جسم کے اندر جگر، گُردے اور مثانہ انتہائی اہم افعال سر انجام دیتے ہیں لیکن عام طور پر لوگ انہیں نظر اندار کر دیتے ہیں اور ان کی صحت پر دھیان نہیں دیتے اور اس بے دھیانی کی وجہ سے ان کی صحت خراب کر بیٹھتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں گُردوں اور مثانے کو زیریلے مواد سے صاف رکھنے کے لیے چند اہم مشورے شامل کیے جارہے ہیں اور ساتھ ہی اس مضمون کے آخر میں ایک سرپرائز ٹپ دی جائے گی جو آپ کے لیے بہت فائدہ مند ہوگی۔
نمبر 1 نمک اور سوفٹ ڈرنکس کم کر دیں
یہ کھانے آجکل ہماری روزمرہ کی خوراک میں عام کھائے جاتے ہیں لیکن اگر آپ صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو ان کھانوں کو ایک حد کے اندر رہتے ہُوئے استعمال کریں خاص طور پر چائے، کافی، سوڈا ڈرنکس، نمک اور بہت زیادہ پروٹین والے کھانے۔
ان کھانوں کو اگر آپ مسلسل استعمال کر رہے ہیں تو مہینے میں 1 ہفتہ انہیں بلکل چھوڑ دیں اور جسم کو ان سے بریک دیں تاکہ آپ کے گُردوں اور جگر پر پڑنے والا بوجھ کم ہو اور آپ کے مثانے کو اچھی طرح صاف ہونے کا موقع مل جائے۔
نمبر 2 قہوے کو اپنا لیں
قُدرت نے ایسے بہت سے کھانے پیدا کیے ہیں جو آپ کے جسم سے فاضل مادوں کو خارج کر دیتے ہیں خاص طور پر قہوے جن میں گرین ٹی، ادرک کا قہوہ، دارچینی کا قہوہ اور تازہ پھل اور سبزیاں شامل ہیں۔
کرین بیری ایک ایسا پھل ہے جو گُردوں اور مثانے کی بہت اچھے طریقے سے صفائی کرتا ہے اس لیے اس پھل کو کسی نہ کسی شکل میں لازمی استعمال کریں۔
نمبر 3 وٹامنز اور منرلز
وٹامنز اور منرلز خاص طور پر وٹامن بی 6 ، اومیگا 3 اور پوٹاشیم سیٹریٹ گُردوں میں پتھری نہیں بننے دیتے اور ان کی صفائی رکھتے ہیں، آپ یہ وٹامنز اور مرنلز خوراک کیساتھ سپلیمینٹ کی صُورت میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
نمبر 4 جسم و دماغ کی صحت
جسمانی اور ذہنی تناؤ صحت کو برباد کر دیتا ہے اور آجکل یہ بیماری عام ہو رہی ہے جس کی بڑی وجہ ورزش سے دُوری اورٹرانس فیٹ والے کھانے جیسے برگر پیزا وغیرہ اور تلے ہُوئے کھانے ہیں۔ ورزش کو اپنی روٹین کا حصہ بنائیں تاکہ جسم کے ساتھ دماغ بھی تناؤ کو برداشت کر سکے۔
نمبر 5 دو دن کا کڈنی کلینز پروگرام
مناسب خوراک اور ورزش کے ساتھ ساتھ کُچھ کھانے ایسے ہیں جو آپ کے جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اگر انہیں ایک خاص ترتیب سے استعمال کیا جائے تو یہ بہت فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں، 2 دن میں گُردے صاف کرنے کے لیے کھانے کی اس ترتیب کو اپنائیں۔
ناشتہ: صُبح کے ناشتے میں صرف جُوس پئیں خاص طور پر چقندر کا جُوس اور اس جُوس میں پالک کے کُچھ پتے شامل کر کے اچھی طرح شیک بنا لیں اور اس سے ناشتہ کریں۔
لنچ: اس میں بھی 4 ایسی سبزیاں جنہیں آپ کچا کھا سکتے ہیں کسی سمودی بنانے والی مشین یا شیک کرنے والے جگ میں ڈال کر اچھی طرح شیک کر لیں اور اس کی سمودی بنا لیں اور اس سے لنچ کریں۔
ڈنر: اس کھانے میں سلاد والی ایسی سبزیوں کا انتخاب کریں جن کا رنگ سبز ہو اور پیٹ بھر کر انہیں کھائیں اور اس کھانے کو صرف 2 دن استعمال کر کے دیکھیں نتائج آپ خود محسوس کر لیں گے۔
نمبر 6 مثانے اور جگر کی ورزش
مثانے کے لیے کوئی ورزش بھی ہوتی ہے یہ بات آپ کو حیران کر سکتی ہے لیکن ڈاکٹر آرنلڈ کیگل نے 1948 میں خواتین کے لیے مثانے کی چند ایسی ایکسرسائزز تشکیل دیں تھی جو آج بھی انتہائی کارآمد ہیں ڈاکٹر کیگل کے نام سے یہ ایکسرسائزز آپ یوٹیوپ پر تلاش کریں اور انہیں اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔
مثانے کی طرح جگر کی بھی خاص ایکسرسائزز آپ کو یوٹیوب پر مل جائیں گی جو جگر کے افعال کو بہتر بنا کر اس میں سے فاضل مادوں کو جلد خارج کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
نمبر 7 بونس سمودی بنانے کی ترکیب
سمودی گُردوں کو صاف کر دیتی ہے اور جسم سے ٹاکسنز کی صفائی کے لیے ایک کپ بادام کا دُودھ، آدھا کپ ٹوفو( یہ سویا ملک سے بنتا ہے اور آپ اسے گھر میں خود بھی بنا سکتے ہیں)، آدھا کپ پالک لیکر اسے اچھی طرح شیک کر لیں اور پھر مزید ذائقے کے لیے اس میں کوئی پھل شامل کریں جیسے سیپ، کیلا وغیرہ اور آپ اس کی صلاحیت بڑھانے کے لیے اس میں حلوہ کدو کے بیج بھی شامل کر سکتے ہیں۔
ایک اور سمودی کی ترکیب میں ایک کپ سویا ملک، ایک فریز کیا ہُوا کیلا اور آدھا کپ پالک لیکر اچھی طرح شیک کریں اور پھر اس کا ذائقہ اور صلاحیت بڑھانے کے لیے اس میں تازہ پھل شامل کریں اور اس ڈرنک کواپنی روزانہ کی خوراک میں شامل کریں۔
Feature Image Preview Credit: https://www.myupchar.com/en, CC BY-SA 4.0, via Wikimedia Commons, The image has been edited.