بل گیٹس کا 154 ملین ڈالر سے زیادہ مہنگا اور دلچسپ گھر

Posted by

بل گیٹس اور ان کی کمپنی مائیکروسافٹ سے تو سبھی واقف ہیں یہ کمپنی بل گیٹس نے اپنے دوست پال ایلن کے ساتھ ملکر 1975 میں بنائی تھی اور تب وہ شائد یہ نہیں جانتے تھے کہ یہ کمپنی دُنیا کی امیر ترین کمپنی بننے والی ہے اور پھر 20 سال بعد 1995 میں بل گیٹس کا نام بطور پہلے امریکن دُنیا کے ٹاپ 10 امیر ترین لوگوں میں سر فہرست آگیا۔

https://upload.wikimedia.org/wikipedia/en/4/4f/1981BillPaul.jpg
بل گیٹس اور پال ایلن مائیکروسافٹ

اس آرٹیکل میں دُنیا کے اس امیر ترین آدمی کے 154 ملین ڈالر سے زیادہ مہنگے اور خُوبصورت گھر کی خصوصیات کا ذکر کیا جائے گا جو اُنہوں نے اپنے بیوی اور بچوں کے لیے بنوایا اور ساتھ ہی پڑھنے والوں کے خیال پر یہ بات چھوڑ دی جائے گی تاکہ وہ اپنی فہم اور فراست کے مُطابق سوچ سکیں کہ اتنے بیش قیمت محل میں رہنے کے باوجود بل گیٹس اور اُن کی بیوی ملینڈا گیٹس میں طلاق کیوں ہو رہی ہے اور وہ اس بیش قیمت محل میں ایک دُوسرے سے کیوں دُور ہوگئے۔

File:Bill Gates House 2015.JPG
Dllu, CC BY-SA 4.0, via Wikimedia Commons

بل اور ملینڈا گیٹس کا یہ گھرامریکہ کی سٹیٹ واشنگٹن میں جھیل واشنگٹن کے کنارے واقع ہے اور گھنے درختوں میں گھرا ہُوا یہ خُوبصورت گھر 66000 سکوئر فٹ یعنی 12 کنال سے زیادہ بڑا ہے اور اسکا شُمار دُنیا کے جدید ترین گھروں میں ہوتا ہے۔

اس گھر کی تیاری میں 500 سال پُرانے صنوبری درختوں کی لکڑی استعمال کی گئی اور گھر کو بنانے کے لیے 300 سے زائد تعمیراتی ورکرز جن میں 100 کے قریب الیکٹریشنز شامل تھے نے دن رات کام کیا۔ اس گھر میں داخل ہونے سے پہلے مہمانوں کو ایک پن دی جاتی ہے جو اس گھر میں لگے ہُوئے سینسرز کے ساتھ ملکر کام کرتی ہے، گھر میں داخل ہونے سے پہلے افراد اس پن کیساتھ اپنی مرضی کا درجہ حرارت اور من پسند روشنی کا انتخاب کرتے ہیں اور یہ درجہ حرارت اور دلچسپ روشنی اُن کے گھر کے اندر جہاں جہاں وہ جاتے ہیں تبدیل ہوتی جاتی ہے۔

گھر کی دیواروں کے پیچھے جدید سپیکرز نصب ہیں جو گھر میں داخل ہونے والے افراد کی حرکت کیساتھ ہر کمرے میں اُن کو موسیقی سے لُطف اندوز کرواتے ہیں۔

Bill and Melinda Gates' mansion annat
Jeffwilcox, Residence of Bill Gates, CC BY 2.0

اس گھر کے نقشے کو اس طرح بنایا گیا ہے کہ یہ موسم بدلنے کیساتھ اپنے درجے حرارت کو بیرونی ماحول کیساتھ تبدیل کرتا ہے اور اس کام کے لیے اسے زیادہ انرجی خرچ نہیں کرنی پڑتی۔ آپ گھر کے اندر دیواروں کے رنگ اور ان پر موجود آرٹ ورک کو اپنی مرضی سے تبدیل کر سکتے ہیں اور اس کام کے لیے 80 ہزار ڈالر سے زیادہ مہنگی بڑی بڑی کمپیوٹر سکرینز دیواروں میں نصب ہیں جو آپ کو اپ کی من پسند پینٹنگز کیساتھ کمرے کی دیواروں کے ڈیزائن فوراً تبدیل کر دیتی ہیں اور یہ تمام رنگ اور تصاویر ڈیڑھ لاکھ ڈالر کی سٹوریج ڈیواسئز میں محفوظ ہیں۔

اس گھر میں 60 فٹ کا سوئمینگ پُول ہے جس کے لیے ایک علیحدہ عمارت تعمیر کی گئی ہے جسکا رقبہ 3900 سکوئر فٹ ہے اور اس میں تیرنے والے ایک گلاس کی دیوار کیساتھ گھر کے بیرونی حصے جہاں جھیل ہے تک آجاتے ہیں اور جھیل کے خُوبصورت نظارے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

اس گھر کا اپنا ذاتی جم ہے جسکا رقبہ 2500 سکوئر فٹ ہے اور اس میں سوانا اور سٹیم روم کیساتھ مرد اور خواتین کے لیے علیحدہ لاکرز موجود ہیں اور ایک بہت بڑا ٹراپلین رکھا گیا ہے جس پر آپ اچھل کود کیساتھ ورزش کر سکتے ہیں۔

گھر کے رسپیشن روم میں بیک وقت 150 افراد سے زائد لوگ بیٹھ کر کھانا کھا سکتے ہیں اور 200 سے زائد افراد کھڑے ہوکر کاک ٹیل پارٹی انجوائے کر سکتے ہیں۔ اس کمرے میں موسم کو گرم رکھنے کے لیے ایک 6 فٹ کا لائم سٹون فائرپلیس ہے اور 22 فٹ کی ایک بڑی کمپیوٹر سکرین نصب ہے۔

مسٹر گیٹس کے اس گھر میں 24 باتھ رومز ہیں جن میں 10 فُل باتھ رومز ہیں جن میں جدید اور دُنیا کا مہنگا ترین سینٹری سسٹم نصب ہے لیکن یہ تمام باتھ رومز زیادہ تر اُسی وقت استعمال ہوتے ہیں جب گھر میں کوئی پارٹی وغیرہ ہوتی ہے۔

پورے گھر میں 6 بڑے باورچی خانے ہیں جو گھر کے مختلف حصوں میں اس لیے بنائے گئے ہیں تاکہ پارٹیز کے دوران ان سے کھانا مہیا کرتے وقت زیادہ وقت نہ لگے۔

گھر کے اندر 2100 سکوئر فٹ کی ایک بڑی لائبریری ہے اور اس لائبریری کے لیے گیٹس نے30 ملین ڈالر خرچ کیے ہیں، گھر کے اندر گھر کا اپنا سنیما گھر ہے جس میں جدید سنیما سکیرین اور ساونڈ سسٹم نصب ہے اور اس سنیما گھر میں 20 افراد بیٹھ کر فلم دیکھ سکتے ہیں۔

گھر کیساتھ 900 سکوئر فٹ کی ایک علیحدہ بلڈینگ بنائی گئی ہے یہ بلڈینگ جھیل کے بلکل ساتھ ہے جس میں سپورٹ کورٹ، بوٹس اور دیگر سامان وغیرہ رکھا جاتا ہے۔

گھر کا مہمان خانہ 1900 سکوئر فٹ کا ہے جس میں گھر سے علیحدہ بیڈ رومز اور باتھ رومزموجود ہیں اور یو ایس نیوز کے مُطابق یہ عمارت گھر میں سب سے پہلے تعمیر کی گئی جس میں دُنیا کی جدید ترین اور دلچسپ ٹیکنالوجی کا استعمال ہُوا۔

اس گھر میں کئی جگہ پر گاڑیاں کھڑی کرنے کے لیے گیراج بنائے گئے ہیں جہاں بیک وقت 23 سے زائد گاڑیاں پارک کی جاسکتی ہیں۔ گھر کے قریب موجود میپل کے درخت کو 24 گھنٹے کمپیوٹرائزڈ نظام کے ساتھ پانی دیا جاتا ہے اور کنٹرول کیا جاتا ہے۔

گھر کے باہر موجود جھیل کے کنارے کو ساحل سمندر کی ساخت دینے کے لیے کیربین ریت خاص امپورٹ کر کے ڈالی گئی ہے اور سال میں ایک دفعہ چیرٹی فنڈ اکھٹا کرنے کے لیے لوگوں کو اس گھر کو دیکھنے کی دعوت دی جاتی ہے اور اب تک اس گھر کو دیکھنے کے لیے سب سے بڑی رقم 35000 ڈالر خرچ کی گئی ہے جسے کمپنی کے چیرٹی فنڈ میں جمع کر دیا جاتا ہے۔

Bill and Melinda Gates - NPG Washington DC

دُنیا کا یہ امیر ترین جوڑا اب ایک دُوسرے سے علیحدہ ہو رہا ہے اور اب تک اس علیحدگی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی لیکن ایک بات کُھل کر سامنے آگئی کہ دولت کے ساتھ آپ چاہے جتنی مرضی آرام دہ زندگی خرید لیں ایک وقت کے بعد آپکا دل اُس سے بھر جاتا ہے اور بقول شاعر مل جائے تو مٹی ہے کھو جائے تو سونا ہے۔