اگر آپ سے کہا جائے کے اپنے ہاتھوں کی طرف دیکھیں اور پھر پُوچھا جائے کے آپ کو کیا دیکھائی دیا تو آپ کا جواب یقیناً یہی ہوگا کے "ہاتھ” لیکن اگر یہی سوال آپ کسی ریفلیکسالوجیسٹ سے پُوچھیں تو وہ آپ کو بتائے گا کہ ہاتھوں کے اوپر بہت سے ایسے پوائینٹس موجود ہیں جو جسم اور دماغ کو انرجی دے سکتے ہیں۔
اس آرٹیکل میں ریفلیکسالوجی کے ماہرین کی دلچسپ تھیوریز کو شامل کیا جا رہا ہے جن کے مطابق ہاتھوں کی انگلیوں کو مختلف انداز میں رکھنے اور دبانے سے جسم پر حیرت انگیز نتائج حاصل ہوتے ہیں۔
انگوٹھےکو دبانا
ریفلیکسالوجی کے ماہرین کے مطابق ہاتھ کے انگوٹھے کا اینگزائٹی اور سر درد سے گہرا تعلق ہے اور اگر ذہنی تناؤ اور سردرد کی صُورت میں تصویر کے مطابق ہاتھ کے انگوٹھے کو دوسرے ہاتھ سے آرام سے 5 منٹ تک قبضے میں رکھا جائے تو اس سے سردرد کی شکایت میں آرام مل سکتا ہے اور ذہنی تناؤ میں بھی کمی آ سکتی ہے۔
شہادت کی انگلی
شہادت کی انگلی پٹھوں کی درد اور مایوسی کیساتھ ساتھ خوف اور شرمندگی کے احساس کو کنٹرول کر سکتی ہے اور کمر درد اور مسلز کی درد کے مریضوں میں اس انگلی کی ریفلیکس تھراپی کافی مدد گار ثابت ہوتی ہے اس انگلی کو پکڑ کر کلچ کریں اور پانچ منٹ تک اسے تھامے رکھیں۔
درمیانی انگلی
درمیانی انگلی تو دوسرے ہاتھ سے پکڑ کر دبانے سے پریشانی اور غصے پر قابو حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے اور ماہرین کے مطابق اس انگلی کو اس طرح دبانے سے بلڈ پریشر کو نارمل کرنے اور اعصاب کو پرسکون کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
رنگ فنگر
رنگ فنگر کو پکڑ کر 5 منٹ تک دبائے رکھنے سے اُداسی اور جذباتیت کے احساسات کو نارمل کرنے میں مدد ملتی ہے اس انگلی کی اس ورزش کے دوران اپنی سانس کو کنٹرول میں رکھیں گہرے سانس کو لے کر کُچھ دیر سانس روکے رکھیں اور پھر سانس چھوڑیں یہ عمل آپ کے جذبات کو سکون دینے کا باعث بنے گا۔
چھوٹی انگلی
چھوٹی انگلی سیلف اسٹیم، سٹریس اور نروسنس کو کنٹرول کر سکتی ہے اس انگلی کا پانچ منٹ تک مساج کریں اور مساج کے دوران سوچ کو منفی نہ ہونے دیں اور کسی اچھی چیز کے متعلق سوچتے رہیں۔
ہتھیلی
اپنے ایک ہاتھ کی انگلیوں سے دُوسرے ہاتھ کی ہتھیلی کو گول گول مساج کریں اور اس دوران گہرا سانس لیں اور کچھ دیر سانس روکنے کے بعد خارج کریں اور اس عمل کو کم اس کم تین دفعہ دہرائیں۔ ریفلیکسالوجی کے ماہرین کے مطابق ہاتھ کی ہتھیلی آپ کے احساسات اور جذبات کے ساتھ تعلق رکھتی ہے اور اگر اسے ریگولر مساج کیا جاتا رہے تو اس سے متلی، ذہنی تناؤ، ڈآئریا، اور قبض جیسی شکایت سے بچا جا سکتا ہے۔
دونوں ہاتھوں کو ملانا
دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیوں کو ملانا اور ملا کر دبانا قدیم میڈیٹیشن کا کام کرتا ہے یہ آپ کی توجہ اور سوچ کو ایک جگہ مرکوز کرنے میں آپ کی مدد کرے گا اور آپ کے جسم میں دوران خون میں بہتری لائے گا۔
سُوریا مُدرا
ہاتھ کی انگلیوں کو اس پوزیشن پر رکھنے کو سُوریا مُدرا کہا جاتا ہے اور یہ نظام انہظام کو بہتر بنانے اور میٹابولیزم کو تیز کرنے میں مدد کرتا ہے اس تکنیک کو بلڈ ٹیمپریچر میں کمی کی صُورت میں اور بھوک نہ لگنے کی بیماری میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔