جسم کے 9 پیغام جن پر توجہ نہ دینا خطرناک ہو سکتا ہے

Posted by

پاؤں اور ٹانگوں میں  کسی چیز کو رینگتا محسوس کرنا، اچانک بہت زیادہ میٹھا یا نمکین کھانے کو دل چاہنے لگنا، بہت زیادہ پیاس لگنا شروع ہوجانا، برف چوسنے کو دل چاہنا وغیرہ، ہماری عادات میں اچانک تبدیلی اور کسی چیز کی طرف بلا وجہ رغبت ایک ایسی چیز ہے جسے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے خاص طور پر جب وہ اچانک پیدا ہونا شروع ہو جائیں۔

اس آرٹیکل میں ہم 8 ایسی چیزوں کا ذکر کریں گے جو آپ کا جسم آپ کو بتانا شروع کرتا ہے اور اگر آپ جسم کی بات سُن لیں تو بڑی پریشانی سے بچ سکتے ہیں۔

نمبر 1 ٹانگوں اور پاؤں میں کسی چیز کا رینگنا

G:\Pics Sharing\IMG_8130.JPEG

اگر آپ رات کو ٹانگوں میں یا پاؤں میں کسی چیز کو رینگتا ہُوا محسوس کرتے ہیں اور آپ کا دل چاہتا ہے کہ فوراً ٹانگوں کی جگہ تبدیل کریں تو یہ ریسٹ لیس لیگ سینڈرم ہو سکتا ہے، عام طور پر یہ رات کو سونے سے پہلے محسوس ہونا شروع ہوتا ہے اور آپ کو ڈسٹرب کرتا ہے، بہتر ہے کہ اس کے بارے میں ڈاکٹر کو بتائیں۔

نمبر 2 جلد کا موٹا ہونا

جلد کے کسی بھی مسئلے کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے اور اگر جلد موٹی ہو رہی ہے اور اُس پر خارش ہو رہی ہے تو اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں جیسے ہارمونز میں تبدیلی، ایکزیمیا، الرجی وغیرہ ایسی صورت میں اپنے ڈرماٹالوجیسٹ سے رابطہ کریں اور اپنا بلڈ ٹیسٹ کروائیں۔

نمبر 3 ہینڈ رائیٹینگ میں تبدیلی، ناک کا بو سونگھنا بند ہونا، بُرے خواب

C:\Users\Zubair\Downloads\pxfuel.com (18).jpg

اگر آپ ایسا محسوس کر رہے ہیں تو عین ممکن ہے کہ یہ نروس سسٹم میں خرابی کی وجہ سے ہو خاص طور پر ہاتھوں کا کپکپانا، نقل و حرکت میں سستی پیدا ہونا، آواز کا بدلنا، مسلز کا سخت ہونا وغیرہ رعشہ کی بیماری کی علامات ہوسکتی ہیں۔

نمبر 4 غُصہ آنا اور لڑنا وغیرہ

C:\Users\Zubair\Downloads\angry-2191104_1280.jpg

اچانک غُصے کا پیدا ہونا اور چھوٹی باتوں پر لڑائی جھگڑا کرنا وغیرہ ضروری نہیں ہے کہ آپ کی عادت ہو، اگر آپ تحمل مزاج ہیں اور آپ کے ساتھ ایسا ہو رہا ہے تو یہ ڈپریشن کی علامات ہیں جسے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے کیونکہ ڈپریشن بہت سے بیماریوں کی ماں ہے جو صحت کو تباہ کر دیتی ہے۔

نمبر 5 زیادہ نیند آنا شروع ہو جانا

File:Chronic fatigue syndrome.JPG
Shanghai killer whale / CC BY-SA

اگر آپ کو رات کی نیند لینے کے باوجود دن میں کہیں بھی بہت زیادہ نیند آ رہی ہے تو یہ ہائپرسومنیا ہو سکتا ہے کُچھ آٹو ایمیون بیماریاں جس میں آپ کا ایمیون سسٹم غلطی سے جسم پر اٹیک کرتا ہےبھی آپ کو کہیں بھی نیند پیدا کر سکتا ہے۔

نمبر 6 آنکھوں کا رنگ بدلنا

اگر آنکھ کی پتلی کے گرد سفید یا گرے رنگ کا رنگ بن رہا ہے تو یہ علامات ہیں ہائی کولیسٹرال کی، ڈاکٹرز حضرات کا کہنا ہے کہ یہ رنگ بینائی پر کوئی اثر نہیں ڈالتا اور کولیسٹرال کنٹرول کرنے سے ختم ہو سکتا ہے۔

نمبر 7 زیادہ نمکین چیزیں کھانے کو دل کرنا

C:\Users\Zubair\Downloads\salt-4414383_1920.jpg
Resim Wokandapix tarafından Pixabay‘a yüklendi

نمکین چیزیں سب ہی کھاتے ہیں مگر اگر آپ کا دل صرف نمکین اشیا کھانے کو کر رہا ہے اور بہت زیادہ کر رہا ہے تو یہ نشانی ہوسکتی ہے جسم میں آئرن کی کمی کی۔ اینیما کی اور پانی کی کمی کی۔

نمبر 8 بہت زیادہ پیاس لگنا

C:\Users\Zubair\Downloads\thirsty-4294637_1920.png
Resim Christian Dorn tarafından Pixabay‘a yüklendi

بہت زیادہ پیاس کا لگنا عام طور پر ہمارے کھانے سے جُڑا ہوتا ہے اگر زیادہ مرچ مصالحوں والے کھانے کھا لیں تب بھی بہت زیادہ پیاس لگتی ہے مگر اگر پیاس مٹ ہی نہیں رہی تو یہ نشانی ہو سکتی ہے ذیابطیس کی اس لیے فوراً اپنا بلڈ گلوکوز ٹیسٹ کریں۔

نمبر 9 برف چُوسنے کو دل کرنا

Ice cubes with water drops and vodka glasses in the background

برف چوسنا عام طور پر گرمی میں ٹھنڈک کا باعث بنتا ہے مگر اگر آپ کا مسلسل اس کام کو کرنے کو دل چاہ رہا ہے تو یہ نشانی ہو سکتی ہے کہ آپ میں آئرن کی کمی ہے یا اینیما ہے۔

نوٹ: ان علامات کو پہلی سٹیج پر ہی پہچان کر ڈاکٹر سے رجوع کریں اور اپنا چیک اپ کروائیں تاکہ اگر کوئی بیماری ہے تو اس کا بر وقت علاج ہو سکے۔