آنکھوں کے ارد گرد جھرریا ں بلا شبہ خواتین کے لیئے ایک ڈراونا خواب ہیں ۔ ان کی وجہ سے آپ اپنی عمر سے بوڑھے دکھائی دیتے ہیں ۔ یہ جھرریاں آپ کی خود اعتمادی میں کمی کا باعث بنتی ہیں ۔ایک حال ہی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق آپ کی غیر مناسب غذا،غیر معیاری صابن کا انتخاب، اور یہاں تک کہ آپ کی روزمرہ کی عادات بھی آپ کے چہرے پر جھرریاں ظاہر کر سکتی ہیں۔
مناسب غذا اور معیاری فیس واش کا انتخاب اور روزمرہ کی زندگی معاملات مین مثبت تبدیلی سے آپ عمر کےبڑھنے کے باوجود بھرپور جوان اورتازہ دم نظر آسکتے ہیں۔اس آرٹیکل میں ہم آپ کو ان عوامل کے بارے میں بتائیں گے جو آپ کے چہرے اور آنکھوں پر جھرریاں لانے کا بڑا سبب بنتے ہیں۔
نیند میں کمی اور خلل آنا
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق اگر آپ ایک رات بھی نیند سے محروم رہتے ہیں یاپورے دن میں مسلسل 5 گھنٹے سے بھی کم سوتے ہیں تو اس سے جلد کے پانی میں کمی اور جلد کی مضبوطی کم ہو سکتی ہے ۔ جس کی وجہ سے آپ کے چہرے پر جھرریاں بن جاتی ہیں مکمل آرام ا ور بھرپور نیندجسم کے نئے خلیوں کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ جس سے جھریوں میں کم کرنے میں مددملتی ہے۔ لہذا آپ بھرپور نیند اور مناسب آرام کر کے کم عمر اور جوان دکھائی دے سکتی ہیں۔
اینٹی آکسیڈنٹس کی کمی
وٹامن اے، سی، ای، اور پوٹاشیم کی مناسب مقدار صحت مند جلد کے لئے نہایت ضروری ہیں۔ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ آپ سبزیاں خاص طور پر گاجر، ٹماٹر اور سبز پتوں والی سبزیاں زیادہ سے زیادہ کھائیں اور اس کے ساتھ ساتھ زیتون کے تیل کو اپنی غذا میں شامل کرنا بھی جھریوں کم کرنے میں موثر ثابت ہوتا ہے
سرخ گوشت کا استعمال
ایک حالیہ جرمن تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سرخ گوشت یعنی بڑا گوشت کھانے والی خواتین میں جھرریاں جلد پیدا ہونے کے امکانات دو گنا تک بڑھ جاتے ہیں۔ جو کہ زندگی کے دورانیہ کو کم کرنے کا باعث اس سے علاوہ بھی بڑاگوشت ذیابیطس کا باعث بن سکتا ہے۔ اگر آپ خود کشی کرنا چاہتے ہیں تو شوق سے بڑا گوشت کھائیں۔. لیکن اگر آپ گوشت کم کھاتے ہیں اور اپنے کھانوں میں مزید پھل شامل کرتے ہیں تو آپ جھریوں کے عمل کو روک کر سُست کر سکتے ہیں۔
غیر معیاری صابن سے نہانا
غیر معیاری صابن جلد کومتاثر کرنے کے ساتھ ساتھ جلن اور جلد کی خشکی کا باعث بنتے ہیں ۔ اس کے علاوہ یہ جلد کی مظبوطی ختم کر دیتی ہیں اور جھرریاں لانے کا سبب بنتے ہیں ۔اگر آپ زیادہ پی ایچ والے صابن استعمال کرتے ہیں تو صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔
غیر متناسب غذاکا انتخاب
جلد کو تروتازہ رکھنے میں متناسب غذا کا انتخاب ایک کلیدی حیثیت رکھتا ہے اگر آپ ایک ہی طرز کی خوراک کا استعما ل کرتے ہیں تو اس سے آپ کے جسم میں باقی معدنیات پروٹین، فیٹس اور کاربوہائیڈریٹ کا عدم توازن پیدا ہوجاتا ہے جو بلاوسطہ یا بلواسطہ جھرریاں پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
پروٹین کی کمی
تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر آپ کیلوریز کی مقدار کو محدود کرتے ہیں اور اس کے ساتھ پروٹین کم کھاتے ہیں تو آپ کی جلد لچک کھو دے گی جس کی وجہ سے مزید جھریاں پیدا ہوں گی۔ مزید یہ کہ پروٹین میں کمی جلد کو شفا یابی اور اپنی تعمیر نو سے بھی روکتی ہے۔
کم پانی پینا
جسم میں پانی کی کمی جلد پر جھریاں پیدا ہونے کی ایک بڑی وجہ ہے اس لیے روزانہ کم از کم 8 سے 12 گلاس پانی لازمی پیا کریں یہ جہاں جلد کو جھریوں سے بچائے گا وہاں آپ کے سارے جسم کی صحت پر اچھے اثرات مرتب کرے گا۔