تھوڑے بہت بالوں کا روزانہ گرنا عام سی بات ہے خاص طور پر جب کوئی وزن کم کر رہا ہو، ذہنی تناؤ برداشت کر رہا ہو، حاملہ خواتین میں اور عام بیماری کی صُورت میں لیکن اگر بالوں کے گرنے کا یہ تناسب بڑھ جائے سپاٹس میں گرنا شروع کر دے اور مسلسل قائم رہے تو پھر سر میں گنجا پن یقینی ہو جاتا ہے لیکن خوُش قسمتی سے چند ایسے قُدرتی اور آسان طریقے موجود ہیں جو تیزی سے گرتے ہُوئے بالوں کا گرنا بند کر سکتے ہیں۔
نمبر 1 بال پیدا کرنے والے کھانے
بالوں کا گرنا جسم میں وٹامنز اور منرلز وغیرہ کی کمی ایک نشانی ہے اور ایسی صُورتحال میں اچھی خوراک اس مشکل کو ختم کر دیتی ہے خاص طور پر انڈے، پالک، مچھلی، مرغی اور بکرے کا گوشت، ایواکاڈو جیسے کھانے بالوں کی پیداوار بڑھانے اور اُنہیں مضبوط کرنے کا باعث بنتے ہیں۔
نمبر 2 سر میں تیل کا مساج

خوراک کیساتھ سر میں مختلف تیلوں کا مساج بھی انتہائی ضروری ہے یہ سرکی جلد میں سے خُشکی اور سکری کو ختم کرنے کیساتھ بالوں کو مضبوط بناتا ہے اور ذہنی اور جسمانی تناؤ میں کمی لیکر آتا ہے۔
نمبر 3 پیاز کا رس

پیاز کا رس نکال لیں یا ایک پیاز کو پیس کر پیسٹ بنا لیں اوراسے سر کی جلد میں اچھی طرح آرام آرام سے مل دیں اس سے ہوسکتا ہے کہ آپ کو پیاز کی بُو آئے لیکن یہ آپ کے سر کی جلد کو نرش کردے گی اور سر کی جلد کے فولی سیلز کو تقویت پہنچائے گی اور بالوں کی پیداوار بڑھانے کے ساتھ ساتھ بال مضبوط بنائے گی۔
نمبر 4 سبز چائے

سبز چائے کا استعمال صحت کو بیشمار فائدے دیتا ہے اور اس کی بہت سی خوبیوں میں سے ایک خوبی بالوں کو صحت مند بناتی ہے، ایک تحقیقاتی سروے میں جن لوگوں کو سبز چائے کیساتھ وٹامن ڈی، اومیگا تھری اور سکس کے سپلیمینٹ کھلائے گئے اُن میں 80 فیصد میں بالوں کی گروتھ میں عام لوگوں کی نسبت انتہائی تیزی سے اضافہ ہُوا۔
نمبر 5 وٹامن ڈی
بالوں کا جھڑنا وٹامن ڈی کی کمی کو بھی ظاہر کرتا ہے اس لیے اپنا وٹامن ڈی لیول ٹیسٹ کروائیں اور اپنی خوراک میں اس وٹامن کی مقدار بڑھائیں اور علامات برقرار رہنے کی صُورت میں ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
نمبر 6گیلے بالوں میں بُرش مت کریں
گیلے بالوں میں کنگھا یا بُرش کرنے سے بال کنگھے میں پھنس کر کھنچتے ہیں جس سے وہ باریک ہو کر ٹوٹ جاتے ہیں اس لیے بالوں میں بُرش کر نے سے پہلے اُنہیں اچھی طرح خُشک ہونے دیں۔
نمبر 7 حلوہ کدو کے بیج کا تیل
بالوں کے سپاٹس میں جھڑنے کی بیماری میں حلوہ کدو کے بیج کے تیل کے سپلیمنٹ استعمال کرنا بالوں کے گرنے کے عمل کو حیرت انگیز طور پر کم کر کے روکتے ہیں۔
نمبر 8 شیمپو اور مُلیٹھی
سر کے بالوں کو دھونے کے لیے ایسے ہربل شیمپو کا انتخاب کریں جس میں مُلیٹھی شامل ہو یہ آپ کے بالوں کو باریک نہیں ہونے دےگی بالوں کی جڑوں کو مضبوط اور توانا کرے گی۔
نمبر 9 بالوں میں ادرک

سائنس کو ادرک نے کبھی مایوس نہیں کیا اس نے جس بھی بیماری کے لیے ادرک پر ریسرچ کی ادرک کو اُس بیماری کے لیے مُفید پایا، سر کے بالوں کا سپاٹس میں گرنے کی صُورت میں ادرک کی پیسٹ بنا کر اس میں گری کا تیل شامل کر لیں اور سر پر اچھی طرح جلد میں مساج کر کے سر کو ٹوپی وغیرہ سے ڈھک لیں اور 30 منٹ کے بعد سر دھو لیں ادرک کی اینٹی آکسائیڈینٹ ، اینٹی فنگل، اینٹی مائیکروبل ایفکٹس بیماری کا خاتمہ کرنے کا باعث بنیں گے۔