خواب چلتی پھرتی تصاویر، خیالات، جذبات اور احساسات کا ایک ایسا کرشمہ ہیں جو نیند کی کُچھ حالتوں کے درمیان ہماری مرضی کے بغیر ہمارے دماغ میں پیدا ہوتے ہیں اور جدید سائنس ابھی تک ان کے پیدا ہونے کی وجوہات کو پُوری طرح نہیں سمجھ پائی مگرعلم نفیسات، علم فلاسفی کے ماہر اور اسلام سمیت کئی مذاہب میں خوابوں کو بڑی اہمیت دی جاتی ہے۔
ماہرین کے نزدیک خوابوں کی کئی اقسام ہیں جن میں سلیپ پرالیسس، سوتے میں بولنا، خواب کے اندر خواب دیکھنا، سوتے میں چلنا، ایکسپلوڈینگ ہیڈ سینڈرم، خواب میں سانس بند ہوجانا، کُھلی آنکھوں سے خواب دیکھنا، بُلندی سے بیڈ پر گرنا اور بار بار ایک ہی خواب کا دیکھنا وغیرہ۔
اس آرٹیکل میں ہم بار بار ایک ہی خواب کو دیکھنے کے متعلق سائنس اور دیگر خوابوں کے ماہرین کی رائے کو شامل کر رہے ہیں تاکہ ایسے خوابوں کو سمجھنے میں آسانی ہو۔
سائنس کے مطابق ایسے خواب نیند کے اُس حصے میں آتے ہیں جب سونے کو دوران آنکھوں کی پُتلیاں گھومتی ہیں اور اس حالت کو آر ای ایم یعنی ریپیڈ آئی موومینٹ کہا جاتا ہے اس حالت میں مسلز ٹُون کا لیول کم ہوتا ہے جس کی وجہ سے انسان خواب کو واضح طور پر دیکھ پاتا ہے اور اس حالت کو پیراڈوکیسکل سلیپ بھی کہا جاتا ہے اور اس حالت کو ماہرین نفسیات بڑی اہمیت دیتے ہیں اور علم فلاسفی میں اسے کسی اور جگہ جاگنا مانا جاتا ہے۔
ماہرین کے نزدیک Recurring Dreams یعنی ایک خواب بار بار دیکھنا دماغ کا ایک ایسا عمل ہے جو آپ کی توجہ روزمرہ زندگی میں کسی ایسی بات کی طرف دلانا چاہتا ہے جس پر آپ دھیان نہیں دے رہے اور جب آپ توجہ دیتے ہیں یا توجہ دینے کا وقت گُزار دیتے ہیں تب ایسے خواب آنا بند ہوجاتے ہیں۔
ایک ہی خواب کو بار بار دیکھنا چاہے وہ خواب اچھا ہو یا بُرا انسان کے دماغ پر گہرا اثر ڈالتا ہے اور ماہرین فلسفیات کے نزدیک زندگی کے کسی خاص پہلو کی طرف اشارہ دیتا ہے جہاں آپ متوجہ نہیں اور اُس پہلو کا جاننا آپ کے لیے بہت ضروری ہے۔
Recurring Dreams کو کیسے سمجھا جائے؟
ایسے خوابوں کو خُود سے سمجھنا بہت ضروری ہے مگر خواب کی تعبیر جاننے کا علم سب کے پاس نہیں ہوتا، ماہرین نفسیات کے نزدیک ان خوابوں کو سمجھنے کے لیے چند چیزوں پر توجہ دینا بہت ضروری ہے سب سے پہلے آپ کو سوچنا ہوگا کہ آپ نے اپنی زندگی میں کیا چیز چھوڑ دی ہے؟ ( تعلیم، نوکری، بزنس، کوئی رشتہ یا چند لوگوں سے ملنا جُلنا چھوڑ دینا وغیرہ) اور آپکی زندگی کے وہ کونسے خاص پہلو ہیں جنہیں آپ نظر انداز کر رہے ہیں؟ مثلاً روحانیت، ایمان، تخلیقی صلاحیت، صحت، کسی قریبی عزیز سے جھگڑا یا کوئی اور جذباتی چیز جو احساسات میں طلاطم لا سکتی ہو۔
ایسے خوابوں کو کیسے روکا جا سکتا ہے؟
اپنی ذات کے ساتھ مخلص ہونا اور زندگی کے معاملات کو احسن طریقے سے سرانجام دینا سب سے ضروری چیز ہے اور پاکیزگی اختیار کرنے والے وہ منزل پا لیتے ہیں جہاں اُن کا دماغ خوابوں کے ذریعے اُنہیں آنے والے وقت کی آگاہی دینا شروع کر دیتا ہے اور سمجھدار اس اشارے کو موقع آنے پر سمجھ جاتے ہیں اور نادان ایسا اشارہ دیکھ کر بھی اپنی دقیانوسی سوچ سے باہر نہیں آتے اور اہل بصیرت معاملات کو ایک ہی زاویے سے دیکھنے کی بجائے ہر زاویے سے دیکھنے کے عادی ہوتے ہیں۔
Featured Image Preview Credit: Moyan Brenn from Italy, CC BY 2.0, via Wikimedia Commons, The Image has been edited.