جادوئی طریقے سے وزن کم کرنے کے لیے ان 4 چیزوں کا شیک اس طریقے سے پی لیں

Posted by

دُنیا میں کوئی ایسی جادوئی دوائی موجود نہیں جو آپ کی صحت کو نقصان پہنچائے بغیر ہفتے میں 10 کلو تک وزن کم کر دے اور ورزش نہ کرنے والوں کا کہنا ہے کہ بڑھے ہُوئے پیٹ کبھی کم نہیں ہوتے لیکن اس آرٹیکل میں ہم آپ کے ساتھ ایک ایسی آسان اور مزیدار ترکیب ذکر کرنے جارہے ہیں جو آپ کی صحت کو تو چار چاند لگائے گی ہی لیکن آپ کے اضافی وزن میں حیرت انگیز طور پر تیزی سے کمی کرے گی اور آپ حیران رہ جائیں گے۔

G:\Pics Sharing\IMG_0938.JPEG

اس وزن کم کرنے والے زبردست ڈرنک کو تیار کرنے کے لیے آپ کو صرف 4 چیزیں درکار ہیں نمبر1 تازہ اجوائن کی ایک گچھی، نمبر 2 ایک درمیانے سائز کا کھیرا، نمبر 3 ایک کپ کٹی ہُوئی تازہ اجوائن خراسانی یا دھینا، نمبر 4 پائن ایپل کے 4 ٹکڑے۔

سبزیوں کو اچھی طرح دھو کر پائن ایپل کا چھلکا اتار لیں اور ان سب کو کسی بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح شیک کر لیں اور شیک کرنے کے بعد 15 منٹ کے اندر اندر نہار منہ اس کو پی لیں اور اگر آپ انرجی سے اس بھرپُور ڈرنک کو ورزش اور صحت مند خوراک کے ساتھ ملا کر پینا شروع کر دیں گے تو 1 ہفتے میں آپکو اسکے نتائج نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔

اس ڈرنک کے صحت کے متعلق گہرے راز

تازہ اجوائن وزن کم کرنے کے لیے ایک انتہائی زبردست سبزی ہے کیونکہ اس کے اندر انتہائی کم کیلوریز ہوتی ہیں اور 100 گرام تازہ اجوائن میں صرف 16 کیلوریز پائی جاتی ہیں اور اس کے اندر موجود ڈائٹری فائبر معدے میں جا کر پھول جاتی ہے جس سے معدہ بھرا رہتا ہے اور بلا وجہ کی بھوک نہیں لگتی اور ماہرین کے مطابق خوراک میں فائبر کا زیادہ استعمال وزن کم کرنے کے لیے سب سے اہم چیز ہے۔

اسی طرح سیلری یا دھنیا اور کھیرا بھی انتہائی کم کیلوریز کیساتھ فائبر سے بھرپور سبزیاں ہیں اور کھیرا چونکہ 95 فیصد پانی پر مشتمل ہوتا ہے اس لیے یہ جسم کو ڈی ہائیڈریٹ ہونے سے بچاتا ہے اور جسم کا میٹابولیزم تیز کرتا ہے جو وزن کرنے کے لیے انتہائی ضروری چیز ہے۔

پائن ایپل کے 100 گرام میں 1 گرام پانی میں حل نہ ہونے والی فائبر پائی جاتی ہے اور اس کے اندر 50 کیلوریز جسم کو طاقت دیتی ہیں اور اس ڈرنک کے ذائقے کو چار چاند لگا دیتی ہیں۔