بادام کے تیل کے بے پناہ فائدے اور اسے استعمال کرنے کے بہترین طریقے

Posted by

بادام خُشک میوہ جات کا شہزادہ ہے اگرچہ بادام کا تعلق خُشک میوہ جات سے نہیں ہے کیونکہ بادام ایک بیج ہے جو بادام کے درخت پر اُگتا ہے مگر عام طور پر اس کا شمار خشک میوہ جات میں ہی کیا جاتا ہے اور اس مزیدارے میوے سے نکلنے والا تیل جلد اور بالوں کو صحت مند کرنے والی بیشمار کاسمیٹکس پروڈکٹس میں کیا جاتا ہے اورماہرین کا کہنا ہے کہ بادام کا تیل ہماری صحت کے لیے بھی انتہائی مُفید ہے۔

C:\Users\zubai\Downloads\almond-bowl-brown-burlap-closeup-edible-1436477-pxhere.com.jpg

اس آرٹیکل میں ہم جانیں گے کہ بادام کا تیل ہماری صحت پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے اور ہم اسے اپنی خوبصورتی کے لیے کیسے استعمال کر سکتے ہیں۔

بادام کا تیل یا روغن بادام

بادام عام طور پر ثابت کھا لیے جاتے ہیں اور بادام کو پیس کر بادام کا آٹا بھی بنایا جاتا ہے اور بادام سے نان ڈیری دُودھ بھی تیار کیا جاتا ہے اور چونکہ باداموں کے اندر بیشمار چکنائی ہوتی ہے اس لیے ان سے تیل بھی نکالا جاتا ہے۔

 ریفائینڈ اور بغیر ریفائنڈ

ریفائینڈ بادام روغن حاصل کرنے لیے باداموں کو تیز آگ پرپکا کر کیمکل پروسس کے بعد اس میں سے تیل نکالا جاتا ہے اور اس پروسس میں بادام کی بہت سی نیوٹریشنزختم ہوجاتی ہیں اور اس پروسس سے نکلا تیل عام طور پر سستے داموں مل جاتا ہے مگر یہ تیل بادام کی بہت سے غذائی صلاحیتوں سے خالی ہوتا ہے اور عام طور پر اسے کھانا پکانے اور کھانا فرائی کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ یہ تیز آنچ پر 215سی تک کی حدت برداشت کر لیتا ہے اور جلتا نہیں ہے۔

بغیر ریفائینڈکے نکلے ہُوئے بادام کے تیل میں تیز آگ اور کیمیکل پروسس استعمال نہیں کیا جاتا اور یہ تیل ریفائینڈ تیل کی نسبت توانائی اورنیوٹریشنز سے بھر پور ہوتا ہے۔

ایک کھانے کا چمچ یا 14 گرام بادام روغن میں 119 کیوریز، 13.5 گرام کُل چکنائی، وٹامن ای اور وٹامن کے شامل ہوتے ہیں اور اسے صحت کے لیے اس لیے مفید مانا جاتا ہے کیونکہ بادام کے اندر موجود چکنائی صحت مند چکنائی ہوتی ہے ۔

بادام کا تیل اور بیماریاں

بادام کا تیل Unsaturated Fat کا خزانہ ہے اور یہ چکنائی دل کی بیماریوں اور موٹاپے سے لاحق ہونے والی بیماریوں کو ختم کرنے کے لیے اکسیر کا درجہ رکھتی ہے۔

Heart, Curve, Health, Healthy, Pulse, Frequency

بادام میں شامل مونو سیچوریٹیڈ چکنائی ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور ہائی بلڈ پریشر دل کی بیماریوں کو پیدا کرتا ہے، مونوسیچوریٹیڈ فیٹ ہمارے جسم کو کینسر سے بھی بچاتی ہے اور ایک تحقیق کے مطابق اس چکنائی کو استعمال کرنے والے موٹاپا ختم کرنے میں دوسرے افراد سے جلدی کامیاب ہوجاتے ہیں۔

D:\New folder\Downloads\Facebook Posts\posts\Maleskinaging.jpg

بادام روغن وٹامن ای سے بھرپور ہوتا ہے اور وٹامن ای اینٹی آکسائیڈینٹ ہے جو ہمارے جسم کے اندرونی اعضا کو خراب ہونے سے بچاتا ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ وٹامن ای سے بھرپور کھانے دل کی بیماریوں کو قابو میں رکھتے ہیں اور جلد پر بُڑھاپے کے اثرات کو ظاہر ہونے سے روکتے ہیں۔

بادام کا تیل اور ذیابطیس

C:\Users\zubai\Downloads\diabetes-776999_1280 (2).jpg

بادام کا تیل خون کی شوگر کو کنٹرول میں رکھتا ہے اور بڑھنے نہیں دیتا، بادام میں شامل صحت کے لیے مفید چکنائیاں شوگر کو تیزی سے خون میں شامل ہونے سے روکتی ہے اور ہائی شوگر کے مریضوں کے لیے یہ تیل انتہائی مفید ہے۔

ایک تحقیق کے مُطابق صبح ناشتے میں بادام کا تیل استعمال کرنے والوں کی شوگر بادام کا تیل نہ استعمال کرنے والوں کی نسبت زیادہ کنٹرول میں رہتی ہے اور اُن کا معدہ بھرا رہتا ہے اور اُنہیں شوگر کی وجہ سے بار بار بھوک کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

بادام کا تیل اور خُوبصورتی

بادام کا تیل بیشار بیوٹی پروڈکٹس میں استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ یہ جلد اور بالوں کو صحت مند اور توانا کر دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بادام کا تیل جلد کو خُشک نہیں ہونے دیتا اورخُشک بالوں کو بھی ہائیڈریٹ کرتا ہے اسی لیے ساری دُنیا میں وہ لوگ جو کاسمیٹکس پروڈکٹس کا استعمال نہیں کرنا چاہتے وہ کاسمیٹکس کے متبادل کے طو پر بادام کا تیل استعمال کرتے ہیں۔

بادام روغن میں شامل قُدرتی موئیسچرائزر خوبیاں خُشک اور حساس جلد کو ہائیڈریٹ رکتھی ہے خاص طور پر سردیوں کی خُشک ہوا میں وہ جلد کو خراب نہیں ہونے دیتی اور تروتازہ اور توانا رکھتی ہے۔

C:\Users\zubai\Downloads\sunblock-1471393_1280.jpg

میڈیل سائنس کے مُطابق بادام روغن میں شامل وٹامن ای جلد کو سُورج کی تیز روشنی میں جلنے سے بچاتا ہے اور قُدرتی سن بلاک کا کام کرتا ہے یہ جلد پر پرنے والی جھریوں کو ختم کرتا ہے اور جلد پر عُمر کے اثرات کو چھپانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، ایک تحقیق کے مُطابق بادام روغن جلد پر سٹریچ سے پڑنے والے داغوں کو ختم کرنے میں انتہائی مُفید ہے اور اکسیر کا درجہ رکھتا ہے خاص طورپر حاملہ خواتین کے پیٹ پر پڑنے والے داغ بادام روغن متواتر ملنے سے ختم ہوجاتے ہیں۔

بادام کا تیل بازار میں ملنے والی بہت سی بیوٹی پروڈکٹس سے جہاں انتہائی سستا ہے وہاںیہ قدرتی ہے اور ہماری سکن کو قُدرت سے بہتر اور کوئی نہیں جانتا۔

بادام روغن استعمال کرنے کے طریقے

آپ بادام روغن کو کسی بھی موائسچرائزر لوشن کے نیم البدل کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں خاص طورپر جسم کے وہ حصے جہاں زیادہ خُشکی ہوتی ہے (کہنیاں، پاؤں، گھٹنے وغیرہ) پر بادام روغن ملنا خُشکی سے نجات کا باعث بنتا ہے۔

بادام روغن کو ایواکیڈو میں شامل کر کے پیسٹ بنا لیں یہ بالوں کا بہترین ماسک ہے جو بالوں پر لگانے سے بال چمکدار اور خُشکی سکری سے پاک ہوجاتے ہیں۔

بادام روغن کو اگر Essential Oil کے ساتھ ملا کر جلد پر لگایا جائے تو یہ سونے پر سہاگے کا کام کرتا ہے اور جلد کو خاص طور پر چہرے کی جلد کو نرم ملائم اور توانا کر دیتا ہے۔