بھوٹان دُنیا کا واحد ملک جہاں خُوشیوں کی بھی وزارت ہے

Posted by

بھوٹان چین اور انڈیا کے درمیان ایک چھوٹا سا مُلک ہے جس کے قوانین ساری دُنیا سے نرالے ہیں اور آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ 1974 سے پہلے بھوٹان میں سیاحوں کا داخلہ منع تھا اور آج بھی بھوٹان جانے کے لیے آپ کو ایک مُشکل اور لمبی کاغذی کاروائی کے بعد بھوٹان کا ویزہ ملتا ہے اور بھوٹان کے بادشاہ کی پُوری کوشیش ہے کہ وہ کم سے کم سیاحوں کو بھوٹان میں داخل ہونے دے

اس آرٹیکل میں ہم بھوٹان کے 11 دلچسپ حقائق کو شامل کررہے ہیں جنہیں جان کر آپ کا دل بھی چاہے گا کہ آپ بھوٹان کی سیاحت کریں مگر اُس کے لیے بھوٹان کے بادشاہ سلامت آپ کی جیب خالی کردیں گے۔

نمبر 1 ٹی وی اور انٹرنیٹ ممنوع

No, Internet, Correio, Email, Caracteres, Amarelo

بھوٹان میں ٹی وی اور انٹرنیٹ سرکاری طور پر بین تھا اور بڑی مشکل سے بھوٹان کے بادشاہ نے 1999 میں بھوٹانی لوگوں کو ٹی وی اور انٹرنیٹ استعمال کرنے اجازت دی اور بھوٹان دُنیا کا واحد ملک ہے جہاں ٹی وی اور انٹرنیٹ ساری دُنیا سے سب سے آخر میں آیا۔

نمبر 2 خوشیوں کی منسٹری

بھوٹان کے لوگوں کے ذہنی سکون کو برقرار رکھنے کے لیے بھوٹان میں خُوشیوں کی وزارت قائم ہے جسے Gross National Happiness Committee کہا جاتا ہے ، اس کمیٹی کا کام ہے کہ وہ دیکھے کے بھوٹان کے لوگ اپنی زندگی سے مطمعن ہیں یا نہیں، اور اگر کوئی بتائے کے وہ مطمعن نہیں ہے تو یہ کمیٹی اُس کی زندگی میں خوشیاں بھرنے کے لیے سرکاری طور پر کام شروع کر دیتی ہے۔

نمبر 3 سب بھوٹانیوں کے پاس اپنا گھر ہے

Bhutan, Pagoda, Buddhism, Religion, Landscape

بھوٹان میں کوئی سڑک پر یا کرائے پر نہیں رہتا اور سب بھوٹانیوں کے پاس اپنا گھر ہے اور اگر کسی کے پاس گھر نہ ہو تو بھوٹان کے بادشاہ سلامت اُسے اتنی زمین عطا کرتے ہیں جس پر وہ گھر تعمیر کرکے کھیٹی باڑی شروع کر سکتا ہے۔

نمبر 4 علاج معالجہ بلکل مُفت

doctor physician white coat uniform medical assistant stethoscope eyewear Health care provider service job hand medical equipment medicine

بھوٹان میں میڈیکل بلکل فری ہے اور 2 طرح کا علاج میسر ہے روائتی اور کلاسکل علاج اور بیماری کی صورت میں بیمار اپنا طریقہ علاج خُود منتخب کرتا ہے اور اُسے طبیب اور ادویات کے پیسے نہیں دینے پڑتے۔

نمبر 5 سب کا ایک لباس

File:King Jigme Khesar Namgyel Wangchuck (edit).jpg

بھوٹان میں سب لوگ بھوٹان کا روائتی لباس زیب تن کرتے ہیں اور لوگوں کی پہچان کے لیے لباس کے اُوپر مختلف رنگوں کے سکارف پہنائے جاتے ہیں، عام لوگ سفید سکارف اوراہم عہدوں پر فائز لوگ اور بُدھ بھگشو پیلے رنگ کا سکارف پہنتے ہیں۔

نمبر 6 تمباکو نوشی بلکل منع ہے

number smoking sign red symbol signage health cigarette circle brand font logo prohibited forbidden public danger stop warning cigar law trademark notice shape addiction tobacco cancer prohibit traffic sign no smoking restrict prohibition nicotine e cigarette abstain vehicle registration plate house numbering

بھوٹان میں تمباکو کاشت کرنا اور پینا بلکل منع ہے اور کوئی بھوٹانی سیگرٹ اور تمباکو استعمال نہیں کرتا اور جو سیاح اپنے ساتھ سیگرٹ لیکر بھوٹان جانا چاہتے ہیں اُنہیں اُس کے لیے بڑی فیس ادا کرنی پڑتی ہے۔

نمبر 7 درخت لگانا

بھوٹانی جانوروں اور درختوں سے بہت پیار کرتے ہیں اور ہر بھوٹانی کی ذمہ داری ہے کہ وہ درخت اُگائے، 2015 میں بھوٹانی لوگوں نے صرف ایک گھنٹے میں 50 ہزار درخت لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

نمبر 8 سیاحوں کی کھلی نقل و حرکت ممنوع ہے

landscape nature architecture building old travel asian buddhist buddhism religion asia ancient landmark tourism spiritual pray religious temple mountains faith monastery buddha culture worship holy fort sacred tradition traditional pilgrimage wat himalaya bhutan bhutanese takshang dzong

بھوٹان میں سیاحوں کی ہر جگہ نقل و حرکت پر پابندی ہے اور آپ اکیلے بھوٹان نہیں جاسکتے کیونکہ بادشاہ سلامت صرف سیاحوں کے گروپس کو ویزا عطا کرتے ہیں اور یہ گروپ بھوٹانی گائیڈ کے بغیر بھوٹان میں سفر نہیں کرسکتے ، بھوٹان کے ٹور آپریٹر سیاحوں کی انٹرٹینمینٹ کا بندوبست کرتے ہیں اور ہر سیاح کا ایک دن کا خرچہ کم از کم 250 ڈالر ہے۔

نمبر 9 دلچسپ وراثت

بھوٹان میں خواتین کو مردوں کی نسبت زیادہ حقوق حاصل ہیں اور مردوں کا وراثت میں کوئی حصہ نہیں ہوتا اور تمام مال گھر کی سب سے بڑی بیٹی کو دیا جاتا ہے۔

نمبر 10 شادی خانہ آبادی

کوئی بھوٹانی کسی غیر ملکی سے شادی نہیں کرسکتا اور شادی کے لیے اُسے بھوٹانی خاتون کو ہی پسند کرنا پڑے گا وگرنہ بادشاہ سلامت اُسے سخت سزا دیں گے۔

نمبر 11 بھوٹانی سڑکیں

بھوٹان کے دارلحکومت میں کوئی ٹریفک لائٹ نہیں ہے اور تمام روڈ سائنز ہاتھ سے بنائے جاتے ہیں۔

نمبر 12 بھوٹانیوں کے گھر

decoration pattern asia art dragon hindu temple bhutan

بھوٹانی اپنے گھروں پر ہاتھ سے نقش و نگار بناتے ہیں اور ہر گھر تین منزلوں پر مشتمل ہوتا ہے جس میں پہلی منزل پر جانوروں کا باڑہ دوسری منزل پر رہائش اور تیسری منزل پر سٹوریج کے لیے جگہ ہوتی ہے۔

ہمیں اُمید ہے کہ بھوٹان کے متعلق اتنا سب کُچھ جان لینے کے بعد اس خُوبصورت اور دلچسپ و عجیب ملک کی سیاحت کرنے کے لیے آپ بھی جانا چاہیں گے۔

Image Preview Credit: flicker.com  “King of Bhutan with Queen, royal wedding” by Istvan Hernadi  is licensed under CC BY 2.0, image has been resized and remixed.
Image Preview Credit: pixels.com