جلد پر پڑنے والے سٹریچ مارکس کو تیزی سے ختم کرنے والے 4 بہترین گھریلو ٹوٹکے

Posted by

جلد پر کھنچاو سے پڑنے والے سٹریچ مارکس مرد اور عورت دونوں کے لیے پسندیدہ نہیں ہیں کیونکہ یہ جلد پر دھبوں کی صورت میں دیکھائی دیتے ہیں اور عام طور پر کاندھوں، کمر، کولہوں، پیٹ اور چھاتی وغیرہ پر بن جاتے ہیں۔ اس آڑٹیکل میں ان سٹریچ مارکس کو ختم کرنے کے لیے چند بہترین گھریلو ٹوٹکوں کو شامل کیا جا رہا ہے جو اس سٹریچ مارکس کو تیزی سے ختم کر دیتے ہیں۔

سٹریچ مارکس کیوں پیدا ہوتے ہیں

G:\Pics Sharing\IMG_2680.JPG

جلد پر ان نشانوں کے پیدا ہونے کی کئی وجوہات ہیں اور یہ مارکس زیادہ تر خواتین کو متاثر کرتے ہیں اور ان کے پیدا ہونے کی عام وجوہات درجہ ذیل ہیں۔ حمل کے بعد، وزن میں تیزی سے اضافے کے بعد، وزن میں کمی کے بعد، کُچھ ادویات کے استعمال سے، چھاتی کی سرجری سے، سی سیکشن آپریشن کے بعد۔

اگر آپ گھر میں ان سٹریچ مارکس کو گھریلو طریقہ علاج سے ختم کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو درجہ ذیل اقدامات کرنے ہوں گے۔

نمبر 1 ناریل کا تیل: ناریل کے تیل میں بہت سی ایسی خوبیاں ہیں جو اسے جلد کے لیے انتہائی مُفید بنا دیتی ہیں اور اگر آپ اسے سکن پر موجود سٹریچ سے پڑنے والے نشانات کو ختم کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اسے ان نشانات پر نیم گرم کرنے کے بعد دن میں 2 سے 3 بار مالش کریں یہ ان نشانات پر پڑنے والی لالی میں کمی لائے گا اور آہستہ آہستہ جلد سے ان نشانوں کو ختم کردے گا۔

نمبر 2 انڈر آرم: اگر یہ نشانات بغلوں میں ظاہر ہو رہے ہیں تو اس کے لیے 4/1 کپ ناریل یا بادام کا تیل لیکر اس میں 1 کپ چینی مکس کر لیں اور پھر لیموں کا رس شامل کر کے اس مرکب کو سٹریچ کے نشانات پر 8 سے 10 منٹ رگڑیں اور پھر نیم گرم پانی سے دھو دیں اور اس عمل کو مسلسل جاری رکھیں جب تک نشان ختم نہیں ہو جاتے۔

نمبر 3 ایلوویرا: اس پودے میں صحت کے علاوہ جلد کے لیے بھی بیشمار خوبیاں ہیں، سٹریچ کے نشانات کو بلکل ختم کرنے کے لیے ایلوویرا کے پودے کی جیل نکال لیں اور اس جیل کو سٹریچ کے نشانات پر اچھی طرح مساج کر کے 20 سے 40 منٹ تک لگا رہنے دیں اور اس کے بعد دھو دیں۔ ایلوویرا جلد کو نرم اور ملائم بناتا ہے اور اس پر پڑنے والے کھنچاؤ کے نشانات کو دُور کر سکتا ہے، آپ ایلوویرا کے اس جیل میں ناریل کا تیل بھی شامل کر سکتے ہیں کیونکہ اس سے اس کی افادیت میں اور اضافہ ہو جائے گا۔

نمبر 4 آلو کا استعمال: آپ کو حیرت ہو گی لیکن آلو میں قدرت نے بلیچ کرنے کی خوبیاں بھی رکھی ہیں اور یہ جلد پر پڑنے والے نشانات کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس کام کے لیے ایک آلو لیکر اس پیس کر جُوس نکال لیں اور اس جُوس کو سٹریچ کے نشانات پر آلو کے چھلکے کے ساتھ اچھی طرح ملیں اور پھر 30 منٹ بعد پانی سے دھو دیں یا نہا لیں اور یہ عمل روزانہ دہراتے رہیں بہت جلد اس کے بہتر نتائج آپ کو دیکھائی دینا شروع ہو جائیں گے۔