جاپانی نہار مُنہ پانی کیوں پیتے ہیں نہار مُنہ پانی پینے کے چند حیرت انگیز فائدے

Posted by

مُجھے اکثر یہ دیکھ کر دُکھ ہوتا ہے کہ پاکستانی کی خواتین اور مرد شادی کے بعد بہت جلد موٹے ہوجاتے ہیں اور صرف ایک سے دو بچوں کی پیدائش کے بعد خوبصورت نظر آنے والا جوڑا اپنی عُمر سے زیادہ بُوڑھا نظر آنا شروع ہوجاتا ہے اور اُن کے جسم موٹے اور لاغر ہونے شروع ہوجاتے ہیں۔

اگر آپ پاکستان کے مرد اور خواتین کا موازنہ جاپان کے افراد کے ساتھ کریں تو تھوڑی سی تحقیق کے بعد ہی آپ کو احساس ہوگا کہ دونوں قوموں کا آپس میں کوئی موازنہ نہیں اور جاپانی بُوڑھے بھی ہوجائیں تو جوان لگتے ہیں۔

اس آرٹیکل میں جاپانیوں کے نہار مُنہ پانی پینے کی عادت اور اُس کے فوائد کو شامل کیا جارہا ہے تاکہ آپ بھی اس صحت مند عادت کو اپنائیں اور صحت مند اور چاک و چوبند نظر آئیں۔

نمبر 1 نہار منہ پانی پینے والے زیادہ صحت مند اور چاک و چوبند ہوتے ہیں

Clouds, Sky, Feeling, Emotion, Blue

نہار مُنہ نیم گرم پانی پینے کے کُچھ ہی دن کے اندر آپ کو احساس ہونا شروع ہوجائے گا کہ آپ کی طبیعت ہلکی پھلکی اور جسم زیادہ چاک و چوبند ہو گیا ہے، آپکا پتہ چلنا شروع ہوجائے گا کہ آپ کے جسم کے فاضل مادے خارج ہونا شروع ہو چُکے ہیں اور آپ کی صبح پہلے سے زیادہ فریش ہو گئی ہے۔

نمبر 2 میٹا بولیزم بہتر ہونا شروع ہو جائے گا

Aminomuconic, Acid, Metabolism, Tryptophan, Model

نہار مُنہ نیم گرم پانی آپکے میٹابولیزم کو طاقتور بنائے گا اور آپ کی بلا وجہ بھوک لگنے کی عادت ختم ہوجائے گی اور کھانوں کے درمیان آپ کو سنیک کی ضرورت نہیں پڑے گی، اور آپ کو آپ کے کھانے سے پہلے سے زیادہ انرجی ملنا شروع ہو جائے گی۔

نمبر 3 فاضل چربی پگھلنے لگے گی

Lose Weight, Fat, Slim, Diet, Loss, Losing Weight

نہار مُنہ نیم گرم پانی جہاں بلا وجہ بھوک نہیں لگنے دیتاوہاں یہ جسم کی فاضل چربی کو پگھلنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے یہ آپ کا فضول بڑھا ہُوا وزن کم کرتا ہے اور آپ اپنے آپ کو ہلکا پھلکا محسوس کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

نمبر 4 سینے کی جلن کا خاتمہ

File:The Definition of Heartburn.jpg
Christopher Dart [CC BY 2.0], via Wikimedia Commons
کھانے کے بعد سینے کی جلن اور معدے کی تیزابیت جیسی پریشان کُن بیماری آپ کے قریب بھی نہیں آئیں گی اور آپ کھانے کے بعد اپنے معدے پر وزن محسوس کرنا بند کر دیں گے۔

نمبر 5 جلد خوبصورت ہونا شروع کر دے گی

C:\Users\zubai\Downloads\person-girl-woman-photography-portrait-model-627999-pxhere.com.jpg

چند ہی دنوں کی یہ عادت آپ کی جلد کو چمکدار توانا اور خوبصورت بنانا شروع کر دے گی اور چہرے پر سے جھریا ں ختم ہونا شروع ہو جائیں گی۔

نمبر 6 بال صحت مند اور مضبوط ہو جائیں گے

https://www.goodfreephotos.com/cache/people/girl-with-hair-blowing-in-the-wind.jpg
Photo via Good Free Photos

نہار مُنہ نیم گرم پانی پینے کی عادت کے ایک ماہ کے اندر ہی آپ کو احساس ہوگا کہ آپ کے بال زیادہ لمبے ہو رہے ہیں اور چمکدار اور مضبوط ہوگئے ہیں ۔

نمبر 7 پیشاب کی انفیکشن ختم ہو جائے گی

روزانہ نہار مُنہ پانی پینا پیشاب کی جلن اور انفیکشن ختم کرنے کے لیے کسی بھی اینٹی بائیوٹک سے زیادہ طاقتور ہے اور سستا اور آسان ہے، آپکا مثانہ صاف سُتھرا ہوگا اور پیشاب کی نالی کی بیماریوں سے بچے رہیں گے۔

نمبر 8 بیماریاں آپ سے دُور رہیں گی

Defense, Protection, Threat, Immune System, Imunabwehr

صحت مند ہونے کی سب سے بڑی نشانی یہ ہوتی ہے کہ موسمی بیماریاں آپ پر حملہ آور نہیں ہوتیں کیوں کہ آپ کی قوت مدافعت انہیں آپ پر ہاوی نہیں ہونے دیتی، نہار مُنہ نیم گرم پانی آپ کی قوت مدافعت کو بڑھائے گا اور موسمی بیماریوں کو آپ کے قریب بھی نہیں پھٹکنے دے گا۔

نہار مُنہ پانی کیسے پینا ہے

روزانہ صبح اُٹھتے ہی کوئی بھی کام شروع کرنے سے پہلے 4 گلاس پانی کے پی لیں اور اگر چار گلاس پانی پینا مشکل ہوتو شروع میں یہ عادت 1 گلاس سے شروع کریں اور آہستہ آہستہ پانی کی مقدار کو بڑھا کر اسےچار گلاسوں پر لیجائیں۔

پانی پینے کے بعد پونے گھنٹہ تک کُچھ مت کھائیں اور 45 منٹ کے بعد اپنے معمول کا ناشتہ کریں اور سارا دن معمول کے مُطابق پانی پیتے رہیں۔

صبح کے ناشتے کے بعد دوپہر کے لنچ کے بعد اور رات کے ڈنر کے بعد 2 گھنٹے تک کُچھ مت کھائیں اور کُچھ مت پیئں۔

Featured Image Preview Credit:beautiful young woman drinking water in” (CC BY 2.0) by aqua.mech, image has been resized