تخم بالنگا کے زبردست فائدے

Posted by

تخم بالنگا  قُدرت کی طرف سے ایک عظیم تحفہ ہے جو اومیگا تھری، اینٹی آکسائیڈینٹ، فائبر، آئرن اور کیلشیم سے بھرپور ہوتا ہے اور یہ اجزا انسانی صحت کے لیے اکسیر کا درجہ رکھتے ہیں کسی زمانے میں اسے بارٹر سسٹم یعنی پیسے کے بدل کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا اور اسے فوجیوں کو کھلایا جاتا تھا تاکہ وہ چاک و چوبند اور صحت مند ہوں۔

اس آرٹیکل میں ہم تخم بالنگا کے فائدے اور نقصانات کا جائزہ لیں گے تاکہ اس بیج کی خُوبیوں اور خامیوں سے واقفیت حاصل ہو اور ہم اس بیج سے پُوری طرح فائدہ حاصل کر سکیں۔

تخم بالنگا ایک نظر میں

تخم بالنگا اومیگا تھری فیٹی ایسڈ، آئرن، فائبر، کیلشیم، اینٹی آکسائیڈینٹ کے علاوہ پروٹین سے بھی بھرپُور ہوتاہے 26 گرام تخم بالنگا میں تقریباً 4 گرام پروٹین ہوتی ہے، اس بیج کو ہمیشہ کسی دوسرے کھانے میں شامل کرکے یا پانی میں بھگو کر استعمال کرنا چاہیے۔

تخم بالنگاں Nutrition

یونائیٹڈ سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آف ایگری کلچر کے مطابق 26 گرام تخم بالنگا میں 120 کیلوریز، 5 گرام چکنائی، 14 گرام کاربوہائیڈریٹس، 14 گرام ڈائیٹری فائبر،تقریباً 4 گرام پروٹین اور صفر شوگر ہوتی ہے۔

فائدے

پودوں کے بیج صحت پر انتہائی مفید اثرات ڈالتے ہیں یہ جہاں جسم کو توانائی پہنچاتے ہیں وہاں بہت سی بیماریوں سے بچاتے ہیں جن میں موٹاپا، شوگر، دل کی بیماریاں وغیرہ شامل ہیں ۔

تخم بالنگا اور فائبر کی طاقت

امریکن فوڈ ہدایات کے مطابق پچاس سال سے کم عُمر مردوں کو روزانہ 30.8 گرام فائبر اور پچاس سال سے کم عُمر خواتین کو 25.2 گرام ڈائیٹری فائبر روزانہ استعمال کرنی چاہیے اور پچاس سال سے زیادہ عؐمر کے مردوں کو 28 گرام اور عورتوں کو 22.4 گرام فائبر روزانہ کھانی چاہیے۔
تخم بالنگا کے صرف ایک اونس میں 14 گرام فائبر ہوتی ہے جو فائبر کی روزانہ کی مطلوبہ مقدار کا نصف سے زیادہ ہے۔

تخم بالنگا وزن کم کر سکتا ہے

appetite bowl centimeter delicious diet dieting dining dinner eating female fitness food garden salad girl green salad greens hand health healthy healthy food lettuce lifestyle loosing weight loss lunch meal measure measuring measuring tape nutrition salad stomach tape measure tummy vegetable weight weight loss woman yellow
Source

وہ کھانے جن میں فائبر زیادہ ہوتی ہے معدہ کو بھرا رکھتے ہیں اور وزن کم کرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

تخم بالنگا دل کی بیماریوں کے لیے

Drugs, Medicinal, Omega 3, Grass, Nature, Aromatic
Source

تخم بالنگا اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بھرپور ہوتا ہے جو دل کے لیے انتہائی مُفید ہے یہ دل کی بند نالیوں کو کھلولتا ہے یہ جسم پر عمر کے ساتھ پڑنے والے اثرات کو سست کر دیتا ہے اور بندے کو جوان رکھتا ہے اور کولیسٹرال لیول کو بھی کم کرتا ہے۔

ذیابطیس کے لیے تخم بالنگا

Diabetes, Blood Sugar, Diabetic, Medicine, Insulin
Source

تخم بالنگا کھانے کو جلد ہضم کرکے جُز بدن بناتا ہے اور اس میں موجود الفالائنولک ایسڈ اور فائبر گلوکوز کے خون میں شامل ہونے کا عمل سُست کر دیتی ہے جس سے انسولین ہارمون کو زیادہ کام نہیں کرنا پڑتا اور شوگر جیسی بیماری سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

ہڈیوں کے لیے انتہائی مُفید

تخم بالنگا فاسفورس جو ہڈیوں کے لیے نقصان دہ ہے کو اپنے اندر جذب کر لیتا ہے اور اس میں موجود کیلشیم کی بڑی مقدار ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہے اس کے علاوہ اس بیج میں زنک کی موجودگی مُنہ اور دانتوں کی صحت کے لیے انتہائی مُفید ہے۔

ہاضمے کے لیے

File:Digestive system without labels.svg
Source

فائبر پیٹ کی صفائی کر دیتا ہے یہ معدے کو متحرک کرتا ہے اور اُسے مختلف قسم کے کھانے ہضم کرنے میں ایندھن کا کام کرتا ہے اور فضلے کو جسم سے خارج کرتا ہے اور نظام اہنظام کے لیے انتہائی مُفید ہے۔

تخم بالنگا کے نقصانات

اس پودے کے بیج کو ہمیشہ پانی میں بھگو کر یا کسی دوسرے کھانے میں شامل کر کے ہی کھانا چاہیے اور اگر اس کو بغیر پانی یا کسی اور کھانے کے استعمال کیا جائے تو یہ نگلنے کی بہت سی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے کیونکہ یہ اپنے وزن سے 27 گُنا زیادہ پانی چُوس لیتا ہے اور خوراک کی نالی میں پھنس جاتا ہے۔
نوٹ: چھوٹے بچوں کو تخم بالنگا کھانے کو نہیں دینا چاہیے۔