بچوں کی 10 غلط عادات جو انتہائی خطرناک ہیں

Posted by

چھوٹے بچے اچھائی اور بُرائی کی تمیز سے نا آشنا ہوتے ہیں اور انہیں غلط کاموں سے روکنا ماں باپ کے فرائض میں شامل ہے کیونکہ یہ غلط کام بُری عادات کی صُورت میں اُن کی ساری زندگی کو متاثر کر سکتے ہیں، اس آرٹیکل میں بچوں کی 10 ایسی عادات کو شامل کیا جارہا ہے جو جہاں اُن کی صحت تباہ کرتیں ہیں وہاں اُن کے اخلاق بھی متاثر کرنے کا باعث بن سکتی ہیں۔

عادت کیسے بنتی ہے

کوئی چیز اُس وقت عادت بن جاتی ہے جب اُسے شعوری اورلاشعوری طور پر بار بار دہرایا جاتا ہے اورچھوٹے بچوں میں بُری عادات کو اگر وقت پر ٹوک کر اچھے طریقے سے منع کر دیا جائے تو ان سے بچوں کی جان چُھڑائی جا سکتی ہے۔

انگلی چُوسنے کی عادت

Thumb Sucking

بعض اوقات چُوسنی استعمال کرنے والے چھوٹے بچوں میں انگوٹھا یہ انگلی چُوسنے کی عادت پیدا ہوتی ہے جو کہ عام طور پر وقت کیساتھ بڑا ہونے سے خودبخود ختم ہوجاتی ہے مگر ایسا بھی ہوتا ہے کہ یہ عادت اُن کے بڑے ہونے کیساتھ ساتھ بڑتی چلی جائے اور اس صُورت میں جہاں یہ ہاتھوں پر موجود جراثیموں کو اُن کے پیٹ میں لیجا کر صحت خراب کرتی ہے وہاں اُن کے دانتوں کو ٹیڑھا کر سکتی ہے جسے سے اُن کی شخصیت بھی متاثر ہوتی ہے۔

دیر سے سونا

Imagem de Ben Kerckx por Pixabay

چھوٹے بچے عام طور پر روزانہ 11 سے 13 گھنٹے کی نیند لینے کے عادی ہوتے ہیں اور اگر انہیں وقت پر نہ سُلایا جائے تو دیر سے سونے سے ان میں چڑچڑا پن، سُستی، کاہلی اور توجہ کا پھیرنا جیسی عادات شامل ہونا شروع کر دیتی ہیں جو اخلاق اور صحت دونوں کو متاثر کرتی ہیں۔

اونچا بولنا اور جھگڑنا

بچے جو دیکھتے ہیں وہی سیکھتے ہیں اور اگر گھر کے بڑے اونچی آواز میں جھگڑا کرنے یا غلط زبان بچوں کے سامنے استعمال کرنے کے عادی ہیں تو یہ چیز بچوں کی شخصیت میں بھی شامل ہوجاتی ہے جسے بعد میں ٹھیک کرنا ایک مُشکل کام بن جاتا ہے۔

ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر کھانا

عام طور پر مائیں چھوٹے بچوں کو کھانا دیکر ٹی وی کے سامنے بیٹھا دیتی ہیں تا کہ وہ اُنہیں تنگ کیے بغیر اپنے کارٹون وغیرہ میں مشغول ہوکر کھانا کھا لیں۔

ایک تحقیق کے نتائج کے مُطابق ایسے بچے جو ٹی وی دیکھنے کیساتھ کھانا کھاتے ہیں اُن میں موٹاپا پیدا ہونا شروع ہوجاتا ہے کیونکہ وہ ٹی وی دیکھنے میں اتنا مشغول ہوتے ہیں کہ اُن کا دماغ پیٹ بھرنے کی صُورت میں اُنہیں سگنل نہیں دے پاتا چنانچہ وہ زیادہ کھانا کھاتے ہیں اور پھر یہ بُری عادت بڑے ہوکر اُن کے لیے بڑے مسائل پیدا کرتی ہے۔

فاسٹ فُوڈ

C:\Users\Zubair\Downloads\dish-food-recipe-fast-food-hamburger-sandwich-1417470-pxhere.com.jpg
Photo by hacen hocin form PxHere

بازار میں بکنے والا فاسٹ فُوڈ بچوں کی من پسند غذا ہے جسے کبھی کبھار کھانا تو ٹھیک ہے مگر اگر بچوں کو یہ کھانا اکثر کھلایا جانے لگے تو پھر وہ کوئی اور چیز کھانے میں پسند نہیں کرتے اور صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ فاسٹ فُوڈ ہی کھانے کو مانگتے ہیں۔

بچوں کی اس بُری عادت کو ختم کرنے کے لیے ماؤں کو چاہیے کہ گھر میں مختلف طرح کے کھانے پکائیں جو دیکھنے میں بھی خوبصورت لگتے ہوں اور اگر بچے کسی کھانے کو ناپسند کرتے ہیں تو ایسے کھانے کا کوئی متبادل کھانا جو صحت کے لیے مُفید ہو اُن کی خوراک میں شامل کریں۔

موٹر سائیکل کے آگے یا گاڑی کی فرنٹ سیٹ

ہمارے مُلک میں عام رواج ہے کہ چھوٹے بچوں کو موٹر سائیکل کے آگے بیٹھا کر سواری کی جاتی ہے جو کہ انتہائی خطرناک ہے کیونکہ ذرہ سی ہوا لگنے سے بچوں کو نیند آجاتی ہے اور ایسی صُورت میں وہ ایک طرف جھول جاتے ہیں اور اُنکے گرنے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے اسی طرح گاڑی میں بچوں کا آگے والی سیٹ پر کسی کی گود میں بیٹھنا جہاں ڈرائیور کے لیے بائیں بیک مرر کا ویو بند کر دیتا ہے وہاں بچے کو مضبوطی سے پکڑے نہ ہونے کی صُورت میں بریک لگنے سے بچہ ڈیش بورڈ کیساتھ ہٹ کر سکتا ہے۔

بچے کو موٹر سائیکل ہرگز ہرگز آگے بیٹھنے کی عادت مت ڈالیں اور گاڑی میں بچے کو بے بی سیٹ پر پیچھے بیٹھا کر سیٹ بلٹ ضرور باندھیں۔

موبائل فون اور کمپیوٹر

C:\Users\Zubair\Downloads\technology-boy-internet-young-tablet-color-814624-pxhere.com.jpg
Photo by form PxHere

موبائل فون وغیرہ اور کمپیوٹر وغیرہ اپنے دلچسپ اور رنگ برنگے پروگرامز کی وجہ سے بچوں کو فوراً اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں اور بڑے یہ دونوں چیزیں بچوں کو اس لیے دے دیتے ہیں کہ وہ آرام سے بیٹھ جائیں گے۔

کمپیوٹر اور موبائل کی سکرین سے نکلنے والی بیلو لائٹ بچوں کے لیے انتہائی نقصان دہ چیز ہے جو اُنکی آنکھوں کو متاثر کرتی ہے اس لیے کوشش کریں کہ چھوٹے بچوں کو ان دونوں چیزوں کی عادت نہ پڑے، چھوٹے بچوں کو کھیلنے کے لیے سمارٹ فونز کی بجائے کھلونے وغیرہ لیکر دیں۔

گندی جگہ پر کھیلنا

C:\Users\Zubair\Downloads\sand-mud-soil-soccer-playing-football-951924-pxhere.com.jpg
Photo by form PxHere

مٹی وغیرہ یا گندی جگہ پر کھیلنا بھی بچوں کی صحت کو انتہائی نقصان پہنچا سکتا ہے کیونکہ بچے ایسی جگہ پر کھیل کر اپنے ہاتھ گندے کرتے ہیں اور پھر بغیر سوچے سمجھے ان ہاتھوں کو مُنہ میں ڈال لیتے ہیں جس سے ان کے پیٹ میں جراثیم وغیرہ آسان سے داخل ہوتے ہیں اور بیماری پیدا کرتے ہیں۔

بچوں کا W کی پوزیشن میں بیٹھنا

G:\Pics Sharing\IMG_0280.JPG

زمین پر بیٹھ کر کھیلنے کے دوران کُچھ بچے W کی پوزیشن میں بیٹھنا شروع کر دیتے ہیں کیونکہ ایسے بیٹھنے سے اُن کو آرام محسوس ہوتا ہے، بچوں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پوزیشن اُن کی ٹانگوں کے سٹرکچر کو خراب کرنے کا باعث بنتی ہے اس سے اُن کی ٹانگوں کے جوڑ خراب ہوتے ہیں اور پیٹ کے مسلز کمزور ہوجاتے ہیں۔

ڈبلیو کی پوزیشن پر بیٹھنے سے بچوں کی گردن، کمر اور کاندھوں پر زیادہ وزن پڑتا ہے اور اگر یہ پوزیشن اُن کی عادت بن جائے تو اس سے ٹانگوں کی ہڈیوں کے ٹیڑھے ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔