گرمیوں میں لیموں کھانا کیوں ضروری ہے

Posted by

لیموں جس کا نام سُن کر ہی منہ میں پانی بھر آتا ہے انسانی صحت کے لیے ایک انتہائی مُفید فروٹ ہے، خاص طور پر موسم گرما میں جب لوگوں کی قوت مدافعت کمزور ہو اس وقت لیموں میں موجود وٹامن سی ہمارے ایمیون سسٹم کو طاقتور بناتا ہے اور سردیوں کی بیماریوں سے بچاتا ہے ۔

اس آرٹیکل میں لیموں کے بیشمار فائدوں میں سے چند انتہائی اہم فائدوں کو شامل کیا جارہا ہے جنہیں جان کر آپ بھی لیموں کے گرویدہ ہوجائیں گے۔

لیموں کے ان گنت فائدے

Lemon Tree, Lemon, Tree, Fruit, Nature, Plant, Yellow
لیموں منرلز اور وٹامنز سے بھر پور ہوتا ہے جو جسم کے ایمیون سسٹم کو طاقتور بناتا ہے اور انسان کو بیمار نہیں ہونے دیتا، ماہرین کا کہنا ہے کہ وزن کم کرنے کے لیے جسم میں موجود چربی کو پگھلانا پڑتا ہے اور اس کام کے لیے ڈاکٹرز ہمیشہ صبح نہار مُنہ لیموں کا جوس گرم پانی میں پینے کا کہتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اس کام لیے یہ ننھا فروٹ انتہائی ظاقتور ہے اور اس کے اندر فائبر کی ایک بڑی مقدار بھوک کو مٹاتی ہے اور لیموں میں سیب اور انگور سے بھی زیادہ پوٹاشیم ہوتی ہے ۔

لیموں دل، دماغ اور جگر کے لیے صدیوں سے انتہائی مُفید سمجھا جاتا ہے اور لیموں پر ہونے والی جدید میڈیکل سائنس کی ریسرچز بھی لیموں کی اس قابلیت کو تسلیم کرتی ہیں۔

لیموں کا جُوس اینٹی بیکٹریا اور اینٹی وائرل خوبیوں کیساتھ اپنے چاہنے والوں کو موسمی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ معدے سے تیزابیت کا خاتمہ کرکے نظام ہضم کو بہتر بناتا ہے خاص طور پر موسم برسات میں جب ہوا میں نمی کی مقدار بڑھی ہوتی ہے اور کھانے پینے کی اشیا پلک جھپکتے خراب ہوسکتی ہیں اور ایسی اشیا کھانے سے آپ پیٹ کی بیماریوں کا شکار ہوسکتے ہیں مگر لیموں پانی معدے میں تباہی مچانے والے جراثیموں کو بے قابو نہیں ہونے دیتا۔

لیموں کے اندر موجود وٹامن سی جہاں اور بہت سے بیماریوں میں شفا ہے وہاں یہ سکن کو صاف کرتا ہے اور جسم پر بُڑھاپے کے اثرات کو پیدا ہونے سے روکتا ہے۔

نوٹ: سردی کے موسم میں لیموں کا استعمال زیادہ کریں اور یاد رکھیں کہ لیموں کا رس نیم گرم پانی میں ڈال کرپینا اس کے فائدوں کو چار چاند لگا دیتا ہے۔