کھانے میں زیادہ سے زیادہ فائبر کھائیں اور خُوب پانی پیئں یہ وہ نصیحت ہے جو ہر ڈاکٹر بواسیر کے مریض کو کرتا ہے لیکن حقیقی زندگی میں اس نصحیت پر کیسے عمل کرنا ہے کیا کھانا ہے اور کیا نہیں کھانا اس بات پر تفصیلاً روشنی کی ضرورت ہے اور اس آرٹیکل میں اُن کھانوں کا ذکر کیا جائے گا جو اس بیماری کو ختم کر سکتے ہیں اور ساتھ ہی اُن کھانوں کا بھی ذکر کیا جائے گا جو اس بیماری کو مزید تکلیف دہ بنا دیتے ہیں۔
فائبر کیا ہے
کھانے میں فائبر کی 2 اہم اقسام ہیں اور اس کی پہلی قسم پانی میں حل ہوجاتی ہے جسے سلوبل فائبر کہتے ہیں جیسے جو کا دلیہ جب پکایا جاتا ہے تو وہ جیل کی طرح بن جاتا ہے۔ یہ فائبر پاخانے کو نرم کرتی ہے اور اس کی مقدار میں اضافہ کرتی ہے جس سے قبض جیسی بیماری لاحق نہیں ہوتی اور پیٹ اچھی طرح صاف ہو جاتا ہے۔
فائبر کی دُوسری قسم پانی میں حل پزیر نہیں ہوتی اور اسے انسلوبل فائبر کہتے ہیں کھیرا اس قسم کی فائبر سے بھرپُور ہوتا ہے اور اگر اسے پانی میں ڈالیں تو یہ حل نہیں ہوگا۔ یہ فائبر نظام انہظام میں خوراک کو معدے سے چھوٹی اور بڑی آنت میں آسانی سے لیجانے میں مدد کرتی ہے اور فُضلے کو خارج کرنے میں مدد گار ہوتی ہے تاکہ نظام انہظام کا سسٹم ٹھیک کام کرتا رہے۔
ماہرین کے نزدیک خوراک میں روزانہ 25 سے 35 گرام فائبر استعمال کرنا بہت ضروری ہے اور اس میں کم از کم تیسرا حصہ سلوبل فائبر کا ہونا چاہیے اور ساتھ ہی کم از کم 10 سے 12 گلاس پانی کا پینا ضروری ہے تاکہ جسم اس فائبر کو ٹھیک سے استعمال کر سکے۔
نوٹ: اگر آپ اپنی خوراک میں فائبر شامل کر رہے ہیں تو اس بات کا خیال رکھیں کے زیادہ فائبر گیس اور پیٹ پُھولنے کا سبب بن سکتی ہے اس لیے اس اپنی خوراک میں آہستہ آہستہ بڑھائیں تاکہ جسم اسکا عادی ہو جائے۔
لوبیا، دالیں اور نٹس
یہ کھانے فائبر سے بھرپُور ہوتے ہیں اور اگر آپ آدھا کپ لوبیا (سفید لوبیا، راج ما) وغیرہ کھا لیتے ہیں تو یہ آپ کی فائبر کی روزانہ کی مطلوبہ مقدار کا ایک بٹا تین ہے اور آپ کو 8 سے 10 گرام فائبر مہیا کرتا ہے اسی طرح 20 باداموں کے اندر 3 گرام فائبر ہوتی ہے۔
اپنے خوراک میں دالیں، لوبیا اور خُشک میوہ جات کو شامل کریں اور گوشت کھانے کی بجائے ان کھانوں کو ترجیح دیں۔
اناج
ریفائن کیا ہُوا آٹا اور میدہ فائبر سے بلکل سے خالی ہوتا ہے اس لیے اس سے بنے ہُوئے کھانے ترک کر دیں اور اناج میں ایسا اناج استعمال کریں جسے ریفائن نہ کیا گیا ہو جیسے پتھر کی چکی میں پسے ہُوئی گندم میں بُورا ہوتا ہے اور یہ بُورا فائبر سے بھرپور کھانا ہے اس لیے ایسے آٹے کو بغیر چھانے ہُوئے استعمال کریں۔
پھل اور سبزیاں

پودوں سے حاصل ہونے والا کھانا بہترین کھانا ہے جن میں پھل اور سبزیاں شامل ہیں خاص طور پر سیب، ناشپاتی، آلوبخارا، آلو وغیرہ انسلوبل فائبر سے بھرپُور ہوتے ہیں اور ساتھ ہی ان میں فلیونائیڈز پائے جاتے ہیں جو خونی بواسیر کو روکنے کا باعث بنتے ہیں اسی طرح ہلکے رنگ کے فروٹس جیسے بیریز، انگور، ٹماٹر وغیرہ اور گہرے سبز رنگ کی سبزیاں جیسے کیل، پالک وغیرہ بھی فلیونائیڈز سے بھرپُور کھانے ہیں جو بواسیر کے لیے قُدرتی علاج ہیں۔
روازنہ ایک کپ فروٹس آپ کو 4 سے 5 گرام فائبر مہیا کرتے ہیں اسی طرح ایک کپ گہرے سبز رنگ کی سبزیاں بھی آپ کو 4 سے 5 گرام فائبر مہیا کر سکتی ہیں اس لیے ان کھانوں کو بھی اپنی خوراک میں شامل کریں۔
بواسیر کو تکلیف دہ بنانے والے کھانے
ایسے کھانے جن میں فائبر کی مقدار نہ ہونے کے برابر ہو قبض پیدا کرنے کا باعث بنتے ہیں اور قبض بواسیر کو انتہائی تکلیف دہ بنا دیتی ہے اس لیے ان کھانوں کی مقدار کو کم کریں خاص طور پر رئفائن آٹا، میدہ، دُودھ، پنیر اور دُودھ سے بنے کھانے، گوشت، فاسٹ فُوڈ اور فروزن فوڈ وغیرہ اور ان کے ساتھ اپنے کھانوں میں نمک اور تیز مرچ مصالحوں والے کھانوں کا دھیان رکھیں کیونکہ یہ جسم میں پانی کو ختم کرتےہیں جس سے خون لیجانے والی نالیوں پر بوجھ پڑتا ہے اور یہ بوجھ بواسیر کو انتہائی تکلیف دہ بنا دیتا ہے۔
نوٹ: آئرن سپلیمنٹ بھی قبض پیدا کرنے کی وجہ بن سکتا ہے اور اگر کو بواسیر ہے تو ایسے سپلیمنٹ استعمال کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں۔