کُچھ لوگ حد سے زیادہ باتونی ہوتے ہیں وہ آپ کو اپنی روزمرہ کی زندگی کے تمام واقعات سُنانے چاہتے ہیں جنہیں بیشک آپ سُننا نہ چاہیں مگر وہ خاموش نہیں ہوتے اور آپ کا قیمتی وقت اپنی بیماریوں کا حال سُنانے اور اپنے کارناموں کی داستانیں وغیرہ سُنانے میں ضائع کر دیتے ہیں اور آپ اپنے اخلاق کی وجہ سے مجبور ہوکر اُن کی یہ باتیں سُنتے ہیں۔
اس آرٹیکل میں ہم چندایسےطریقےبیان کریں گے جو باتونی لوگوں کی طویل بحث کو بُرا منائے بغیر ختم کر سکتے ہیں۔
نمبر 1 انہیں شائستگی سے سُنیں
سب سے پہلے باتونی آدمی کی بات کو توجہ اور شائستگی سے سُنیں ہو سکتا ہے کہ وہ اپنے احساسات کی کوئی اہم بات آپ کو بتانا چاہتا ہے اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ہو صرف اتنا چاہتا ہو کہ آپ اُس کی تھوڑی سی تعریف کر دیں اور اگر آپ ایسا کر دیں گے تو ہو سکتا ہے بات لمبی نہیں ہو گی اور جلد ختم ہوجائے گی اوراس کے دل میں آپ کے لیے نرم گوشہ اور عزت پیدا ہو گی۔
نمبر 2 شائستگی سے پُوچھیں کے بات کا اصل مقصد کیا ہے
بعض اوقات باتونی لوگ بات کرتے ہُوئے موضوع سے ہٹ جاتے ہیں اور دوسری چیزوں کی تاویل دینے میں وقت ضائع کرتے ہیں ایسے موقع پر ایسے فرد کو یاد دلانا ضروری ہوتا ہے کہ وہ اصل میں کیا بات کر رہے ہے یا موضوع کیا ہے تاکہ باتونی ہوا کی پرواز سے واپس تشریف لے آئے اور اُسے یاد آئے کے بات کیا ہو رہی تھی اس طریقے سے بات کو مختصر کیا جاسکتا ہے۔
نمبر 3 بات کو کاٹ کر دیکھیں
اگر اوپر والے دونوں طریقے ناکام ہو گئے ہیں تو شائستگی کے ساتھ ایسے فرد سے اجازت لیں اور کہیں کے میں معافی چاہتا ہوں اور آپ کی بات کاٹ رہا ہوں اور پُوچھیں کہ آپ اصل میں کیا کہنا چاہتے ہیں۔ اس طریقے سے باتونی شخص کو اندازہ ہو سکتا ہے کہ اُس کی گفتگو لمبی ہوتی جارہی ہے یا وہ آپ سے کہے گا کہ مُجھے بات مکمل کرنے دیں اور پھر کوشش کرے گا کہ بات کو مختصر کرے تاکہ آپ کو موقع ملے۔
نمبر 4 اپنی کہانی سُنائیں
بات کاٹنے کے بعد آپ اُسے اُس کی کہانی سے ملتی جُلتی کوئی اپنی کہانی سُنائیں یا کوئی واقعہ جو اُس کی سٹوری جیسا ہو سُنائیں تاکہ اُس کی گفتگو میں تھوڑا وقفہ آئے اور ہو سکتا ہے وہ اس طریقے سے خاموش ہو جائے۔
نمبر 5 بتائیں کہ آپ پاس وقت کی کمی ہے
اگر کوئی باتونی اپنی باتوں کو ختم نہیں کر رہا تو اُس کو بتائیں کے آپ تھوڑا مصروف ہیں اور کوئی اہم کام سرانجام دینا چاہتے ہیں اور آپ کوشش کریں گے کے جیسے ہی فرصت ملے گی آپ تسلی سے اُس کی بات سُنیں گے۔
یہ طریقہ انتہائی کارآمد ہے اور بحث کو جلد ختم کرنے کے لیے فوری اثر کرتا ہے اور اگر باتونی آپ کو فُرصت میں دوبارہ تلاش کر لے تو پھر اُسے بتائیں کے آپ نے کہیں ضروری کام جانا ہے یا آپ ابھی فارغ نہیں ہیں۔
نمبر 6 گفتگو کا کوئی وقت مقرر کریں
یہ طریقہ بھی کارآمد طریقہ ہے کہ اُسے کوئی مناسب وقت دیں جس میں اُس کی بحث کو مکمل کیا جاسکتا ہو ایسے موقع پر باتونی کوشش کرے گا کہ فوراً اپنا نقطہ نظر بیان کر دے وگرنہ بعد کا کوئی وقت دینا آپ کے اچھے اخلاق کو ظاہر کرے گا۔
نمبر 7 ناپسنددیگی کا اظہار کریں
اگر باتونی اوپر دیئے گئے بچنے کے تمام طریقوں کو نظر انداز کر چُکا ہے اور اپنی کہانی سُنانے پر اٹا ہُوا ہے تو اپنے چہرے پر ناگواری لیکر آنا ضروری ہوجاتا ہے اور یہ بتانا بھی ضروری ہو جاتا ہے کہ اُس کی گفتگو آپ کا وقت ضائع کر رہی ہے لہذا پہلے اپنی باڈی لینگوئج سے اُسے خاموش کرنے کی کوشش کریں اور اگر وہ ٹلے نہ تو پھر گفتگو پر اپنی ناپسندیگی کا اظہار کریں۔
نمبر 8 کھسک لیں
یہ طریقہ اگرچہ اچھے اخلاق کو ظاہر نہیں کرتا مگر کبھی کبھی باتونی حضرات کو خاموش کرنے کے لیے ضروری ہو جاتا ہے لہذا اسے استعمال کریں اور خُدا حافظ کہہ کرجلدی سے نکل لیں ۔
نوٹ: اگر آپ ایسے موقع سے بچنے کے کوئی اور طریقے بھی جانتے ہیں تو ہمیں بھی بتائیے گا تاکہ ہمارے علم میں بھی اضافہ ہو۔