بچوں کی طرح گہری نیند کے لیے دُودھ میں یہ 4 چیزیں اس طریقے سے پی لیں

Posted by

رات کی نیند انسانی صحت پر واضح طور پر اثر انداز ہوتی ہے اور صبح کے تروتازہ چہرے بتاتے ہیں کہ جسم نے رات گہری نیند لی ہے اور بے نیند چہرے سارا دن پہچانے جاتے ہیں جنکا بے خوابی کے باعث رنگ ماند پڑ جاتا ہے خاص طور پر آنکھوں کے نیچے حلقے نمایاں ہو جاتے ہیں۔

بے نیندی بہت سی بیماریوں کو جنم دیتی ہے اور آج کے اس دور میں تقریباً ہر آدمی ہی نیند میں خلل کا شکار ہے یا سونے کے اوقات غلط ہونے کی وجہ سے ذہنی اور جسمانی بیماریوں کا شکار ہے اور بہت سے لوگ پُرسکون ہونے اور نیند لینے کے لیے بہت سی ادویات کا استعمال کر رہے ہیں جو ان کی صحت پر دن بہ دن اپنے سائیڈ ایکفٹس کیساتھ گہرے نقوش پیدا کر رہی ہیں۔

اس آرٹیکل میں رات کی نیند کو گہرا کرنے کے لیے ایک زبردست قُدرتی اور آزمودہ ٹوٹکا شامل کیا جا رہا ہے جسکے باقاعدہ استعمال سے نہ صرف آپ کو جلدی نیند آنا شروع ہوگی بلکہ آپ ساری رات گہری نیند کے ساتھ اگلی صبح تروتازہ اور توانا ذہن اور جسم کیساتھ اُٹھیں گے اور آپکی صحت پر بیشمار اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔

اس زبردست نیند آور مشروب کو بنانے کے لیے سب سے پہلے آپکو ایک گلاس دُودھ کی ضرورت پڑے گی اور یاد رکھیں دُودھ اعصاب کو ایسے پُرسکون بناتا ہے کہ چھوٹے بچے اسے پیتے ہی بے فکری سے جھول جاتے ہیں اور سو جاتے ہیں، دُوسرے نمبر پر جو کیمیا اس مرکب کے لیے آپ کو چاہیے وہ آپ کے باورچی خانے میں موجود ہے اور وہ ہے ہلدی جسے جب دُودھ میں شامل کر دیا جائے تو اہل علم اس دُودھ کو گولڈن ملک کا نام دیتے ہیں اور گہری نیند کے لیے ہلدی اعصاب کو پُرسکون بناتی ہے اورپٹھوں کو آرام دیتی ہے اور دماغ کو جلد نیند میں لیجانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

تیسرے نمبر پر اس کراماتی دُودھ میں ڈالنے کے لیے جو چیز آپ کو چاہیے وہ آپ کو آپ کے باورچی خانے کے ساتھ ساتھ آپ کے فریج میں بھی مل جائے گی اور وہ ہے ادرک، ایک سبزی، ایک مصالحہ جو بیشمار طبی فوائد رکھتا ہے خاص طور پر یہ خوراک کو جلد ہضم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور طبیب حضرات کا صدیوں سے ماننا ہے کہ گہری نیند کا ہاضمے سے گہرا تعلق ہے۔

چوتھےدارچینی چاہیے اور یہ یہ بھی آپکو باورچی خانے میں آسانی سے مل جائےگی، دارچینی اگرچہ ایک مصالحہ ہے لیکن جدید میڈیکل سائنس کی کئی تحقیقات کے نتائج جاننے کے بعد دُنیا بھر میں اسے بطور سپلیمینٹ استعمال کیا جا رہا ہے کیونکہ یہ بیشمار دائمی بیماریوں کا قُدرتی علاج ہے خاص طور پر ذیابطیس ٹائپ 2 کے لیے یہ کسی اکسیر سے کم نہیں ہے اور تحقیق کے نتائج کے مُطابق ذیابطیس ٹائپ 2 میں مُبتلا ہونے والے جن مریضوں کو دارچینی کے سپلیمنٹ استعمال کروائے گئے اُن کے خون میں شوگر لیول دُوسرے مریضوں کی نسبت زیادہ اوپر نہیں گیا اور خُون میں بڑھا ہُوا شوگر لیول نہ صرف ذیابطیس کا باعث بنتا ہے بلکہ جسم کو موٹاپا بھی لاحق کرتا ہے۔

مشروب بنانے کا طریقہ

اوپر دی گئی تمام چیزیں ہمیشہ نیند پر اثر انداز نہیں ہوتی جب تک انہیں ایک خاص مقدار میں مخصوص طریقے سے استعمال نہ کیا جائے، گہری نیند حاصل کرنے کے لیے ایک گلاس دُودھ کو اُبال لیں اور اس میں ایک چائے کی چمچ ہلدی کا پاوڈر اور ایک چائے کی چمچ تازہ ہلدی باریک کاٹ کر شامل کر دیں، ایک ٹکڑا ادرک کا چھیل کر باریک کاٹ کر شامل کریں اور 6 دانے کالی مرچ کے پیس کر اور آدھی چائے کی چمچ دارچینی کا پاوڈر شامل کر کے ہلکی آنچ پر دُودھ کو چار سے پانچ منٹ پکنے دیں اور بعد میں چھان کر نیم گرم کر کے پی لیں، چند ہی دفعہ کے استعمال سے آپ بھی بچوں کی طرح گہری نیند سونے کے عادی بن جائیں گے۔

نوٹ: گہری نیند کے لیے روزانہ ورزش کو اپنا معمول بنائیں اور اگر ورزش نہیں کرپاتے تو روزانہ سونے سے پہلے کم از کم ایک گھنٹہ پیدل ضرور چلیں۔