چینی ہزاروں سالوں سے اکوپنکچر کا طریقہ علاج استعمال کررہے ہیں، اکوپنکچر کے ماہرین کا کہنا ہے کہ جسم پر درست جگہ دباؤ ڈالنے سے جسمانی درد، نفسیاتی دباؤ اور کئی طرح کی بیماریوں سے فوری راحت ملتی ہے۔
اس آرٹیکل میں جسم کے 14 ایسے پریشر پوائنٹس ذکر کیے جائیں گے جن کو دبانے سے حیرت انگیز طور پر درد اور دیگر بیماریوں کو قابو کیا جا سکتا ہے۔
1۔ Three Miles Point
یہ پوائنٹ گھٹنے کی ٹوپی سے تقریباً ڈیڑھ انچ نیچے ہوتا ہے اور اس کو دبانے سے نظام انہظام کو تقویت ملتی ہے اور پیٹ کی بہت سی دردوں، جی متلانا، وومٹینگ وغیرہ کو آرام دیتا ہے۔
ٹانگ کوبینڈ کرکے یہ رگ دونوں ٹانگوں پرایک منٹ تک ہلکے پریشر کے ساتھ دبائیں۔
2ٓ. Point of Third Eye
آنکھوں کی دونوں بھنوں کے درمیان یہ پوائئنٹ دبانے سے، سردرد، ڈیپریشن، تھکاوٹ اور سٹریس کوآرام ملتا ہے اس پوائنٹ پر ایک منٹ تک انگوٹھوں یا انگلیوں سے ہلکا پریشر ڈالیں۔
3. Pericardium Point
یہ پوائنٹ کلائی پر ہاتھ سے تقریباً تین انگلیاں اوپر کلائی کے بلکل درمیان میں ہوتا ہے اسے دبانے سے وومٹینگ، جی متلانا اور دستوں کی شکائت میں آرام کا سبب بنتا ہے اس پوائنٹ کو ہلکے پریشر سے دبائیں اور 4 سے 5 سیکنڈ اس کا مساج کریں۔
4۔ Tong Zi Liao Point
یہ پوائنٹ آنکھوں کے دونوں کناروں پر واقع ہوتا ہے اور اسے دبانے سے تھکی ہوئی آنکھوں کو آرام ملتا ہے، مساج کے لیے ان دونوں پوائنٹس کو انگلیوں سے آہستہ آہستہ آرام آنے تک رگڑیں۔
5۔ Big Rushing Point
پاؤں کے انگوٹھے اور انگلی کے درمیان ڈیڑھ انچ اوپر یہ پوائنٹ بہت اہمیت کا حامل ہے اور ماہرین کے مطابق اسے ایک منٹ تک دبانے سے سردرد، آنکھوں کی تھکاوٹ، پاؤں کے کریمپس کی شکایات دُور ہوتی ہیں۔
6. Sea Of Tranquility
اس پوائنٹ کو سینے کے بلکل درمیان میں آسانی سے تلاش کیا جا سکتا ہے اور اسے ایک منٹ تک دبانے سے پریشانی، ڈیپریشن، ہسٹریا اور دیگر جذباتی بیماریوں میں راحت حاصل کی جاسکتی ہے۔
7. Joining Valley Point
ہاتھ کے انگوٹھے اور انڈیکس فنگر کے درمیان اس پوائنٹ کو ایک منٹ تک دبانے سے دانت کی درد، گردن اور کاندھوں کی درد اور سر درد سے نجات ملتی ہے۔
8.Youngquon Point
پاؤں کے نیچے انگوٹھے سے تقریباً ڈیڑھ انچ نیچے اس پوائنٹ کو دبانے سے غشی، سردرد اور متلی آنے میں آرام ملتا ہے، اس پوائنٹ کو انگوٹھے یا انگلی سے ایک منٹ تک دبا کے رکھیں۔
9۔ Gates Of Consciousness
گردن کے دونوں طرف سکل سے نیچے یہ پوائنٹ دبانے سے درد شقیقہ، سر درد اور چکر آنے کی صورت میں آرام ملتا ہے، ان دونوں پوائنٹس کو انگلیوں سے دبائیں اور ایک منٹ تک دبائے رکھیں۔
10. Wind Mansion Point
سر کے بلکل پیچھے سکل کے نیچے والے گڑھے پر موجود اس پوائنٹ کو دبانا، نسیر پھوٹنے ، سردرد، اور مسوڑھوں کی سوجن میں آرام کا باعث بنتا ہے، انگلی سے دریمانے پریشر کے ساتھ اس پوائنٹ کو ایک سے دو منٹ تک دبائے رکھیں۔
11. Sea Of Vitality
کمر پر ویسٹ لائن پر سپائن کے دونوں طرف یہ چار پوائنٹ دبانے سے معدے کی درد، پیٹ کی درد اور بدہضمی سے آرام حاصل کیا جاسکتا ہے، ان چاروں پوائنٹس کو ایک منٹ تک دبا کر رکھیں۔
12. Triple Heater 6 Point
کلائی کے اوپر ہاتھ سے 3 انچ پہلے یہ پوائنٹ دبانا اپھارہ کی شکائت کو دُور کرتا ہے، اس پوائنٹ کو ایک منٹ تک دبائیں پہلے ایک بازو پر پھر دوسرے بازو پر اور آرام آنے تک یہ عمل جاری رکھیں۔
13. Kunlun Mountain Point
پاؤں کی ایڑھی کے اوپر انکل بون کے دونوں طرف یہ پوائنٹ دبانا گردن درد، کاندھے کی درد اور کمر درد میں آرام کا سبب بنتا ہے، اس پوائنٹ کو شکائت کی صورت میں ایک منٹ تک دبائیں۔
14. Crooked Pond Point
کہنی کے قریب یہ پوائنٹ بخار، گلہ پکنا، اور کولڈ میں ایک منٹ تک دبائے رکھنے سے راحت کا سبب بنتا ہے اس کے علاوہ یہ ایمیون سسٹم کو بھی تقویت دیتا ہے۔