جسم کی ٹھیک عُمر جاننے کے لیے 5 ایکسرسائزز

Posted by

فطرت ہر انسانی جسم کو قُدرتی لچک عطا کرتی ہے اسی لیے بچے قلابازیاں لگاتے ہیں اپنی ٹانگ کو سر کے پیچھے سے گُھما لیتے ہیں اور انتہائی لچکدار جسم رکھتے ہیں لیکن عُمر کے بڑھنے کے ساتھ جسم کی اس لچک اور جوڑوں کی حرکت میں میں کمی آتی جاتی ہے اور ایسے افراد جو زیادہ دفتری کام کرتے ہیں اُن کی جسمانی لچک بہت جلد عُمر سے پہلے ختم ہو جاتی ہے۔

اس آرٹیکل میں ہم پانچ ایسی ورزشوں کو شامل کر رہے ہیں جو آپ کے جسم کی لچک کو ٹیسٹ کریں گی اور بتا دیں گی کہ آپ کس عُمر کے قریب ہیں اس لیے ان ورزشوں کو بطور ایج ٹیسٹ کرنے سے پہلے وارم اپ ضرور کریں کیونکہ اس کے نتائج پریشان کُن بھی ہو سکتے ہیں۔

نمبر 1 کاندھے کے جوڑوں کا لچک ٹیسٹ

C:\Users\Zubair\Downloads\people-2557536_1920.jpg
Imagem de StockSnap por Pixabay

کمر کے پیچھے اس طریقے سے اپنے ہاتھ جوڑنے کی کوشش کریں اگر آپ ہاتھ جوڑنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ جسم میں جوانی کی لچک ہے اور اگر صرف انگلیاں جوڑ پاتے ہیں تو آپ چالیس سے اوپر جا چُکے ہیں اور اگر دونوں ہاتھ ہی نہیں مل رہے تو اسکا مطلب ہے کہ جسم کی لچک بلکل ختم ہو چُکی ہے اور عُمر 50 اور 60 سے اوپر چلی گئی ہے۔

اس ورزش کے نتیجے سے پریشان نہ ہوں اور روزانہ اس طرح ہاتھ جوڑنے کی کوشش جاری رکھیں اور ہاتھ جوڑنے والی پوزیشن پر کُچھ دیر جُڑا رہنے کی کوشش کریں کُچھ ہی دنوں میں یہ لچک واپس آ جائے گی۔

نمبر 2 ریڑھ کی ہڈی کی لچک

File:Padahastasana.jpg
UmaPrykhodko, CC BY-SA 4.0, via Wikimedia Commons

اگر آپ سیدھے کھڑے ہو کر کمان کی طرح نیچے جُھکیں اور آپ کی انگلیاں پاؤں کے انگوٹھے کے اوپر زمین کو چھُو جائیں اور آپ اس پوزیشن پر کُچھ دیر جم جائیں تو یہ نشانی ہے کہ آپ کے جسم میں جوانوں جیسی لچک موجود ہے مگر آپ اسے بہتر بنا سکتے ہیں اسکے لیے روزانہ اس ورزش کو جاری رکھیں تاکہ آپ کے ہاتھ کی انگلیاں پاؤں کے انگوٹھے کی بجائے ایڑھی سے پیچھے تک جا سکیں تاکہ آپ جوان سے نوجوان بن جائیں۔

نمبر 3 گردن اور کاندھوں کی لچک

C:\Users\Zubair\Downloads\Camel-Pose-Yoga-291298-pixahive.jpg

اگر آپ اس طریقے سے اپنے ہاتھوں سے اپنے پاؤں چھو سکتے ہیں تو یقیناً آپ دور شباب میں ہیں لیکن اگر بمشکل اس جگہ پہنچے ہیں یا بلکل بھی نہیں پہنچے تو بہت دھیرے سے واپس آجائیں تاکہ کمر میں بل نہ پڑے اور دوبارہ جوان ہونے کے لیے ورزش کو اپنا معمول بنائیں۔

نمبر 4 ہپس کے جوڑوں کی لچک

زمین پر بیٹھ کر ٹانگیں سیدھی کر لیں اور پھر اپنے پاؤں کے انگوٹھوں کو انگلیوں سے چُھونے کی کوشش کریں اور اگر چھُو لیں تو اس پوزیشن پر کُچھ دیر جمے رہیں تو یہ ظاہر کرے گا کہ آپ کے ہپس میں جوانوں جیسی لچک ہے اور اگر آپ اس پوز میں اپنا سر گھٹنوں تک لگا سکتے ہیں تو جان جائیں آپ نوجوان ہیں۔

نمبر 5 ٹخنوں کے جوڑوں کی لچک

C:\Users\Zubair\Downloads\people-2557452_1920.jpg

پُش اپس نوجوانی میں لگانا کوئی مُشکل بات نہیں لیکن بڑھتی عُمر کیساتھ جسم کی قوت ختم ہوتی ہے اس لیے اپنے ایج ٹیسٹ کے لیے صرف پُش اپ کی پوزیشن پر چلے جائیں جیسے پلانک کہا جاتا ہے اور اس پوزیشن پر 30 سیکنڈ جمے رہیں اور اگر فیل ہو جائیں تو سمجھ لیں کے عُمر چاہے جتنی بھی ہو جسم کی عُمر 50 سال سے اوپر چلی گئی ہے اور ورزش سے آپ کا دُور تک کا واسطہ نہیں ہے لیکن فیل ہونے کی صُورت میں پریشان مت ہوں کیونکہ صرف چند ہی دنوں کی پریکٹس سے آپ اسے پوزشین پر 30 سیکنڈ سے کہیں زیادہ جم سکتے ہیں۔