جب کے بی سی کے سیٹ پر خاتون نے شاہ رخ کی توہین کی تو خان نے اس طرح اُس سے انتقام لیا

Posted by

سونی ٹی وی پر نشر ہونا والا پروگرام "کون بنے گا کروڑ پتی” نے نہ صرف انڈیا بلکہ پاکستان میں بھی مقبولیت کے کئی ریکارڈ قائم کیے اور اس پروگرام کی میزبانی امیتابھ بچن نے ادا کی جن کی ایکٹینگ سے برصغیر کے لوگ پہلے ہی ان کے مداح تھے اور پھر ٹی وی چینل کی اس میزبانی نے ان کے مداحوں کے دلوں میں ان کے لیے ایک اور گوشہ مختص کر دیا۔

کون بنے گا کروڑ پتی کے تمام شوز کی میزبانی کے فرائض امیتابھ بچن نے خود ادا کیے سوائے اس پروگرام کے سیزن 3 کے جسکی میزبانی بالی وُڈ کے مشہور و معروف اداکار شاہ رُخ خان نے کی۔ تیسرے سیزن کو شاہ رُخ خان نے بہترین طریقے سے سٹارٹ کیا اور اپنے میزبانی میں کئی نئے تجربات کیے اور انہیں تجربوں میں ایک تجربہ یہ بھی تھا کہ جو بھی اس پروگرام میں جیتے گا وہ شاہ رُخ خان سے گلے ملے گا اور ساتھ ہی اگر کوئی گیم کو چھوڑنا چاہے تو وہ یہ کہنے کی بجائے کہ "آئی وانٹ ٹو کویٹ دا گیم” یہ کہے کہ ” آئی وانٹ ٹو ہگ شاہ رخ” اور پھر اسکے بعد اُسے انعام کی رقم ادا ہوگی جسے وہ گھر لیجا سکتا ہے۔

شاہ رُخ خان کی ایک بہت بڑی فین فالوشپ ہے جو اُن کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے کئی کئی دن بسر کر سکتی ہے اور اگر اُنہیں شاہ رخ خان سے گلے لگنے کا موقع مل جائے تو بقول اُن کے یہ اُن کی زندگی کا سب سے قیمتی موقع ہو گا اور شاہ رُخ خان اپنے فینز کو یہ موقع کون بنے گا کروڑ پتی میں دینا چاہتے تھے لیکن یہ نہیں جانتے تھے کہ پروگرام میں شریک ہونے والا ہر فرد ضروری نہیں ہے کہ اُنکا فین ہو بلکہ کوئی اُن کا ناقد بھی ہو سکتا ہے۔

کون بنے گا کروڑ پتی کے سیزن تھری کے ایک پروگرام میں جب ارچنا شرما نامی پروفیسر پروگرام کی ہاٹ سیٹ پر بیٹھیں تو سب کو پتہ چل گیا کہ وہ شاہ رُخ خان کے جملے کا غرور خاک میں ملا دینا چاہتی ہیں۔ ارچنا شرما نے ہاٹ سیٹ پر شاہ رُخ خان کو ایک کے بعد ایک طنزیہ جملے کہے جو تمام کے تمام سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر آج بھی وائرل ہیں۔

اس پروگرام میں ارچنا شرما نے شاہ رُخ پر طنز کیا کہ وہ اپنی اداکاری میں شمی کپور کی اداکاری سے متاثر نظر آتے ہیں اور پھر اس پر بس نہیں کیا بلکہ جب انکے گیم کو چھوڑنے کا وقت آیا تو پروفیسر نے کہا ” اُنہیں شاہ رُخ خان سے گلے ملنے میں کوئی انٹرسٹ نہیں ہے”۔ شاہ رُخ نے اس جملے کو نظر انداز نہیں کیا بلکہ اُنہوں نے ارچنا کے اس جملے کے بعد اُن سے انتقام لینے کا فیصلہ کیا۔

شاہ رُخ خان نے پروفیسر سے کہا ” ارچنا اگر آپ بُرا نہ منائیں تو میں آپ کی امی کو پیسوں کا ایک چیک دینا چاہتا ہوں کیونکہ اُنہیں مُجھ سے گلے ملنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے”، پھر شاہ رُخ ہال میں بیٹھی ارچنا شرما کی ماں کے پاس گئے اور انہیں اپنی طرف سے ایک چیک دیا اور ارچنا کی ماں خوش دلی سے شاہ رُخ سے گلے ملی اور پھر شاہ رُخ کی کون بنے گا کروڑ پتی کی یہ قسط سوشل میڈیا پر تنقید کا بیحد نشانہ بنی اور شاہ رُخ نے اس سیزن کے بعد کے بی سی کا کوئی اور سیزن نہیں کیا۔

Bollywood Hungama, CC BY 3.0, and Bollywood Hungama, CC BY 3.0, via Wikimedia Commons