جسم اور دماغ پر ہونے والی 10 نئی اور دلچسپ تحقیقات

Posted by

دماغ انسانی جسم کا سب سے اہم حصہ ہے اور آج سائنس کی جدید تحقیقات اس بات پر سے پردہ اُٹھا رہی ہیں کہ دماغ ہماری جسمانی صحت پر کئی طریقے سے اثر انداز ہوتا ہے اور ہمارا جسم اور دماغ آپس میں ایک دُوسرے سے اس طرح رابطے میں ہیں جو عقل کے لیے کئی حیرتیں پیدا کرتا ہے۔

اس آرٹیکل میں ہم جسم اور دماغ کے اسی رابطوں پر ہونے والی 10 نئی ہونے والی تحقیقات کو شامل کر رہے ہیں جنہیں پڑھ کر حیرت تو ہو گی لیکن جہاں معلومات میں اضافہ ہو گا وہاں یہ معلومات ٹوٹکوں کی طرح آپ کے کام آئیں گی۔

نمبر 1 دانت میں درد ہو تو ہاتھ پر برف کا مساج کریں

G:\Pics Sharing\IMG_7572.JPG
https://www.myupchar.com/en / CC BY-SA, The Image has been cropped

دانت درد پر ہونے والی ایک تحقیق کے مُطابق اگر آپ کے دانت میں درد ہو تو جس سائیڈ پر درد ہو رہا ہے اُس سائیڈ کے ہاتھ کے انگوٹھے اور شہادت کی انگلی کے درمیان برف ملیں اس سے دانت درد میں خاطر خواہ کمی واقع ہوگی۔

تحقیق جو کے دانت درد کے کئی مریضوں پر کی گئی کے نتائج کے مُطابق دانت درد کے کئی مریضوں کے ہاتھوں پر برف کا مساج کیا گیا اور مریضوں کی ایک بڑی تعداد نے بتایا کے اس سے اُن کے درد میں پچاس فیصد سے زیادہ کمی ہوئی ہے۔

نمبر 2 پڑھائی کے فوراً بعد سونا بہت مفید ہے

Learning

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ پڑھائی کے یا کسی نئی چیز کو سیکھنے کے فوراً بعد سو جاتے ہیں تو اس سے اُس سبق کو بہتر طور پر یاد رکھنے میں بہت زیادہ آسانی ہوتی ہے نسبتاً اس کے کہ آپ اُسے سیکھ کر زیادہ دیر تک جاگتے رہیں۔

نمبر 3 چیونگم توجہ بڑھاتی ہے

C:\Users\Zubair\Downloads\chewing-gum-2153918_1920.jpg

چیونگم لوگوں والی جگہ پر کھانا یا کلاس روم میں کھانا وغیرہ اچھی عادت نہیں ہے لیکن اگر آپ تنہائی میں پڑھ رہے ہیں یا کوئی کام کر رہے ہیں تو ماہرین کا کہنا ہے چیونگم چبانے سے آپ کی توجہ میں اضافہ ہوگا اور دماغ میں خون کی روانی بہتر ہوگی۔

نمبر 4 کام کے دوران مُنہ میں پینسل رکھنا مُوڈ کو بہتر بنا سکتا ہے

ماہرین نفسیات کی ایک ریسرچ کے مُطابق مُنہ میں پینسل یا کوئی سٹک اس طرح رکھنا کے لگے آپ مُسکرا رہے ہیں آپ کے مُوڈ کو حقیقت میں بہتر بنا سکتا ہے اور ذہنی تناؤ کو دُور کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔ آپ بھی اس طریقے کو آزمائیں اور ہمارے ساتھ اپنا تجربہ بانٹیں۔

نمبر 5 مُشکل کام سے پہلے کام کے متعلق اپنے جذبات تحریر کریں

C:\Users\Zubair\Downloads\photo-of-person-writing-on-notebook-834897.jpg
Photo by JESHOOTS.com from Pexels

یونیورسٹی آف شکاگو کی ایک تحقیق کے نتائج کے مُطابق اگر آپ کوئی مشکل کام کرنے جارہے ہیں جیسے امتحان دینے تو امتحان سے پہلے امتحان کے متعلق اپنی پریشانیاں تحریر کریں اس سے آپ کو امتحان دینے میں آسانی ہوگی اور آپ اچھا پرفارم کر پائیں گے۔

نمبر 6 دائیں کان سے زیادہ بہتر سُنتا ہے

C:\Users\Zubair\Downloads\pxfuel.com (8).jpg

ماہرین کا کہنا ہے کہ عام طور پر جب شور کی آواز زیادہ ہو اور آپ کسی خاص آواز کو سُننے کی کوشش کر رہے ہوں تو یہ کوشش دائیں کان سے کریں کیونکہ دائیں کان سے آپ زیادہ غور سے سُن سکتے ہیں۔

نمبر 7 دن کے مُشکل کام کرنے کا ٹھیک وقت

C:\Users\Zubair\Downloads\morning-2846197_1280.jpg

ماہرین کا کہنا ہے کہ اپنے دن کے کاموں کو فہرست ایک دن پہلے بنانا آپ کی کام کرنے کی رفتار کو تیز بناتا ہے اور کاموں کی فہرست میں سب سے مُشکل کام پہلے کرنے سے جہاں دماغ اس کام کو پُوری توجہ دیکر جلدی ختم کرتا ہے وہاں دماغ سے اس کام کو کرنے کا تناؤ بھی جلدی ختم ہوجاتا ہے جس سے دن کے باقی کام کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔

نمبر 8 کھانے کی عادت کو کنٹرول کرنے کے لیے

C:\Users\Zubair\Downloads\chips-448746_1920.jpg

کھانا ہمیشہ دائیں ہاتھ سے کھانا چاہیے اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ یہی عادت بہتر ہے مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ چپس، نمکو۔ ڈرائی فروٹ وغیرہ کھائی چلے جارہے ہیں اور آپ کے ہاتھ رُک نہیں رہے تو اپنا ہاتھ بدل لیں اس طریقے سے آپ دماغ کو کھانا ترک کرنے کے لیے جلدی کنٹرول کر سکتے ہیں۔

نمبر 9 بڑے کام کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں

C:\Users\Zubair\Downloads\pxfuel.com (9).jpg

یہ کلیہ آپ کا کام آسان کر دے گا اور دماغ پر بوجھ کا باعث نہیں بنے گا، بڑے کام کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے اُسے تکمیل دینے سے جہاں کام جلدی ختم ہوتا ہے وہاں اس میں غلطی کے چانسز کم ہوتے ہیں اور دماغ پر کام کادباؤ بھی نہیں پڑتا۔

نمبر 10 روزانہ کم از کم ایک اجنبی کی مدد کریں

C:\Users\Zubair\Downloads\reaching-40805_1280.png

کسی اجنبی کی مدد آپ کو ذہنی سکون مہیا کرتی ہے اور اگر آپ روزانہ کم از کم ایک اجنبی کی مدد کرنا شروع کریں گے تو جہاں یہ آپکی ذات کی تسلی کا ذریعہ بنے گی وہاں ذہنی سکون حاصل ہونے سے آپ کی نیند بہتر ہوگی اور اچھی نیند سے ایک اچھی صبح کا اضافہ ہوتا ہے۔

اوپر دی گئی تھیوریز کو آپ بھی آزمائیں اور ان کے نتائج سے ہمیں بھی آگاہ کریں اور مثبت نتائج کو اور لوگوں کو بھی بتائیں تاکہ اچھی بات جہاں تک پہنچے پہنچاو پر عمل ہو سکے۔

Featured Image Preview Credit: Photo by JESHOOTS.com from Pexels, The Image Has been Edited.