بُنیادی فرسٹ ایڈ دینے کے 4 اہم طریقے جنکا جاننا سب کے لیے ضروری ہے

Posted by

ہر آدمی کے لیے بنیادی فرسٹ ایڈ دینے کے طریقوں کا جاننا بہت ضروری ہے کیونکہ زندگی میں کسی بھی وقت ہمیں ان کی ضرورت پڑ سکتی ہے اور ایسے موقع پر یہ معلومات زندگی بچانے کے کام آسکتی ہیں، اس آرٹیکل حلال احمر اورانٹرنیشنل ریڈ کراس موومینٹ کے بیان کردہ بلیڈینگ یعنی خون نکلنے کی صورت میں ہنگامی اقدامات کیا ہونے چاہیے ذکر کیے جائیں گے تاکہ ہم سب انہیں اچھی طرح ذہن نشین کر لیں۔

G:\Pics Sharing\IMG_2148.JPEG

بُنیادی اصول

زخم والی سائیڈ کا رُخ ہمیشہ اوپر آسمان کی طرف رکھیں تاکہ کشش ثقل سے خُون روکنے میں مدد ملے اور زخم پر ہاتھ یا کپڑے سے دباؤ ڈال دیں تاکہ خُون رُکنا کم ہوجائے اور اگر بلیڈینگ زیادہ ہو رہی ہے تو فوری ایمبولینس کو کال کریں اور جب تک مدد پہنچ نہیں جاتی زخم پر دباؤ ڈال کر رکھیں۔

نمبر 1 چھوٹا زخم

زخم اگر چھوٹا ہو اور اس میں سے زیادہ بلیڈینگ نہ ہو رہی ہو جیسے چھوٹا کٹ یا سکریچ وغیرہ لگ جانے کی صُورت میں زخم کو پانی سے دھولیں اور بہتر ہوگا اسے ہائیڈروجن پر آکسائیڈ کے ساتھ دھو کر اس پر پٹی باندھ دیں اور کُھلے زخم پر پائیوڈین وغیرہ مت لگائیں۔

نمبر 2 گہرا زخم

اگر گھاؤ گہرا ہے تو زخم پر پٹی وغیرہ اور اگر پٹی موجود نہیں تو تولیہ، ٹی شرٹ یا کوئی اور کپڑا رکھ کر اس پر دباؤ ڈال کر رکھیں اور اگر خون پٹی وغیرہ پر ظاہر ہو جائے تو زخم پر مزید پٹی رکھ کر دباؤ ڈالیں اور ایمبولینس کو کال کریں۔

ہمارے ہاں روڈ ایکسڈینٹ میں گرے ہُوئے زخمی کو فرسٹ ایڈ دینے کے لیے بازو سے پکڑ کو فوری طور پر کھڑا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے یہ ایک انتہائی غلط طریقہ کار ہے اور سر پر چوٹ یا ہڈی ٹوٹے ہونے کی صُورت میں یہ حرکت زیادہ خطرناک ہو سکتی ہے۔

نمبر 3نبض یا رگ وغیرہ کٹنے کی صُورت میں

ایسی صُورت میں زخم کو دباؤ سے پکڑیں اور اس پر مضبوطی سے پٹی وغیرہ باندھ دیں اور زخمی حصے کو قریبی جوڑ کیساتھ اچھی طرح فولڈ کر دیں اور رگ کو اُنگلی کیساتھ دبا کر رکھیں اور اگر اس طریقہ کار سے خُون نہیں رُک رہا تو زخمی والی جگہ سے اوپر کوئی کپڑا اور بہتر ہوگا کہ tourniquet سے ایسے باندھیں کے وہاں سے خُون کا بہاؤ سُست ہو جائے اور اتنا مضبوط نہ ہو کہ خُون کے بہاؤ کو بند کر دے۔

نمبر 4 ناک سے خُون بہنے کی صُورت میں

ناک کے ونگز کو پکڑ کر دبا دیں اور زخمی سے کہیں کہ وہ مُنہ سے سانس لے، زخمی کو پیچھے کی طرف لیٹنے مت دیں اس سے خون اُس کے معدے میں جا سکتا ہے اور اُلٹی وغیرہ شروع ہو سکتی ہے، خون اگر 15 منٹ تک خود بخود نہیں رُکا تو ایمبولینس کال کریں۔

ضروری ہدایات

اگر زخمی کا رنگ پیلا پڑ رہا ہے یا اُسے چکر آرہے ہیں اور اُسکا جسم ٹھنڈا ہو رہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ شاک میں جانے والا ہے لہذا ایسی صُورت میں فوری طور پر ایمبولینس کو کال کریں۔

آپ کے لیے بہتر ہوگا کے زخمی کے زخم کو اپنے ہاتھ وغیرہ سے مت چھوئیں اور اس مقصد کے لیے میڈیکل گلوز یا کوئی اور کپڑا وغیرہ استعمال کریں اور اگر زخمی اس قابل ہو تو اُسے کہیں کے وہ اپنے زخم کو دبا کر پکڑے۔

چھوٹے زخم کٹ اور سکریچ وغیرہ کو پانی سے دھویا جا سکتا ہے لیکن اگر زخم گہرا ہے تو اُسے خود ہرگز مت دھوئیں کیونکہ ایسی صُورت میں اُس پر جما خون دُھل جائے گا اور بلیڈینگ دوبارہ شروع ہو جائے گی۔

زخم میں اگر کوئی چیز لگی ہے تو اُسے مت نکالیں ایسا کرنے کی صُورت میں بلیڈینگ تیز ہو سکتی ہےاور ایسی صُورت میں پٹی کو اُس چیز کے آس پاس مضوطی سے دبا کر رکھیں۔