باورچی خانے کے 10 مصالحے جن میں ہر بیماری کا علاج ہے

Posted by

 پاکستانی کھانے مصالحوں کے بغیر ادھورے سمجھے جاتے ہیں، زیرہ، ہلدی، کالی مرچ وغیرہ جہاں ہمارے کھانوں کے ذائقوں کو دوبالا کرتے ہیں وہاں بہت سی بیماریوں میں فوری شفا دینے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

اس آرٹیکل میں ہم 10 ایسے مصالحے شامل کر رہے ہیں جو ہر باورچی خانے میں موجود ہوتے ہیں اور جن سے بہت سی بیماریوں کو قابو کیا جا سکتا ہے۔

نمبر 1 اجوائن

اجوائن جہاں کھانے کا لُطف بڑھاتی ہے وہاں اس کو کھانے سے صحت پر مفید اثرات مرتب ہوتے ہیں، اجوائن کے اندر اینٹی بیکٹریا خوبیاں پیٹ کے کیٹرے مارنے میں انتہائی مفید ہے یہ کھانے کے دوران پیٹ میں پیدا ہونے والی گیس کو خارج کرتی ہے اور دستوں کی شکائت کو دُور کرتی ہے۔

نمبر 2 میتھی دانہ

میتھی دانہ خشک سبزیوں کے سالن کا ذائقہ دوبالا کردیتی ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ نظام ہضم کو بہتر بناتی ہے، میتھی دانے کا استعمال ذیابطیس اور جوڑوں کے درد میں انتہائی مفید سمجھا جاتا ہے یہ بالوں کو بھی گھنا اور لمبا کرنے میں انہتائی اہم کردار کرتی ہے۔

نمبر 3 کالی مرچ

https://i0.wp.com/lafzblog.overstockpk.com/wp-content/uploads/2019/06/peppercorns-black-round-dried-sharp-spice.jpeg?w=700

کالی مرچ انتہائی مزیدار مصالحہ ہے جو تقریباً ہم ہر کھانے میں ہی استعمال کرتے ہیں یہ جہاں کھانے کا ذائقہ بڑھاتی ہے وہاں پیٹ کی بہت سی بیماریوں کا علاج بھی ہے۔

نمبر 4 بڑی الائیچی

https://i1.wp.com/lafzblog.overstockpk.com/wp-content/uploads/2019/06/plant-wood-leaf-flower-asian-food-ingredient-produ.jpeg?w=700

کھانا نمیکین ہو یا میٹھا بڑی الائیچی کا پاوڈر اُسے مزیدار بنا دیتا ہے ، بڑی الائیچی کھانے سے معدے سے تیزابیت کا خاتمہ ہوتا ہے اور خوراک جلد ہضم ہوتی ہے۔

نمبر 5 ہینگ

ہینگ کی تاثیر گرم ہوتی ہے مگر سردیوں میں اس کا استعمال بہت سے مفید فائدے دیتا ہے لیکن حاملہ خواتین کو ہینگ کا استعمال کم کرنا چاہیے۔

نمبر 6 لونگ

https://i1.wp.com/lafzblog.overstockpk.com/wp-content/uploads/2019/06/cloves-clove-spice-food-natural-aromatic.jpeg?w=700

ہر کھانے کی جان لونگ صرف کھانے کا ذائقہ ہی نہیں بڑھاتا بلکے دانت کی درد اور معدے کی تیزابیت کو فوری ختم کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

نمبر 7 سوکھا دھنیا

https://i1.wp.com/lafzblog.overstockpk.com/wp-content/uploads/2019/06/coriander-seeds-seasoning-ingredient-herb-fre.jpeg?w=700

سوکھا دھینا کھانے کو جلد ہضم کرنے میں انتہائی مفید ہے اس کے علاوہ یہ خون کی گرمی اور خاص طور پر پیشاب کی گرمی کو کم کرتا ہے۔

نمبر 8 رائی

کھانے کا ذائقہ رائی سے بڑھتا ہے اور یہ پیٹ کے کیڑوں کو بھی مارتی ہے اور پیٹ کی بہت سے بیماریوں کا خاتمہ کرتی ہے۔

نمبر 9 زیرہ

https://i0.wp.com/lafzblog.overstockpk.com/wp-content/uploads/2019/06/cumin-cumin-seeds-seeds-1.jpeg?w=700

زیرہ ایک انتہائی مفید مصالحہ ہے جو بیشمار خوبیوں کو اپنے اندر چھپائے بیٹھا ہے، یہ جسم کو ڈی ہائیڈریٹ نہیں ہونے دیتا اور کھانے کو ہضم کرنے میں انتہائی مفید ہے جو پیٹ سے گیس کو خارج کرتا ہے اور معدے کو ہلکا پھلکا کر دیتا ہے۔

نمبر 10 ہلدی

https://i2.wp.com/lafzblog.overstockpk.com/wp-content/uploads/2019/06/turmeric-spice-curry-seasoning-ingredient-pow.jpeg?w=700

اینٹی سیپٹیک، اینٹی الرجی، اینٹی فنگس ہلدی بے شمار خوبیوں کی حامل ہے، ہلدی ایک قدرتی اینٹی بائیوٹیک ہے جو موسمی بیماریوں کا خاتمہ کردیتی ہے خاص طور نزلہ زکام وغیرہ میں اس کا قہوہ فوری تکلیف سے نجات کا سبب بنتا ہے۔

Featured Image Preview Credit:SKopp, CC BY-SA 3.0, via Wikimedia Commons