بڑی الائچی کو برصغیر پاک و ہند میں مصالحوں کی ملکہ کہا جاتا ہے جو ہمارے ہاں روزانہ پکنے والے کھانوں میں عام استعمال ہوتی ہے اور جہاں اپنے دلچسپ ذائقے اور محسور کُن خوشبو سے کھانے کا لُطف دوبالا کرتی ہے وہاں اُس کھانے کو صحت کے لیے مُفید بھی بناتی ہے۔

اس آرٹیکل میں بڑی الائچی کے اُن فائدوں کو شامل کیا جارہا ہے جنہیں سائنس سپورٹ کرتی ہے اور اپنی تحقیقات میں ان فائدوں کو تسلیم کرتی ہے۔
نمبر 1 دل کی کارکردگی کو بہتر بناتی ہے
دل کو صحت مند رکھنے کے لیے بڑی الائچی کا روزانہ استعمال انتہائی مُفید ثابت ہوتا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑی الائچی سے دل کی دھڑکنوں کو نارمل رکھنے میں مدد ملتی ہے جس سے بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے اور خُون میں کلاٹس کے جمنے کا خدشہ کم ہوجاتا ہے۔
نمبر 2 مُنہ کی بیماریاں
بڑی الائچی مُنہ کی جملہ بیماریوں میں کسی اکسیر سے کم نہیں کیونکہ یہ مُنہ میں پیدا ہونے والے جراثیم کا خاتمہ کرتی ہے جس سے دانتوں میں کیڑا لگنے کی بیماری، مُنہ کی بدبو اور مسوڑھوں سے خون آنے جیسی کئی بیماریوں کا علاج ہوتا ہے۔
بڑی الائچی کے بیجوں کو کھانے کے بعد چبانا مُنہ کی بدبو ختم کرنے کے ساتھ مُنہ کا ذائقہ خوشگوار بناتا ہے اور مُنہ میں مہک پیدا کرتا ہے۔
نمبر 3 ہاضمے کے مسائل اور السر
طبیب صدیوں سے اس مصالحے کو ہاضمے کی بیماریوں میں بطور دوا استعمال کر رہے ہیں اور عام طور پر اسے دُوسری ادویات کے ساتھ مکس کر کے پیٹ درد، اُلٹی اور متلی اور دیگر ہضم کی پیچدگیوں کو نارمل رکھنے کے لیے کھلاتے ہیں۔
میڈیکل سائنس کی تحقیقات کے مُطابق بڑی الائچی میں ایسے کمپاونڈز شامل ہوتے ہیں جو معدے کی تیزابیت کو ختم کرنے اور السر کی صُورت میں آرام کا باعث بنتے ہیں۔
نمبر4 قوت مدافعت اور خُون کا بہاؤ
وٹامن سی ہماری قوت مدافعت کے لیے ایک انتہائی اہم وٹامن ہے جو ہمارے ایمیون سسٹم کو بہتر طور پر فعال رکھنے میں مدد کرتا ہے اور بڑی الائچی میں شامل وٹامن سی نظام مدافعت کے ساتھ ہمارے سارے جسم میں خُون کے بہاؤ کو بہتر بناتا ہے جس سے سارے جسم کو آکسیجن کی سپلائی نارمل رہتی ہے اور اعضا ٹھیک کام کرتے ہیں۔
نمبر 5اینٹی سیپٹیک اور اینٹی بیکٹریل
یہ دونوں خوبیاں بڑی الائچی کو اکسیر بنا دیتی ہیں کیونکہ یہ جسم میں انفیکشن کے خلاف لڑتی ہیں اور بیماری پیدا کرنے والے کئی جراثیموں کو سر نہیں اُٹھانے دیتی اور اس میں موجود اینٹی آکسائیڈینٹ خوبیاں کینسر کے علاوہ کئی اور امراج کا قُدرتی علاج ہیں۔
نمبر 6 فاضل مادے خارج کرتی ہے
میڈیکل سائنس کے مُطابق بڑی الائچی جسم سے فاضل مادے خارج کرنے میں انتہائی مدد گار مصالحہ ہے خاص طور پر یہ خون سے کفین کو صاف کرتی ہے۔
نمبر 7 جلد کو بہتر بناتی ہے
اس الائچی میں موجود اینٹی آکسائیڈینٹ خوبیاں، وٹامن سی اور پوٹاشیم جیسے منرل ہماری جلد کے لیے انتہائی مُفید غذا ہے کیونکہ یہ جلد کے نیچے خون کے بہاؤ کو نارمل رکھتے ہیں جس سے جلد تروتازہ رہتی ہے اور اس پر عُمر کے اثرات کا عمل سُست ہوجاتا ہے اور بڑی الائچی کی اینٹی بیکٹریل خوبیاں جلد پر الرجی کے خلاف انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔
نمبر 8 بالوں کے لیے
کھانے میں بڑی الائچی کا کھانا یا اس کے بیجوں کا تیل استعمال کرنا دونوں ہی ہمارے بالوں کو فائدہ دیتے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کے بڑی الائچی میں اینٹی ایگزاڈیٹیو خُوبیاں بالوں کی جڑوں کو توانا اور مضبوط بناتی ہیں جس سے بال لمبے گھنے اور چکمدار بنتے ہیں۔
بڑی الائچی روزانہ استعمال کرنے کا بہترین طریقہ
طبیب حضرات کا کہنا ہے کہ بڑی الائچی کا قہوہ روزانہ استعمال کرنا صحت پر زیادہ اچھے اثرات مرتب کرتا ہے اور اگر 2 لونگ، 4 بڑی الائچی، ایک چائے کی چمچ ادرک، تُلسی کے 4 پتے 3 سے چار کپ پانی میں ڈالکر قہوہ بنا کر پیا جائے تو یہ سارے جسم کی صحت کے لیے انتہائی مُفید ثابت ہوتا ہے۔