بزرگوں کی عطا 10 گھریلو ٹوٹکے جو زندگی آسان کر دیتے ہیں

Posted by

وراثت صرف مال اور دولت پر مشتعمل نہیں ہوتی وراثت میں انسان کو بہت سی اور چیزیں بھی ملتی ہیں جن میں علوم اور فنون بھی سر فہرست ہیں اور جو لوگ انہیں سیکھ لیتے ہیں وہی بزرگوں کے حقیقی وارث کہلاتے ہیں، اس آرٹیکل میں ہم صدیوں سے بزرگوں کے استعمال 10 ایسے ٹوٹکے شامل کر رہے ہیں جو آپ کی زندگی کو آسان کر دیں گے۔

نمبر 1 آنکھ میں کوئی چیز چلی جائے تو

File:Instilling eye medication.jpg
British Columbia Institute of Technology (BCIT). Download this book for free at http://open.bccampus.ca [CC BY 4.0], via Wikimedia Commons
اگر آنکھ میں کوئی چیز یاتنکا وغیرہ چلا گیا ہے اور نہیں نکل رہا تو اس کو نکالنے کے لیے صدیوں سے آزمودہ اور آسان ترین ٹوٹکہ استعمال کریں اور آنکھ میں کیسٹر آئل کا ایک قطرہ آنکھ کے کنارے پر ڈال دیں اور یاد رکھیں یہ قطرہ آنکھ کے اندر نہیں ڈالنا کنارے پر ڈالنا ہے تاکہ خودبخود گر جائے۔

یہ ٹوٹکا تھوڑی ہی دیر میں آپکی آنکھ کو صاف کر دے گا اور تکلیف سے راحت کا باعث بنے گا۔

نمبر 2 تنکا یا کانچ چبھ جائے تو

ہاتھ پر پاؤں پر یا جسم کے کسی حصے پر کانچ یا لکڑی کا کوئی باریک ذرہ چُبھ جائے تو جہاں تکلیف دہ ہوتا ہے وہاں چھوٹا ہونے کے باعث آسانی سے نہیں نکلتا اور درد کا باعث بنا رہتا ہے ایسے موقع پر شیشے کی کوئی بوتل لیکر اُس میں کنارے تک گرم پانی ڈال کر متاثرہ جگہ پر رکھ کر دبا ؤ ڈالیں تاکہ تھوڑا ویکیوم پیدا ہو اس سے متاثرہ جگہ کے ماس میں کھنچاؤ پیدا ہو گا اور گرم بھاپ چھبے ہُوئے ذرے کو باہر کھینچ لے گی۔

نمبر 3 کانچ ٹوٹ جائے تو

Glass, Broken, Transparent, Nature, Abstract, Pattern

کانچ کا گلاس وغیرہ ٹوٹ جائے تو ویکیوم کلینر یا جھاڑو سے صفائی کرتے وقت اس بات کا خدشہ رہتا ہے کہ باریک کانچ صاف نہیں ہوگا ایسے موقع پر نرف اور گیلے کپڑے کا استعمال کریں اور کپڑے سے کانچ کو صاف کر دیں اس سے تمام باریک ذرات کپڑے پر چپک جائیں گے اور بہترین صفائی ہو جائے گی بعد میں وہ کپڑا پھینک دیں تاکہ جلد کٹ لگنے سے محفوظ رہے۔

نمبر 4 برتن سے داغ صاف کرنے کے لیے

D:\New folder\Downloads\Facebook Posts\posts\Untitled.png

اگر چائے کے کپ یا مگ وغیرہ پر داغ پڑ جائیں تو بغیر کسی کیمیکل کو استعمال کرنے کے لیموں پر تھوڑا نمک لگا کر داغ پر رگڑیں داغ صاف ہو جائیں گے۔

نمبر 5 بریڈ، کیک اور برگر بن کاٹنے کے لیے

تازہ بریڈ، برگر بن اور فروٹ کیک وغیرہ اگر باریک سلائسز میں کاٹنے ہوں تو ایک مسلہ ہوتا ہے اور بریڈ کے ذرات بُھرنے لگتے ہیں ایسے موقع پر تیز گرم پانی لیں اور اُس میں چھری کو تھوڑی دیر بھگو کر گرم کر لیں اور نکال کر فوراً کسی کپڑے سے صاف کر کے آسانی سے باریک سلائسز میں کاٹ لیں بریڈ وغیرہ آرام سے کٹ جائے گی ۔

نمبر 6 انڈہ اُبالتے وقت ٹوٹ جائے تو

اگر انڈہ اُبالتے وقت ٹوٹ جائے اور خدشہ ہو کے سفیدی باہر نکل آئے گی تو تھوڑا سرکہ پانی میں ڈال دیں اور انڈے کو اُبلنے دیں اس طریقے سے انڈے کی سفیدی باہر نہیں آئے گی اور انڈہ چھیلنا بھی بہت آسان ہو جائے گا۔

نمبر 7 رنگین کپڑے دھونے سے رنگ اُڑنے کا خدشہ ہو تو

Salt, Nature, Eat, Food, Spice

کُچھ کپڑے رنگ دھلائی کے وقت رنگ چھوڑ دیتے ہیں اور دُھل کر پُرانے لگنے لگتے ہیں ایسے موقع پر ایک گیلن پانی میں ایک کپ نمک حل کر دیں اور رنگین کپڑوں کو رات بھر اس پانی میں بھیگا رہنے دیں اور صبح اُن کپڑوں کو دھو لیں ۔
رنگ نہیں نکلے گا کیونکہ نمک رنگ کو کپڑے پر پکا کر دے گا اور دھلائی کے دوران نکلنے نہیں دے گا۔

نمبر 8 چمڑے کے جُوتے چرچرانے کی آواز دیتے ہوں تو

اگر چمڑے کے جُوتے آواز دینے لگے ہیں تو جوتے کو اندر سے سول نکال کر گری کا تیل جوتے میں لگا دیں اور جب چمڑا تیل جذب کر لے تو سول واپس ڈال دیں آپ کا مسلہ حل ہو جائے گا اور اگر آواز جوتوں کے اندر سے آتی ہو تو ٹالکم پاوڈر جوتے میں ڈال دیں۔

نمبر 9 بارش ہو گی یا نہیں

C:\Users\zubai\Downloads\man-945438_1280.jpg

ویسے آجکل موسمی خبریں اور انٹرنیٹ اس بات سے آگاہ کر دیتا کہ موسم کیسا ہوگا مگر اگر ان ذرائع ابلاغ تک رسائی نہ ہو تو صبح کے وقت دیکھنے کے لیے کہ آج بارش ہو گی یا نہیں آسمان کے کنارے پر بادل کے کسی ٹکڑے پر نظر جما کر رکھیں اگر ٹکڑا بڑا ہو رہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ موسم ابر آلود ہوگا اور اگر ٹکڑا گھٹ کر چھوٹا ہو رہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ موسم صاف ہو جائے گا۔

نمبر 10 پھول تازہ رکھنے کے لیے

اگر گُلاب یا کسی اور پھول کو دیر تک تازہ رکھنا چاہتے ہیں تو آلو میں باریک سوراخ کر کے پھول کی ٹہنی کو اُس سوراخ میں ڈال دیں پھول کئی گھنٹے تازہ رہے گا۔