اگر آپ روزانہ رات کو یہ کام نہیں کرتے تو آپکا چہرہ بہت جلد بُوڑھا ہو جائے گا

Posted by

چہرے کی خُوبصورتی قُدرت کی عطا ہے لیکن اسے دلکش اور جاذب نظر بنانا آپ کے اپنے اختیار میں ہے اور اگر آپ اپنا یہ اختیار استعمال نہیں کرتے تو چہرے کی رونق ماند پڑ جاتی ہے اور وقت سے پہلے اس پر جُھریاں پڑنا شروع ہوجاتی ہیں جس سے چہرے کی تروتازگی متاثر ہوتی ہے۔

اس آرٹیکل میں ہم جانیں گے کہ اگر آپ روزانہ رات کو اپنا چہرہ دھو کر سونے کے عادی نہیں ہیں تو اس سے چہرے کی جلد کو کیا نقصانات ہوتے ہیں اور روزانہ سونے سے پہلے تازہ پانی سے چہرہ دھونے سے کیا فائدے حاصل ہوں گے۔

نمبر 1 کیل مہاسے پیدا نہیں ہوتے

بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ ایکنی صرف 19 سال تک کی عُمر میں متاثر کرتی ہے لیکن اگر آپ چہرہ نہیں دھوتے تو یہ واپس آجاتی ہے خاص طور پر جلد کے مسام جب بند ہوجاتے ہیں تو ان مساموں میں پھنسی میل سے چراثیم پیدا ہوتے ہیں جس سے چہرے پر دانے نمودار ہوتے ہیں اور ان دانوں کی جگہ پر سوزش پیدا ہو جاتی ہے۔

روزانہ رات کو چہرہ دھونا خاص طور پر اُن خواتین کے لیے جو چہرے پر میک اپ کا استعمال کرتی ہیں انتہائی ضروری ہے کیونکہ میک اپ بھی چہرے کی جلد کے مسام بند کر دیتا ہے اور اُسے نقصان پہنچاتا ہے۔

نمبر 2 بُڑھاپے کے اثرات سُست ہو جاتے ہیں

یہ بات سائنس کی بہت سی تحقیقات سے ثابت ہے کہ رات کو چہرہ دھونا چہرے پر پڑنے والے عُمر کے اثرات کو سُست کر دیتا ہے کیونکہ چہرے کی جلد روزانہ رات کو دوبارہ پیدا ہوتی ہے اور اگر یہ صاف سُتھری نہیں ہوگی تو جلد کی ریجنریشن کا عمل ٹھیک طریقے سے کام نہیں کرے گا جس سے چہرے کی جلد ڈی ہائیڈریٹ ہوکر جھریوں سے متاثر ہونا شروع کر دے گی۔

نمبر 3 جلد کی پرورش کرتا ہے

رات کے وقت جلد کے سیلز زیادہ تیزی سے پرورش پاتے ہیں لہذا رات کو سونے سے پہلے چہرے سے میک اپ وغیرہ اچھی طرح دھو کر چہرے پر اسٹرینجنٹ اور موسچرائزر ملنا اور پھر بستر پر جانا ایک سلیقہ شعار عادت ہے جو چہرے کو لمبے عرصے تک جوان رکھنے میں آپ کی مدد کرتی ہے۔

نمبر 4 الرجی پیدا ہونے سے روکتا ہے

چہرے پر کسی بھی قسم کی الرجی کا پیدا ہونا چہرے کی رونق خراب کر دیتا ہے اور بعض اوقات یہ الرجی چہرے کی جلد پر دیکھائی نہیں دیتی لیکن موجود ہوتی ہے اور جلد کو متاثر کرتی ہے اور اس الرجی کو پیدا کرنے والے جراثیم میک اپ اور سارے دن کی دُھول کے جمنے سے پیدا ہوتے ہیں لہذا سونے سے پہلے اچھی طرح چہرہ دھو لیں تاکہ جہاں خُوبصورت دیکھائی دیں وہاں اچھی اور گہری نیند بھی حاصل ہو۔

نمبر 5 جلد کی پیگمینٹیشن

بعض اوقات چہرے پر پڑنے والے سیاہ دھبے میک اپ کرنے اور بیس لگانے سے بھی ختم نہیں ہوتے اور ان دھبوں کے پڑنے کی وجوہات صرف سُورج کی تیز روشنی اور بڑھتی عُمر ہی نہیں ہے بلکہ دائمی الرجی بھی چہرے پر ان دھبوں کو پیدا کرتی ہے اور آپ کی جلد کو متاثر کرتی ہے۔

نمبر 6 ہونٹوں کی نمی

میک اپ کرنے والی خواتین کے چہرے دھونے کیساتھ ساتھ ہونٹوں پر سے لپ سٹک کا اچھی طرح صاف کرنا بہت ضروری ہے کیونکہ لپ سٹک صرف دھونے سے نہیں اُترتی بلکہ یہ کُچھ نہ کُچھ لگی رہتی ہے اور رات بھر ہونٹوں سے نمی کو خُشک کرنے کا باعث بنتی ہے۔

نمبر 7 آنکھوں کے نیچے حلقے

اگر رات کو چہرہ نا دھویا جائے اور میک اپ وغیرہ لگا رہنے دیا جائے تو بہت جلد آپ کی آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے نمودار ہو جائیں گے جو اس بات کی عکاسی کریں گے کہ آپ رات کو چہرہ دھو کر سونے کے عادی نہیں ہیں اور آنکھوں کے نیچے آپ کے چہرے کی جلد کوتروتازہ نہیں رہنے دیں گے۔

نمبر 8 پلکوں کے بال گرنا شروع ہو سکتے ہیں

چہرے پر پڑنے والی دھول یا میک اپ کا مسکارا پلکوں کے بالوں پر بھی اثر انداز ہوتا ہے اور اگر رات کو چہرہ نا دھویا جائے تو یہ پلکوں کی صحت کو نقصان پہنچاتا ہے جس سے پلکوں کے بال گرنے لگتے ہیں، اگر آپ مسکارا استعمال کرتی ہیں تو ایسا مسکارا استعمال کریں جو واٹر پروف نہ ہو تاکہ عام پانی سے چہرہ دھونے کے بعد مسکارا لگا نہ رہے۔