جسم سے زہریلے مادے خارج کرکے جوانی برقرار رکھنے والے 6 بہترین ٹوٹکے

Posted by

ہمارے بہت سے کھانے خاص طور پر فاسٹ فُوڈ اور جنک فُوڈ وغیرہ ہماری زندگی کے اوقات میں بے راہروی، تمباکو نوشی اور ہماری فضائی آلودگی اور بیشمار ایسے عوامل ہیں جو ہمارے جسم میں زہریلے مادوں کو پیدا کرتے ہیں اور یہ زہریلے مادے ہمارے اندرونی اعضا کو بے حد نقصان پہنچاتے ہیں اور ہماری صحت کو برباد کر دیتے ہیں اور ہمیں وقت سے پہلے بوڑھا بنا دیتے ہیں۔

جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرنے کی ڈیوٹی قُدرت نے جگر کے سُپرد کر رکھی ہے اور جگر کا کام ان زہریلے مادوں کو صاف کرنا ہے لیکن اگر ان مادوں کی مقدار بڑھتی ہے تو جہاں جگر کو زیادہ کام کرنا پڑتا ہے اور یہ کام اُسے آہستہ آہستہ کمزور کر دیتا ہےاور وہ ان ٹاکسنز کو پُوری طرح صاف نہیں کر پاتا اور یہ مادے ہمارے اعضا کو نقصان پہنچانا شروع کر دیتے ہیں اور پھر کئی دائمی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔

اس آرٹیکل میں ہم جسم سے فاضل مادوں کو خارج کرنے والے چند ایسے بہترین ٹوٹکوں کا ذکر کریں گے جنہیں طبیب حضرات صدیوں سے استعمال کروا رہے ہیں اور اب میڈیکل سائنس بھی ان ٹوٹکوں کے نتائج کو تسلیم کرتی ہے۔

نمبر 1 ادرک اور اُسکی چائے

C:\Users\Zubair\Downloads\ginger-3966502_1920.jpg
Resim congerdesign tarafından Pixabay‘a yüklendi

ادرک ایک اکسیر ہے جس میں صحت کے لیے کئی خوبیاں شامل ہیں اور انہیں خوبیوں میں سے ادرک کی ایک خوبی یہ ہے کہ یہ جسم سے فاضل مادوں کو خارج کر کے جگر کو تقویت دیتا ہے اور جگر کے کام کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے۔

آپ ادرک کو آسانی سے اپنی خوراک کا حصہ بنا سکتے ہیں خاص طور پر ادرک کا قہوہ بنانا بھی آسان ہے اور اس کے دلچسپ ذائقے کی وجہ سے اسے پینا بھی۔

نمبر 2 شہد اور لیموں کا پانی

Honey With Lemon and Water

جسم سے فاضل مادوں کو خارج کرنے کے لیے شہد اور لیموں کا نیم گرم پانی صدیوں سے استعمال کیا جارہا ہے اور یہ فاضل مادوں کو خارج کرنے کے لیے کسی اکسیر سے کم نہیں۔

صبح نہار مُنہ اور شام کو کھانے سے پہلے ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک چمچ شہد اور ایک لیموں شامل کر کے اسے پینا شروع کریں اور اس عمل کو روزانہ کی روٹین کا حصہ بنائیں چند ہی دنوں میں آپ کو پتہ چل جائے گا کہ یہ آپ کی صحت پر کتنے اچھے اثرات مرتب کر رہا ہے۔

نمبر 3 لہسن

File:Garlic.jpg
Donovan Govan. / CC BY-SA

اینٹی وائرل، اینٹی بیکٹریل، اینٹی فنگل، اینٹی آکسائیڈینٹ اور بیشمار دُوسری خوبیوں کا حامل لہسن کسی تعارف کا محتاج نہیں اور جسم سے فاضل مادوں کو خارج کرنے کے لیے لہسن کا کوئی ثانی نہیں اسے اپنی خوراک میں شامل کریں خاص طور پر نہار مُنہ ایک لہسن کی تڑی باریک کاٹ کر پانی سے نگل لیں اور یہ عمل کم از کم 30 دن تک بغیر چُھٹی کیے جاری رکھیں یہ آپ کے جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرنے کیساتھ ساتھی صحت پر بیشمار اچھے اثرات مرتب کرے گا۔

نمبر 4 ڈائٹری فائبر

C:\Users\Zubair\Downloads\nature-grain-cornfield-malt-food-grain-dinkel-wheat-1593115-pxhere.com.jpg
Photo by Rudolf von Nemet form PxHere

ڈائٹری فائبر جسم سے فاضل مادوں کو خارج کرنے کے لیے انتہائی مدد گار چیز ہے، ڈائٹری فائبر حاصل کرنے کے لیے پھل فروٹس اور سبزیوں کے علاوہ اناج کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں اور اناج کا ایسا آٹا جیسے ریفائن کیا گیا ہو ہرگز استعمال نہ کریں کیونکہ اُس میں سے فائبر نکال لی جاتی ہے۔

نمبر 5 کوار گندل

C:\Users\Zubair\Downloads\pxfuel.com (17).jpg

کوار گندل یا ایلوویرا کا جُوس جسم سے فاضل مادوں کو خارج کرنے کے لیے ایک اکسیر ہے جو خون کو صاف کرتا ہے اور آکسیجن کو جسم کے تمام اعضا تک پہنچنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

ایلوویرا کا جوس جہاں زہریلے مادے خارج کرتا ہے وہاں صحت پر اور کئی اچھے اثرات مرتب کرنے کیساتھ ہماری جلد کو تروتازہ اور خوبصورت بنا کر اس پر پڑنے والی جھریوں کو ختم کرتا ہے۔

نمبر 6 سبز چائے کا قہوہ

C:\Users\Zubair\Downloads\green-tea-3528474_1920.jpg
Resim apple deng tarafından Pixabay‘a yüklendi

سبز چائے بیشمار خوبیوں کی حامل ہے یہ جسم سے فاضل مادوں کو خارج کرنے کے ساتھ ساتھ فاضل چربی کو بھی پگھلانے میں مدد کرتی ہےا ور جسم کے اعضا کے لیے تقویت کا باعث بنتی ہے سبز چائے کو اپنی روزانہ کی خوراک کا حصہ بنائیں اور اس سے بہترین نتائج حاصل کرنے کے لیے اسے کم از کم 30 دن صبح شام پینا شروع کریں آپ کو خود پتہ چل جائے گا کہ یہ کیا اثرات مرتب کر رہی ہے۔