دنیا جیسے جیسے ڈیجٹل ہو رہی ہے ویسے ویسے آن لائن فراڈ بڑھتا چلا جا رہا ہے جو کہ ایک تشویش ناک بات ہے کیونکہ گوگل اور ایپل کے سٹورز پر بہت سی ایسی ایپس موجود ہیں جو آپ کی خفیہ معلومات کو چوری کرنے کیساتھ آپ کے پیسے بھی چوری کر لیتی ہیں۔
گوگل نے کُچھ عرصہ قبل صارفین کی طرف سے دھوکہ دہی کی شکایات وصول ہونے کے بعد 8 ایسی ایپس کو جو دھوکہ دینے میں مصروف تھی گوگل پلے سٹور سے ہٹا دیا اور اب ایک دفعہ پھر گوگل نے صارفین کے ساتھ فراڈ کرنے والی ایپس کے خلاف اپنا آپریشن شروع کیا ہے اور ایک خطرناک ایپ کو اپنے پلے سٹور سے ہٹا دیا ہے اور ساتھ ہی اسے استعمال کرنے والوں سے بھی کہا ہے کہ اسے اپنے فون سے ڈلیٹ کر دیں۔
گوگل پلے سٹور پر ایک سیکورٹی فرم ٹرینڈ مائیکرو نے پچھلے دنوں ایسی ایپلی کیشنز کا مطالعہ کیا جو کرپٹو کرنسی مائینیگ کرنے میں مدد دینے کا وعدہ کرتی ہیں لیکن اس مائنگ کے نام پر صارفین کو دھوکہ دیتی ہیں اور اس کمپنی کی رپورٹ پر گوگل نے بہت سی ایسی ایپس کو اپنے سٹور سے ہٹا دیا تھا۔
حال ہی میں گوگل پلے سٹور سے پول مائننگ ایپ (ETH) کو ہٹایا گیا ہے اور اسکے ساتھ ہی ایھتریم کلاوڈ ایپ بھی شامل ہے یہ ایپس اپنے استعمال کرنے والوں کو کرنسی مائننگ کے نام پر اشتہار دیکھاتی تھی اور ساتھ ہی ڈیجٹل کرنسی کی مائننگ کی صلاحیت بڑھانے کے لیے انہیں ایپ کو خریدنے پر اُکساتی تھی اور اس لالچ میں آکر جو آدمی ان کے جال میں پھنستا تھا اور پیسے خرچ کرتا تھا اُسے بعد میں اس ایپ سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوتا تھا۔
سیکورٹی فرم ٹرینڈ مائیکرو جو کہ اجکل اس طرح کی ایپس کے خلاف کام کر رہی ہے نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ ان دونوں ایپس کو اپنے موبائل سے ہٹا دیں اور ہرگز ہرگز ان سے کسی بھی چیز کی خریداری نہ کریں۔
آپکے موبائل فون میں بہت سی ایپس ایسی ہیں جنہیں اگر آپ استعمال نہیں کرتے تو انہیں فون سے ہٹا دیں کیونکہ یہ آپ کے فون کی پرفارمنس کو متاثر کرتی ہیں اور کسی بھی ایسی ایپ کو جو آپ کو لالچ دے رہی ہو انسٹال کرنے سے پہلے اس ایپ کا یوزر ری ویو ضرور مطالعہ کریں تاکہ آپ کو پتہ چل سکے کہ اس ایپ کو استعمال کرنے والوں نے اسے کیسا پایا۔
اپنے موبائل پر کسی بھی ایپ کو خریدنے سے پہلے اُن کی پالیسی کو ضرور پڑھیں اور اس بات کا بھی دھیان رکھیں کہ کہیں وہ آپ کیساتھ کوئی ایسا معاہدہ تو نہیں کر رہی جس سے بعد میں آپ کو پیسوں کا نقصان ہو سکتا ہے یا آپ کی معلومات کو وہ کسی غلط مقاصد کے لیے استعمال کر سکتی ہے اور اگر ایسا ہے تو ایسی ایپس سے اجتناب کریں تاکہ آپ محفوظ رہ سکیں اسی طرح وہ ایپس جو آپ کے کریڈٹ کارڈز اور دیگر معلومات کو سٹور کرتی ہیں انہیں انسٹال کرنے سے پہلے ان کی اچھی طرح چھان بین ضرور کیا کریں اور اس مقصد کے لیے اُن لوگوں کی رائے ضرور جانیں جو اُسے پہلے استعمال کر چُکے ہیں۔