تربُوز لال ہے یا نہیں سمارٹ فون کے ذرئیعے جانیے

Posted by

پاکستان میں فروٹ خریدنے کے لیے سمجھدار گھرانے ہمیشہ گھر کے ایسے فرد کو بھیجتے ہیں جو فروٹ کو پہچان سکے اور اپنے علم کی بُنیاد پر بغیر کاٹے دیکھ سکے کے پھل اندر سے کیسا ہےلیکن بڑے سے بڑے سمجھدار بھی اکثر اس معاملے میں دھوکا کھا جا جاتے ہیں۔

پھل فروش ریڑھی والے بازار میں فروٹ کم اور دھوکا زیادہ بیچ رہے ہوتے ہیں ریڑھی کے اوپر سامنے نظر آنے والے پھل اچھی کوالٹی کے رکھے جاتے ہیں اور ان پھلوں کے نیچے فروٹس کی گھٹیا کوالٹی کو دبا دیا جاتا ہے تاکہ گاہک اچھے پھلوں کو دیکھ کر ریڑھی کی طرف متوجہ ہو اور پھل خریدنے کا ارادہ کرے اور پھر پھل فروش پھلوں کے ڈھیر کے اوپر کی بجائے اُسے نیچے سے پھل لفافے میں انتہائی مہارت سے ڈال کر دیتا ہے اور گھر جا کر گاہک بیچارے کو پتہ چلتا ہے کہ اُس کے ساتھ ہاتھ ہو گیا ہے۔

G:\Pics Sharing\IMG_5222.JPG

خُوشی کی بات یہ ہے کہ جدید سائنس اب اتنی ترقی کر چُکی ہے کہ وہ جان جاتی ہے کہ اندر سے پھل کچا ہے یا پکا ہُوا اور اس کام کے لیے اگر آپ سائنس کی مدد لینا چاہتے ہیں تو آپ کے پاس سمارٹ فون ہونا ضروری ہے اور اگر آپ سمارٹ فون کے مالک ہیں تو گوگل پلے سٹور اور ایپل ایپ سٹور پر آپ کو کئی ایسی ایپلی کیشنز مل جائیں گی جن کی مدد سے آپ جان سکتے ہیں کہ پھل کچا ہے یا پکا ہُوا ، اس آرٹیکل میں تربُوز پانچ ایسی ایپس کو شامل کیا جا رہا ہے جو آپ کی تربُوز خریدنے میں مدد کریں گی اور آپ کو بتائیں گی کہ آپ کا منتخب کیا ہُوا تربوز کچا ہے یا پکا۔

نمبر 1 Melony

یہ موبائل ایپ آپ اینڈرائیڈ اور آئی فون دونوں کے سٹور سے فری ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں اور اس پروگرام کو بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر آپ کچا تربوز خرید کر کئی دفعہ پیسے ضائع کر چُکے ہیں تو اس ایپ کو اپنے فُون میں انسٹال کریں اور اسے فون میں رن کرنے کے بعد فون کو تربُوز پر ڈنڈے کی طرح ہلکے سے ماریں اور یہ ایپ آپ کو بتا دے گی کے تربُوز اندر سے کیسا ہے۔

نمبر 2 Ripe Watermelon

یہ ایپلی کیشن ابھی صرف گُوگل کے پلے سٹور پر دستیاب ہے اور اینڈرائیڈ استعمال کرنے والوں کے لیے میسر ہے اور فری ہے یہ ایپ بھی تربُوز کتنا پکا ہے اس بات کا اندازہ لگانے میں آپ کی مدد کرتی ہے اسے گُوگل کے سٹور سے انسٹال کریں اور استعمال کریں ہو سکتا ہے یہ آپ کے لیے شرطیہ لال تربوز کا انتخاب کرنے میں آپ کی مدد کرے۔

نمبر 3Watermelon Prober

یہ فری ایپ بھی صرف اینڈرائیڈ سمارٹ فون کے لیے ہے اور اسے استعمال کرنا جہاں انتہائی آسان ہے وہاں تفریح طبہ کا باعث بھی ہے اسے فون میں انسٹال کریں اور رن کرکے فون کو تربوز کے اوپر رکھ دیں اور پھر تربُوز پر 3 دفعہ دستک دیں اور یہ ایپ آپ کو بتا دے گی کہ آپ کیا خریدنے والے ہیں کچا یا پکا تربُوز۔

نمبر 4 IWatermelon Deluxe

یہ پروگرام آپ کو ایپل اور گوگل دونوں کے پلے سٹور سے مل سکتا ہے اور گُوگل پر اس کی ریٹینگ 4.6 ہے یعنی اسے استعمال کرنے والے اس ایپ سے کافی مطمعن ہیں لیکن یہ ایپ فری نہیں ہے ایپل سٹور پر اس کی قیمت 150 روپئے اور گوگل پر 0.99 ڈالر ہے لیکن یہ کوئی اتنے پیسے نہیں ہیں کیونکہ ایک 5 کلو کا کچا تربُوز آپ کو آجکل 200 روپئے کا نقصان پہنچا سکتا ہے اس لیے اس ایپ کو ٹرائی کرنا عین عقل مندی ہے۔

نمبر 5 Melon Aid

یہ موبائل ایپ صرف ایپل کے سمارٹ فون استعمال کرنے والوں کے لیے ہے اور یہ بھی فری نہیں ہے ایپل سٹور پر اس کی قیمت 300 روپئے ہے اور اس پروگرام کو بنانے والوں کا دعوی کرتے ہیں کہ یہ ایپ آپ کے لیے بہترین تربوز کا انتخاب کرے گے لیکن ابھی اسے استعمال کرنے والوں نے اسے ریٹینگ نہیں دی اس لیے اسے خریدنے سے پہلے گُوگل پر اسے استعمال کرنے والوں کی رائے ضرور جان لیجیے گا تاکہ تربُوز بیچنے والے کی طرح آپ ایپ فروخت کرنے والوں کے دھوکے سے بچ سکیں۔

نوٹ: تربُوز اور دیگر فروٹس چیک کرنے والی یہ موبائل ایپز ضروری نہیں ہے کے 100 فیصد نتائج دیں لیکن چونکہ یہ اب بازار میں آ چُکی ہیں اس لیے اُمید کی جاتی ہے کہ ہر گُزرتے دن کیساتھ یہ ٹیکنالوجی اپنے آپ کو مزید بہتر بنائے گی۔