اس آرٹیکل ہم اپنے پڑھنے والوں کے لیے کُچھ ایسے آسان ڈرنکس بنانے کی ترکیبیں بیان کریں گے جو آپ کے سارے جسم کی صحت پر اچھے اثرات مرتب کرنے کے علاوہ آپ کو سلم اور سمارٹ بنانے میں مدد کریں گے اور یہ ڈرنک جہاں انرجی سے بھرپور ہیں وہاں پینے میں انتہائی مزیدار بھی ہیں۔
کھیرا فیٹ برنر ڈرنک
ایک کھیرا، ایک گچھی دھنیا، ایک لیموں، ایک کھانے کا چمچ ادرک پیسا ہُوا اور ایک کھانے کا چمچ ایلوویرا کا جُوس اور آدھا گلاس پانی لیکر ان تمام چیزوں کا جُوس نکال لیں اور پانی میں مکس کر لیں اور اس کو سونے سے پہلے پینا شروع کر دیں یہ آپ کے میٹابولیزم کو تیز کرے گا آپ کا نظام انہظام بہتر بنائے گا اور جسم کی چربی کو سونے کے دوران پگھلنے کا موقع دے گا اور آپ کے سارے جسم کی صحت پر اچھے اثرات مرتب کرے گا اسے 30 دن ریگولر استعمال کریں اور پھر ایک ہفتے کی بریک دیکر دوبارہ 30 دن کے لیے اس کا سائیکل شروع کریں۔
چکوترہ اور دارچینی کا ڈرنک
اس ڈرنک کو بنانے کے لیے آپ کو آدھا لیٹر چکوترے کا جُوس چاہیے، آدھا لیٹر شوگر فری سوڈا واٹر ( کوئی ڈائٹ سیون اپ وغیرہ بھی استعمال کر سکتے ہیں)، ایک گلاس پانی، 2 بڑی دارچینی کی سٹیکس، ایک بادیان کا پھول، پودینے کے چند پتے اور شہد اور برف چاہیے۔
پانی میں شہد ڈالکر اس میں دارچینی اور پھول بادیان ڈال دیں اور 5 سے 10 منٹ اتنا پکا لیں کے سیرپ بن جائے پھر اس سیرپ کو چکوترے اور ڈائٹ کوک میں شامل کر کے پودینے کے پتوں سے گارنیش کر دیں اور صحت سے بھر پُور اس ڈرنک کو سونے سے پہلے استعمال کریں یہ آپ کے بلڈ پریشر، کولیسٹرال کو کنٹرول کرے گا اور آپ کے پیٹ کی چربی کو سونے کے دوران پگھلانے کا باعث بنے گا۔
طاقتور لیموں کا ڈرنک
اسے بنانے کے لیے آپ کو 5 لیموں، ایک لیٹر سپارکلینگ واٹر ( یہ بڑے سُپر سٹورز سے مل جائے گا وگرنہ ڈائٹ سیون اپ وغیرہ استعمال کر لیں)، پودینہ اور برف چاہیے۔
چار لیموں کا جُوس نکال لیں اور پانچویں کو گول باریک سلائس میں کاٹ کر اسے سپارکلینگ واٹر میں ڈال کر پودینے کے پتے اور برف اس میں شامل کر لیں اور سونے سے پہلے استعمال کریں یہ آپ کی قوت مدافعت کو مضبوط بنا کر جسم میں موجود اضافی چربی کو پگھلانے میں انتہائی مفید ثابت ہوگا۔
مصالحہ انڈین ڈرنک
4 لیموں، تھوڑا ادرک، پودینہ، سپارکلینگ واٹر، آدھا گلاس پانی برف اور شہد لے لیں اور لیموں کا جُوس نکال کر پانی میں شامل کریں اور اس میں ادرک کو باریک پیس کر ڈالیں اور شہد ڈالکر ہلکی آنچ پر تھوڑی دیر پکنے دیں اور جب بوائل ہو جائے تو اسے چولہے سے ہٹا کر ٹھنڈا ہونے دیں اور ٹھنڈا ہونے پر اس سیرپ میں سپارکلینگ واٹر برف اور پودیینہ شامل کریں اور اسے بستر پر جانے سے پہلے پی لیں یہ آپ کے نظام انہظام میں بہتری پیدا کرے گا اور قوت مدافعت کو مضبوط بنانے کے ساتھ آپ کے اضافی وزن میں چند ہی دنوں میں حیرت انگیز طور پر کمی لائے گا۔
پائن ایپل ڈرنک
اسے بنانے کے لیے ایک کین پائن ایپل کا لیں جو اپنے ہی جُوس میں محفوظ کیا گیا ہو، ایک لیٹر سپارکلینگ واٹر، ایک لیموں اور پودینہ لے لیں، پانی کو پین میں گرم کریں اور اس میں پائن ایپل کا جُوس مکس کرکے ابال آنے تک پکائیں پھر اس میں تھوڑی چینی لیموں کا جُوس اور پائن ایپل کا جُوس مکس کر لیں اور فریج میں رکھ کر اسے ٹھنڈا کر لیں اور سونے سے پہلے استعمال کریں۔