برسات میں کونسے کھانے نہیں کھانے

Posted by

پاکستان میں موسم برسات کا آغاز ہو چُکا ہے یہ موسم جہاں انتہائی دلفریب اور حسین ہے وہاں دھوپ نکلنے کے بعد ہوا میں نمی کا تناسب بڑھ جاتا کیڑے مکوڑے زمین سے باہر نکل آتے ہیں اور جراثیم کو اپنی افزائش کرنے کے لیے بہترین ماحول میسر آتا ہے اور یہ جراثیم مختلف کھانوں کے ساتھ معدے میں جاکر فوڈ پوائزن کا باعث بنتے ہیں.

Deadly Listeria Food Poisoning: Who are at Risk?

اسی لیے پاکستان میں اس موسم میں سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی لگائی جاتی ہے تاکہ فوڈ پوائزن کا شکار ہونے والے حضرات کو فوری طبعی امداد فراہم کی جائے۔

اس آرٹیکل میں اس موسم سے صحت مند رہتے ہُوئے لُطف اندوز ہونے کی چند احتاطی تدابیر ذکر کی جائیں گی تاکہ بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکے۔

کونسے کھانے نہیں کھانے

سبز پتوں والی کچی سبزیاں خاص طور پر بند گوبھی، پالک، بروکلی، گوبھی وغیرہ کچی مت کھائیں اور انہیں استعمال کرنے سے پہلے اچھی طرح دھوئیں اور صاف پانی میں اچھی طرح پکا کر کھائیں ، برسات کے موسم میں بازار کے کھانوں سے اجتناب کریں خاص طور پر بازار کےفرائی کیے ہُوئے کھانوں سے دُور رہیں۔

ایسی سبزیاں اور فروٹ جنہیں چھیل کر زیادہ دیر تک رکھا گیا ہو برسات میں مت کھائیں، اس کے ساتھ اس موسم میں مچھلی اور دیگر سمندری کھانوں سے پرہیز کریں ویسے بھی اس موسم میں مچھلیاں انڈے دیتی ہیں اور اُنہیں اس دوران شکار کرنے سے اُن کی نسل کشی کا خطرہ ہوتا ہے۔

چند احتیاطی تدابیر

برسات میں پانی کو اُبال کر استعمال کریں اور کوشیش کریں کے اپنے ساتھ صاف پانی کی بوتل رکھیں اور وقفے وقفے سے پانی پیتے رہیں تاکہ جسم پانی کی کمی کا شکار نہ ہو اس کے ساتھ ساتھ برسات میں آنے والے فروٹس کا استعمال زیادہ کریں۔

#tumeric #ginger #lemon #cayenne #teaبرسات میں نیم گرم پانی اور لیموں کا استعمال زیادہ کریں اور ہلدی اور ادرک کی چائے بنا کرپیں تاکہ جسم کا ایمون سسٹم طاقتور ہو۔

کھانا کھانے سے پہلے اور بعد میں اپنے ہاتھ اچھی طرح صابن سے دھوئیں۔اس موسم میں روزانہ ورزش کو اپنی روٹین کا حصہ بنائیں تاکہ جسم فعال طریقے سے کام کرتا رہے۔