پاکستان میں گرمی کی شدت اس وقت اپنے عروج پر ہے اور ایسی گرمی میں ڈی ہائیڈریشن ایک عام بیماری ہے جس کو اگر قابو میں نہ کیا جائے تو مریض کی جان بھی جا سکتی ہے۔
اس آرٹیکل میں ہم دس ایسے کھانوں کو شامل کر رہے ہیں جن کا استعمال جہاں جسم کو ڈی ہائیڈریشن سے بچاتا ہے وہاں جسم کے درجہ حرارت کو کم کرتا ہے اور گرمی سے بچاتا ہے۔
نمبر 1 تربوز
تربوز گرمیوں کا فروٹ ہے اور اللہ نے اسے اسی لیے پیدا کیا ہے کہ یہ گرمی سے بچائے، تربوز میں 91.45 فیصد پانی ہوتا ہے جو گرمی میں جسم کی پانی کی ضروریات کو پُورا کرنے میں انتہائی مدد دیتا ہے، تربوز آپ کے جسم کی گرمی کو فوراً ٹھنڈا کرتا ہے اور توانائی پیدا کرتا ہے۔
نمبر2 کھیرا
کھیرا 96 فیصد پانی پر مُشتمل ہوتا ہے اور فائبر سے بھرپُور ہوتا ہے اور گرمیوں میں کھیرا کھانے سے جسم پانی کی کمی سے محفوظ رہتا ہے۔ کھیرے کا استعمال جسم کو ٹھنڈا اور تروتازہ رکھتا ہے۔
نمبر 3 دہی
دہی نہ صرف مزیدار ہے بلکے یہ جسم کی گرمی کو ختم کرنے میں انتہائی فعال کردار ادا کرتا ہے دہی کی لسی جسم کو فوراً ٹھنڈا کرتی ہے اور گرتی ہُوئی توانائی کو بحال کرتی ہے۔
نمبر 4 ناریل پانی
ناریل کا پانی گرمیوں کا سب سے بہترین ڈرنک ہے جو جسم میں پیدا ہونے والی گرمی کو ختم کرتا ہے اور جسم کے درجہ حرارت کو کم کرتا ہے۔
نمبر 5 پودینا ، منٹ
پودینا ایک انتہائی کارآمد بُوٹی ہے جس کا استعمال گرمیوں میں انتہائی مُفید ہے، گرمی لگنے کی صورت میں پودینے کو کسی سوڈے میں شیک کر کے پی لیں یہ آپ کے جسم کو فوراً ٹھنڈا کرے گا اور گرتی توانائی کو بحال کردے گا۔
نمبر 6 سبز پتوں والی سبزیاں
سبز پتوں والی سبزیاں کا استعمال جہاں صحت کے لیے انتہائی مُفید ہے وہاں گرمیوں میں ان کا زیادہ استعمال جسم کو ٹھنڈا رکھنے میں انتہائی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔
نمبر 7 پیاز
پیاز ایک کراماتی سبزی ہے اور گرمیوں میں کچا پیاز جسم کو ڈی ہائیڈریٹ ہونے سے بچاتا ہے اور گرمی کی شدت کو کم کرتا ہے۔
نمبر 8 خربوزہ
خربوزہ گرمیوں میں شفا ہے یہ پانی پانی سے بھرپُور ہوتا ہے اور گرمی کو ختم کر دیتا ہے خربوزے کے بیج بھی صحت کے لیے انتہائی مُفید ہیں۔
نمبر 9 لیموں پانی
جون جولائی کی گرمی میں پاکستان میں لیموں پانی کا استعمال عام ہے اور بازار میں جگہ جگہ آپ کو اس کی ریڑھیاں لگی ملیں گی لوگ گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے اسے پیتے ہیں اور یہ ڈرنک جہاں پیاس کی شدت کو کم کرتا ہے وہاں جسم سے گرمی کو بھی دُور کرتا ہے۔
نمبر 10 آلو بخارا
آلو بخارا گرمیوں کا انتہائی مزیدار پھل ہے جس میں پانی کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے یہ جہاں پیٹ کے امراض کو ٹھیک کرتا ہے وہاں جسم کے درجہ حرارت کو کم کرنے میں بھی انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔