بھنڈی توری ایک کراماتی سبزی ہے

Posted by

کہتے ہیں اگر آم پھلوں کا بادشاہ ہے تو بھنڈی توری سبزیوں کی شہزادی ہے جو پاکستان میں اب تقریباً سارا سال ہی دستیاب ہوتی ہے مگر حقیقتاً گرمیوں کی سبزی ہے جو سارے پاکستان میں ہی شوق سے پکائی اور کھائی جاتی ہے، انگلیوں کی شکل کی یہ سبزی جس کے اندر ایک لیس دار مادہ بھرا ہوتا ہے ہماری صحت کے لیے انتہائی مفید ہے۔
اس آرٹیکل میں بھنڈی توری کے 20 تصدیق شُدہ فائدے ذکر کیے جائیں گے تاکہ ہم سب اس موسم گرما میں اس کراماتی سبزی سے فائدہ حاصل کر سکیں۔

نمبر 1 بھوک نہیں لگنے دیتی

بھنڈی توری ڈائٹری فائبر سے بھرپور ہوتی ہے جو معدے کو بھرا رکھتا ہے اور جلد بھوک نہیں لگنے دیتا اور کھانے کو ہضم کرنے میں انتہائی مُفید ہے، وہ حضرات جو ڈائیٹینگ کرتے ہیں اُن کے لیے بھنڈی توری ایک کراماتی سبزی ہے۔

نمبر 2 نظام ہضم کو بہتر بناتی ہے

بھندی توری نظام انہظام کو فعال کرتی ہے کیوں کے یہ فائبر سے بھر پُور ہوتی ہے، یہ نہ صرف وزن کم کرنے میں مدد کرتی ہے بلکہ آپ کی صحت کو بہتر بھی بناتی ہے۔

نمبر 3 بھنڈی توری میں کیلوریز کم ہوتے ہیں

کیلوریز کو جلانے کے لیے جسم کو مشقت کی ضرورت ہوتی ہے وگرنہ انسان موٹاپے جیسی بیماریوں کا شکار ہوتا ہے ، بھنڈی توری Low کیلوریز والی سبزی ہے جو جہاں بھوک مٹاتی ہے وہاں جسم کو بہت کم کیلوریز دیتی ہے ۔

نمبر 4 بھنڈی توری Diureticہے

یعنی یہ جسم کو Detoxify کرتی ہے اور بلوٹینگ کو ختم کرنے میں انتہائی کارآمد ہے۔

نمبر 5 کولیسٹرال

بھنڈی توری میں موجود قدرتی Pectin بُرے کولیسٹرال کا خاتمہ کرتا ہے جو دل کی بہت سے بیماریوں کا باعث ہے۔

نمبر 6 کینسر

بھنڈی توری Anti-Oxidants سے بھر پور ہوتی ہے جو جسم میں کینسر پیدا کرنے والے ریڈیکلز کا خاتمہ کرتی ہے اور کینسر سے محفوظ رکھتی ہے۔

نمبر 7 بھنڈی توری ایمیون سسٹم کو بہتر بناتی ہے

بھنڈی توری ہمارے دفاعی نظام کو مضبوط بناتی ہے اور موسمی وائرس اور بیکٹیریا سے لڑنے کے لیے ہمارے جسم کے ایمیون سسٹم کو طاقتور کرتی ہے۔

نمبر 8 زچہ خواتین کے لیے مفید ہے

بھنڈی توری میں Folates کی ایک بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو زچہ ماں اور اُسے کے بچے کے لیے انتہائی مفید ہے۔

نمبر 9 خون میں شوگر کے لیے

بھنڈی توری میں شامل فائبر شوگر کے خون میں شامل ہونے کے عمل کو سُست کرتا ہے جس سے شوگر کا لیول خون میں کنٹرول رکھنے میں مدد ملتی ہے اور انسولین ہارمونز کو زیادہ کام نہیں کرنا پڑتا۔

نمبر 10 ذیباطیس کے کنٹرول کے لیے

بہت سے میڈیکل سٹڈیز کے مطابق بھنڈی توری جہاں خون میں شوگر کو شامل ہونے سے روکتی ہے وہاں ذیابطیس کے مرض کو پیدا نہیں ہونے دیتی اور خاص طور پر ایسے افراد جن کے خاندان میں شوگر کی بیماری ہے اُن کا بھنڈی توری کھانا اُن کو اس مرض سے محفوظ رکھتا ہے۔

نمبر 11 گُردوں کے لیے مفید

ڈاکٹرز کے مطابق بھنڈی کا ریگولر استعمال گُردوں کی بیماریوں کے لیے انتہائی مفید ہے۔

نمبر 12 استھما کے لیے

بھنڈی توری وٹامن سی سے بھی بھرپور ہوتی ہے جو سانس کی بیماری استھما میں انتہائی مفید ہے۔

نمبر 13 دماغ کو طاقتور کرتی ہے

بھنڈی توری دماغ کو طاقتور اور حافظے کو مضبوط بناتی ہے، اور برین بوسٹر کی طرح کام کرتی ہے۔

نمبر 14 بھنڈی توری Anti-inflammatory ہے

یعنی یہ جسم کے جوڑوں کے لیے، لنگز کے لیے، گلہ پکنے کی صورت میں اور پیٹ کی بہت سی بیماریوں میں انہتائی مفید ہے۔

نمبر 15 آنکھوں کی صحت کے لیے

بھنڈی توری میں موجود وٹامن اے اور سی آنکھوں کو تندرست رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور آنکھوں کی بہت سے بیماریوں کو پیدا ہونے سے روکتا ہے۔

نمبر 16 ہڈیوں کے لیے

بھنڈی میں موجود وٹامن کے اور فولیٹس ہڈیوں کے لیے انتہائی مُفید ہیں۔

نمبر 17 بالوں کے لیے

اُبلی ہوئی بھنڈی توری میں لیمن جوس کو شامل کر کے بالوں پر لگانے سے بال تندرست اور توانا اور چمکدار ہو جاتے ہیں۔

نمبر 18 جلد کے لیے

بھنڈی توری میں وٹامن سی ہماری جلد کے لیے انتہائی مفید ہے اور جلد کو بُوڑھا ہونے سے روکتا ہے۔

نمبر 19 پروٹین

بھنڈی توری ویجیٹیبل پروٹین سے بھرپُور ہوتی ہے ایک کپ بھنڈی توری سے 2 گرام فائبری پروٹین حاصل ہوتی ہے جو ہمارے جسم کے لیے انتہائی مفید ہے۔

نمبر 20 السر سے شفا کے لیے

تحقیق سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ بھنڈی توری Peptic Ulcer کو ختم کرتی ہے۔

اگر آپ وزن کم کر رہے ہیں یا صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو بھنڈی توری کھانا آپ کے لیے اکسیر کا کام کرتا ہے۔