جلد پر سے ٹیگ ختم کرنے کے 10 آسان گھریلو ٹوٹکے

Posted by

سکن ٹیگز عام طور پر گردن، بغلوں کے درمیان اور آنکھوں میں پلکوں کے نیچے اور سینے پر نمودار ہوتے ہیں اور بے ضرر ہوتے ہیں جسکا علاج نہ بھی کیا جائے تو کوئی نُقصان نہیں ہوتا لیکن اگر آپ ان ٹیگز کی وجہ سے اُلجھن محسوس کرتے ہیں یا سمجھتے ہیں کہ یہ آپ کی خوبصورتی کو خراب کر رہے ہیں تو اس آرٹیکل میں ان ٹیگز کو ختم کرنے کے 10 گھریلو ٹوٹکے ذکر کیے جائیں گے جن کو استعمال کر کے آپ ان ٹیگز سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

نمبر 1 کیلے کا چھلکا

Banana Peel, Fruit, Healthy, Yellow, Nature, Banana

کیلے کا چھلکا بھی انتہائی مُفید چیز ہے خاص طور پر اگر آپ کی جلد پر ٹیگز ہیں تو یہ کیلے کے چھلکے کی مدد سے خُشک کرکے ختم کیے جاسکتے ہیں، کیلے کے چھلکے کو سکن ٹیگ پر لگادیں اور اوپر سے کوئی پٹی یا ٹیپ لگا کر اسے ساری رات لگا رہنے دیں اور اس عمل کو روزانہ دہرائیں جب تک ٹیگ خُشک ہو کر اُتر نہیں جاتا۔

عام طور پر کیلے کے چھلکے سے 3 سے 4 ہفتے میں ٹیگ ختم ہوجاتا ہے۔

نمبر 2 سیب کا سرکہ

C:\Users\zubai\Downloads\apples-1008880_1280.jpg

سیب کا سرکہ ایک اکسیر ہے جو انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے اور آپ اس کو استعمال کرتے ہُوئے سکن ٹیگز کو بھی ختم کر سکتے ہیں، روئی کو سیب کے سرکے میں بھگو کر ٹیگ کے اوپر لگادیں اور اوپر سے پٹی یا ٹیپ لگا دیں اور ساری رات لگا رہنے دیں اور اس عمل کو روزانہ جاری رکھیں۔

عام طور پر اس سیب کے سرکے سے سکن ٹیگ 2 سے چار ہفتے میں ختم ہو جاتا ہے۔

نمبر 3 لہسن

Garlic, Flavoring, Food Seasoning, Condiment, Pungent

لہسن جلد کو بُوڑھا ہونے سے بچاتا ہے اور سکن ٹیگز کے لیے لہسن کو پیس کر ٹیگ پر لگا کر پٹی یا ٹیپ سے باندھ دیں اور روزانہ اس عمل کو ٹیگ ختم ہونے تک جاری رکھیں، یہ طریقہ بھی 3 سے چار ہفتے لیتا ہے مگر اگر آپ لہسن کو ساری رات لگائے رکھیں گے تو بہت جلد نتائج بھی مل سکتے ہیں۔

نمبر 4 وٹامن E لوشن

Vitamin E, Capsule, Health, Supplement

سکن ٹیگ بننے کی ایک بڑی وجہ عُمر کا بڑھنا ہے اور وٹامن ای عُمر کے اثرات کو جلد پر ظاہر ہونے سے روکتا ہے اور جلد پر جھریاں نہیں پڑنے دیتا۔ وٹامن ای سے بھرپور کوئی لوشن یا وٹامن ای کے کیپسول لے لیں اور اُسے روزانہ سکن ٹیگ پر لگائیں اور چند ہی دنوں میں سکن ٹیگ ختم ہو جائے گا۔

نمبر 5 ٹی ٹری آئل

File:Tea tree oil.jpg
Hewowohiy [CC BY-SA 4.0], via Wikimedia Commons
ٹی ٹری آئل ہماری جلد کے لیے انتہائی مُفیدہے یہ جلد کو نرم و نازک اور چمکدار بنانے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے اور اس کیساتھ آپ سکن ٹیگز کو بھی ختم کر سکتے ہیں، روزانہ ٹی ٹری آئل کو سکن ٹیگ پر مالش کریں اور کُچھ دنوں کے اس عمل سے سکن ٹیگ ختم ہوجائے گا۔

نمبر 6 فلورائڈ ٹوتھ پیسٹ، میٹھا سوڈا اور کسٹر ائل

Toothpaste, Teeth, Cleaning, Hygiene, Clean, Toothbrush

کسی بھی سفید ٹُوتھ پیسٹ میں تھوڑا سیا میٹھا سوڈا اورکسٹر آئل شامل کرکے پیسٹ بنا لیں اور روزانہ اُس کو سونے سے پہلے ٹیگ پر لگا دیں اور سوجائیں، یہ طریقہ 2 سے 3 ہفتے کے اندر سکن ٹیگ کو خشک کرکے اُتار دے گا۔

نمبر 7 دھاگے کیساتھ

سکن ٹیگ کو احتیاط کیساتھ کسی دھاگے سے باندھ دیں اور پھر خُشک ہونے تک بندھا رہنے دیں

نمبر 8 پیاز کیساتھ

C:\Users\zubai\Downloads\red-onion-875259_1280.jpg

پیاز کاٹ کر اُسے نمک لگا کر ساری رات پڑا رہنے دیں اور صبح کو اُس پیاز کا پانی نکال کر اُسے سکن ٹیگ پر لگائیں یہ طریقہ عام طور پر 10 سے 12 دن میں سکن ٹیگ کو ختم کردیتا ہے۔

نمبر 9 ڈک ٹیپ

Adhesive, Tape, Fix, Diy, Hobby, Repair, Duct Tape

ڈک ٹیپ کو 10 سے12 دن روزانہ کم از کم 10 سے 12 گھنٹے سکن ٹیگ پر ایسے لگائیں کے ٹیگ کی ہوا اور روشنی بند ہوجائے، اس طریقے سے ٹیگ خُشک ہوکر اُتر جاتا ہے۔

نمبر 10 منت مان لیں

Prayer, Praying Man, Illustration, Religious

اس طریقے کو سائنسی طور پر ثابت نہیں کیا جاسکتا اور یہ میرا ذاتی تجربہ ہے، میری گردن پر بہت سے موکے نکل آئے تھے جن پر میں نے بہت سے ٹوٹکے استعمال کیے، موکے ختم ہوجاتے تھے اور کسی اور جگہ نکل آتے تھے پھر میں نے اپنی گردن پر ڈاکٹر سے کارٹری ٹریٹمینٹ کروایا جس میں ڈاکٹر نے تمام موکوں کو جلا کر ختم کر دیا مگر ایک مہینے کے بعد گردن پر کئی موکے نکل آئے جس پر میری ماں نے ایک بُزرگ کے مزار پر نمک اور جھاڑو چڑھانے کی منت مانگی اور اگلے دس دن میں میری گردن سے تمام موکے غائب ہوگئے ۔

اپنے اپنے یقین کی بات ہے یقین کامل ہو تو کُچھ بھی ناممکن نہیں ہوتا آپ بھی جھاڑو یا نمک کی منت مانگ لیں کوئی مہنگی اور بُری چیز نہیں ہے جو ایمان پر اثر انداز ہوتی ہو اور اگر شفا ملے تو دُعائے خیر کرتے جائیں۔

Featured Image Preview Credit:Jmarchn [CC BY-SA 3.0], via Wikimedia Commons، WIKIMIEDIA