے پھرنے میں آپ کی باڈی لینگوئج خوبصورت دیکھائی دے گی۔
اس آرٹیکل میں ہم یوگا کے ماہرین کے مطابق چند ایسی ورزشوں کا ذکر کریں گے جو آپ کی اس بیماری کا خاتمہ کر دے گی۔
نمر 1 پیلویک ٹیلٹ
زمیں پر لیٹ کر اپنے گھٹنے میں خم رکھتے ہُوئے اپنی کمر کو زمین سے اُٹھائیں اور پھر پانچ سیکنڈ تک اسی پوزیشن میں رہیں اور اپنے پیٹ کے مسلز کو سخت کریں اور کمر کوسیدھا رکھیں اور پھر نارمل لیٹ کر پانچ سیکنڈ کے وقفے کے بعد دوبارہ کمر اُٹھائیں اور پانچ سیکنڈ اسی پوزیشن کو قائم رکھیں، آپ کی پہلی ورزش مکمل ہوگئی یہ آپ کے Hips کے پٹھے اور نچلی کمرے کے پٹھوں کو مضبوط کرے گی۔
نمبر 2 بازو اور ٹانگ اوپر اُٹھائیں
تصویر کے مُطابق پہلے دائیں پاؤں اور گھٹنے کو ٹیک کر ایک ہاتھ کو زمین پر لگائیں اور دوسری ٹانگ اور بازو کو کمر سمیت ایک لائن میں سیدھا کر لیں اور اسی حالت میں دو گہرے سانس لیں اور پھر یہی عمل دوسری ٹانگ اور بازو کو زمین پر رکھ کر دہرائیں اور 2 گہرے سانس لیکر اس ورزش کے 14 سیٹ مکمل کریں، یہ ورزش آپکی نچلی کمر کو مضبوط کرے گی اور اگر آپ کمر درد کا شکار ہیں تو اس ورزش سے کمر درد بھی رفع ہو جائے گی۔
نمبر 3 کیٹ کاؤ ورزش

تصویر کے مطابق کمر کو کمان کی صورت دیکر دونوں ہاتھوں اور گھٹنوں کے بل زمین پر پوزیشن بنا لیں اور پھر پیٹ کو نیچے جانے دیں اور سر کو اُٹھائیں اور پیٹ کے مسلز کو ٹائٹ رکھیں پھر واپس کمر کو کمان کی شکل دیں اور اس عمل کو 10 سے 12 دفعہ دہرائیں، اگر یہ ورزش تصویر سے سمجھ نہ آئے تو یو ٹیوب سے مدد لیں، یہ ورزش آپ کی سپائن کی درد کو ختم کرے گی اور سکون فراہم کرے گی۔
نمبر 4 برڈ ڈوگ
یہ ورزش ورزش نمبر 2 جیسی ہے مگر اس میں دونوں ہاتھ زمین پر رکھنے ہیں اور پانچ گہرے سانس لیکر ٹانگ نیچے رکھ کر دوسرے ٹانگ اُٹھا لینی ہے اور اس عمل کو دونوں سائیڈوں پر دس دس دفعہ کرنا ہے۔
یہ ورزش آپ کی کور اور نیچلی کمر کو مضبوط کرے گی۔
نمبر 5 لاٹیسیمس ڈورسی
دی گئی ویڈیو سے ورزش کا طریقہ سیکھ لیں اور دونوں سائیڈوں پر 10 سے 15 دفعہ سٹریچ کریں۔
نمبر 6 ایک ٹانگ پر کھڑے ہوجائیں
یہ تمام ورزشیں تقریباً 8 منٹ سے بھی کم عرصے میں مکمل ہوجائیں گی اور پہلی ہی دفعہ کی ورزش سے آپ کو بہترین نتائج نظر آئیں گے، اس ورزش کو اپنی روزانہ کی روٹین کا حصہ بنائیں اورجب تک مطلوبہ نتائج نہ ملیں اسے جاری رکھیں یہ آپ کی ریڑھی کی ہڈی کی خمیدگی ختم کرے آپ کے پوسچر کو انتہائی خوبصورت اور سیدھا کر دے گی۔
Featured Image Preview Credit:Gunel Malikova, Ei 0417, Image has been edited and resized , CC BY-SA 4.0. , Via wikimedia commons.