اچار کھانے کے وہ فائدے جنہیں جانکر آپ اسے روز کھانا پسند کریں گے

Posted by

اچار کھانوں کا لُطف دوبالا کر دیتا ہے اور اچار کھانے کے عادی جب بغیر اچار کے کھانا کھاتے ہیں تو اُنہیں کھانے کا ذائقہ محسوس ہی نہیں ہوتا اور پھر وہ فوراً اچار کی فرمائش کرتے ہیں جو پاکستان کے تقریباً سب ہی باورچی کھانوں میں موجود ہوتا ہے۔

G:\Pics Sharing\800px-Aam_ka_Achar.jpg
Muddu 2, CC BY-SA 4.0, via Wikimedia Commons

اس آرٹیکل میں ہم اچار کھانے کے فائدے اور نقصانات کا ذکر کریں گے تا کہ صحت پر پڑنے والے اس کے اثرات سے با خبر رہا جا سکے۔

اچار کھانے کے فائدے

گھر میں ڈالے گئے اچار صحت کے لیے مُفید ہوتے ہیں کیونکہ ان میں اچار کو لمبے عرصے تک محفوظ کرنے کے لیے کوئی ایسڈ یا کیمیکل استعمال نہیں کیا جاتا اورصاف سُتھرے مصالحوں کے ساتھ نیچرل پرسرویٹیو طریقے سے اچار کو محفوظ کیا جاتا ہے۔
اچار کے اندر ایسے اجزا ہوتے ہیں جو نظام انہظام کو بہتر بناتے ہیں، اچار میں موجود پروبائیوٹک بیکٹریا خوراک کو جلد ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

https://i1.wp.com/lafzblog.overstockpk.com/wp-content/uploads/2019/06/filefamous-mango-pickle-of-india-jpg.jpeg?w=700
© Sreeb441Famous Mango Pickle of IndiaCC BY-SA 4.0

اچار کھانے سے جسم کو کو بنیادی وٹامنز اور منرلز حاصل ہوتےہیں جو جسم کو تندرست رکتھے ہیں اچار میں استعمال ہونے والے اجزا خاص طور پر میتیھی دانہ، کلونجی، سونف وغیرہ جہاں اچار کے ذائقے کو بڑھاتے ہیں وہاں ان کا استعمال صحت کے لیے انتہائی مفید ہے اور ان کے کھانے سے جسم کا ایمون سسٹم طاقتور ہوتا ہے اور انیمیا اور کمزور بنیائی جیسی بیماریوں کا خاتمہ ہوتا ہے۔

اچار میں وٹامن سی اور اے کے علاوہ اور بہت سے وٹامنز شامل ہوتے ہیں جو بہت سی بیماریوں سے جسم کو محفوظ رکھتے ہیں، اچار میں ایسے اینٹی آکسائیڈینٹ پائے جاتے ہیں جو الرجی جیسی بیماریوں کو قابو میں رکھتے ہیں۔

اچار میں سرکہ استعمال ہوتا ہے اور سرکہ ایکٹیک ایسڈ سے بھر پور ہوتا ہے جو جسم میں ہوموگلوبن کو بڑھاتا ہے، سبز مرچ اور لہسن کا اچار شوگر لیول کو کم کرنے میں انتہائی مفید ہے، لہسن جسم سے فاضل مادوں کو خارج کر دیتا ہے اور بہت سی دوسری بیماریوں میں بھی انتہائی مفید ہے۔

اچار کھانے کے نقصانات

بازاری اچار میں Preservative استعمال کیے جاتے ہیں جو صحت پر اچھے اثرات مرتب نہیں کرتے، بازاری اچاروں کے ذائقے کو بڑھانے کے لیے تیل، سرکہ اور نمک استعمال کیا جاتا ہے اور ان چیزوں کا زیادہ استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ہے خاص طور پر نمک کا زیادہ استعمال بلڈ پریشر کو تیز کرتا ہے۔

کُچھ بازاری اچاروں میں خاص طور پر آم کے اچار اور لیموں کے اچار میں شوگر استعمال کی جاتی ہے جو کہ ذیابطیس کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ہے۔
بازاری اچار خاص طور پر کُھلے اچار میں خدشہ ہوتا ہے کہ اچار کو صاف طریقے سے نہیں بنایا گیا اور ایسے اچار صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔